ہیلپ

umsara

محفلین
میرا کمپیوٹر کبھی کبھی خود ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے کبھی یک دم سے بلیو پیج آ جاتا ہے اور سب کچھ رک جاتا ہے کبھی سے سسٹم ایرر آتے ہیں برائے مہربانی میری مدد کریں ۔۔ کمپیٹر ابھی نیا بنوایا ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
ریم ٹھیک طرح سے انسٹال ہوئی نہیں لگتی ، یا ریم میں کوئی پرابلم ہو گی۔ آپ ریم نکال کر دوبارہ سیٹ کر کے لگائے یا کسی کو دکھا لیں۔
 

ریحان

محفلین
آپ اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹٹ اینٹی وائیرس سے سکین کرائیں ۔۔ البتہ بلیو سکرین پرابلم ہمیشا تب آتی ہے جب کہ کوئی ایسا سافٹ وئیر یا ہارڈوئیر انسٹال کیا جائے جو ؤنڈوز کے ساتھ کمپیٹیبل نا ہو ۔۔ آپ ونڈوز کو بھی اپ ڈیٹ کریں ۔

آپ اینٹی وائیرس و ونڈوز دونوں کے سورس انٹیرنیٹ سے بھی ڈائنلوڈ کر سکتے ہیں
 

umsara

محفلین
اوکے بہت شکریہ میں سکین کرنے کے بعد رابطہ کرتی ہوں اللہ آپ سب کو ‌خوش رکھے
 

umsara

محفلین
میرے پاس اینٹی وائرس صحیح‌ کام کر رہا ہے ۔ پھر بھی میں ایک دفعہ پورا سکین کرتی ہوں پھر رابطہ کروں گی
 

ریحان

محفلین
بلیو سکرین ایریر آنے کی وجہ سافٹ وئیر و ہارڈوئیر کا ۔۔ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپیٹیبل نا ہو نا ہے ۔ اینٹی وائیرس ۔۔ وائیرسیس کے لیے ہوتا ہے ۔۔ آپ اپنے سسٹم کو اپگریٹ کریں ۔
 

ریحان

محفلین
تھوڑی ٹیکنیکل کنفیوزن ہو سکتی ہے ۔۔ سسٹم اپگریٹ کرنے سے میری مراد آپ کے کمپیوٹرز کے تمام سسٹم ڈرائیوز کا اپڈیٹ ہونا ہے ۔۔ کمپیوٹر میں ہر کمپنی کا اپنا اپنا ہارڈوئیر لگا ہوتا ہے ۔۔ کسی ہارڈوئیر کا ونڈو کو پتا ہوتا ہے تو کسی کا نہیں ۔۔ جس کا نہیں پتا ہوتا اس کا ڈائیویر خود سے دینا پڑتا ہے ۔۔ وہ ڈرائیر گر کرپٹ ہو جائے یا درست کام نا کر رہا ہو تو ۔۔ امومن بلیو سکرین آجاتی ہے جا کمپیوٹر ہینگ ہو جاتا ہے ۔

ہمارا کمپیوٹر چاہے نیا ہو یا پورانا دونوں کو ہی ہر وقت سسٹم ڈرائیورز کی مد میں اپڈیٹ رکھتا چاہیے تاکہ آپریتنگ سسٹم کے ساتھ کمپیٹیبلٹی ہو جائے ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پہلے کچھ وجہ تفصیل سے پتہ چل جائے پھر آپ کو اس کا حل بھی بتا دیا جائے گا
کمپیوٹر بار بار بند ہونے کی ایک وجہ پرسیسر کے اوپر لگے ہوئے فین کا بھی ہو سکتا ہے اس کو بھی دیکھ لیں
 

umsara

محفلین
سب کا بہت شکریہ اگر میںیہاں ایررز کی تصویر لگانا چاہوں تو کیا کرنا ہوگا؟
 

شمشاد

لائبریرین
جب ایرر سکرین پر ہو تو Print Screen کی کنجی دبا کر امیج لے لیں اور Paint کھول کر اس میں چسپاں کر دیں۔ اب اس تصویر کو محفوظ کر کے کسی بھی فری ہوسٹ سائٹ پر اپلوڈ کر لیں۔ اس کے لیے زیادہ تر Imageshake, Photobucket, Tinypic استعمال کی جاتی ہیں۔

اپلوڈ کرنے کے بعد اس کا ربط یہاں دے دیں۔ وہ تصویر یہاں نظر آ جائے گی۔
 

dxbgraphics

محفلین
عجیب و غریب بات ہے جب میں اردو محفل پر آتا ہوں تو اسی وقت میرے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے نیلا صفحہ آجاتا ہے ۔
 

umsara

محفلین
24gp1k0.jpg

2ibexaq.jpg

fo3nn.jpg
 

ریحان

محفلین
آپ کا سسٹم بہت ہی گھمبیر کرپشن کا شکار ہے ۔۔

آپ نے ونڈوز کو جس سی ڈی سے انسٹال کیا ہے ۔۔ اس بار کسی اور سی ڈی سے انسٹال کرے ۔۔ ونڈو انسٹال کرتے ساتھ ہی اس کو اپڈیٹ کر لیں سروس پیک تھری پر ۔۔ مزید اینٹی وائیرس بعد میں کر کے اپ ڈیٹ رہیں ۔ اس بار جب ونڈوز انسٹال کریں تو تمام پارٹیشنز کو فارمیٹ کر لیں ۔۔ بلکہ نئی ڈرائیو تیار کر کے اس میں ونڈو کریں کیونکہ گر آپ کی پارٹیشن فیٹ تھرٹی ٹو پر ہے تو این ٹی ایف ایس تیار کریں ۔




 
Top