ہیواوے کا نیا اسمارٹ فون میٹ 8 متعارف!

arifkarim

معطل
ہیواوے کا نیا اسمارٹ فون میٹ 8 متعارف
568d0ee952e61.jpg

معروف چینی کمپنی ہیواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون میٹ 8 متعارف کرا دیا ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے دوران ہیواوے نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرایا۔

6 انچ 1080p ڈسپلے اسکرین کے ساتھ یہ اسمارٹ فون میٹ 7 فیبلیٹ جیسے فیچرز سے بھرپور ہے۔

اس میں اوکٹا کور کرین 950 چپ سیٹ موجود ہے جو پہلے کے مقابلے میں بہترین کارکردگی اور افادیت کی حامل ہے جبکہ 16 این ایم فن فیٹ پروسیسر کے ساتھ یہ طاقتور ترین سی پی یو کا حامل فون ہے۔

اس میں ایل ٹی ای کیٹ سکس موڈیم بھی نصب ہے جبکہ اس کے دیگر فیچرز میں پہلے سے زیادہ طاقتور 16 میگا پکسلز کیمرہ جس میں ہیواوے کا اپنا امیج سگنل پروسیسر اور سونی کا سنسر موجود ہے جو اسے زبردست بنادیتے ہیں۔

اسی طرح 128 جی بی تک اسٹوریج، 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور پہلے سے موثر آئی فائی سنسری پروسیسر کے ساتھ اس المونیم اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ 6.0 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

تاہم اس میں حیرت انگیز طور پر یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ چارجنگ کے لیے موجود نہیں تاہم پہلے سے زیادہ تیز فنگر پرنٹ اسکینر ضرور اس کا حصہ ہے۔

یہ فون 4 رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کی قیمت کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔

توقع ہے کہ رواں ماہ یا فروری میں اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
ماخذ

حمیرا عدنان
 
نو کمنٹس
کیوں کہ ہیواوے مجھے اچھا نہیں لگتا :p
ویسے اگر تفصیلی پوسٹ مارٹم کیا جائے تو 1080 یعنی 2 میگا ڈسپلے تو اب عام سی چیز ہو گئی ہے
4000 ایم اے ایچ بیڑی یعنی بارہ گھنٹے تک آپ نانسٹاپ استعمال کر سکتے ہیں
باقی کچھ خاص نہیں ہے
 

ایم اے راجا

محفلین
میں سامسنگ گلیکسی نوٹ 3 استعمال کر رہا ہوں اسمیں 3200 ایم اے ایچ بیٹری ہے، مینے سنا ہیکہ اس میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی جا سکتی ہے، کیا کسی کو اس بارے کوئی معلومات ہے ؟
 

فاتح

لائبریرین
میں Asus اور symetium کے فون دیکھ رہا تھا بہت زبردست اسپیکس تھیں
symetium کے فونز کہاں دیکھ لیے؟ وہ تو ایک چندہ اکٹھا کرنے والا پراجیکٹ تھا جو شاید مر گیا۔ کسی سافٹ ویئر میں فون کے ڈیزائن کی تصویریں بنا کے پوسٹ کر دینے سے فون نہیں بن جاتے۔
اس فون کا کانسیپٹ یہ تھا کہ ایچ ڈی ایم آئی سے کنیکٹ کر کے پی سی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں اور یہ کام تو سام سنگ نوٹ 2 کے زمانے سے کر رہے ہیں ہم، سام سنگ سمارٹ ڈاک کے ذریعے
 
آخری تدوین:
Top