مقدس
لائبریرین
پیاری ناعمہ
مجھے پتا ہے کہ آج کل تم پڑھائی میں بہت بزی ہو۔۔ اس لیے بہت ہی کم آتی ہو۔۔۔ آ کر ایک نظر سب کو دیکھتی ہو اور پھر بنا کچھ کہے چلی جاتی ہو۔۔ ہمیں یہ پتا ہے کہ تم سب کو مس کر رہی ہو۔۔ لیکن ہم سب تم سے زیادہ تم کو مس کرتے ہیں۔۔ اور تمہارے ایگزامز کے لیے بہت ساری دعائیں کرتے ہیں کہ جلدی ختم ہوں اور تم پھر سے دوبارہ ایکٹیو ہو جاؤ۔۔ اور خوب ڈھیر ساری شرارتیں کرو۔۔
لیکن ابھی تو میں نے تمہیں برتھ ڈے وش کرنا ہے۔۔ اس سے پہلے کہ کوئی اور کر لے۔۔ ہی ہی ہی۔۔۔
اور ہاں دیکھ لو بچوں ں ں ں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
بہت ساری دعائیں تمہارے آج کے لیے اور تمہارے کل کے لیے۔۔ ہمیشہ خوش رہو، ہنستی رہو، کھلکھلاتی رہو۔۔ ڈھیروں کامیابیاں تمہارا نصیب ہوں
دعا ہے میری
کہ زندگی کی سبھی بہاریں
محبتوں سے یہ نم ہوائیں
تمہارے دامن سے کھیلیں ہر دم
کہ زندگی کے ہر ایک پل سے
ہزاروں خوشیاں کشید کر کے
تم اپنے اندر سمیٹ لو سب
کسک کوئی بھی رہے نہ باقی
تمہارے دل میں
دعا ہے میری
آمین