مبارکباد ہیپی برتھ ڈے ٹو یو محب علوی ۔

بوچھی نے کہا:
یہ کیسے ممکن محب نے دیکھا ہی نہ ہو یہ ٹاپک ؟ اس ٹاپک کے نیچے شگفتہ کی برتھڈے وال تھا ان دنوں جب محب شگفتہ کو سالگر ہ مبارک لکھ دے گئے ۔ :? تو شگفتہ کا ٹاپک اوپر آگیا محب کا نیچے گیا ۔۔۔۔

:roll:

میں نے واقعی نہیں دیکھا تھا ٹاپک اور ماورا کے بتانے پر پتہ چلا کہ یہ دھاگہ کھلا ہوا ہے۔ :) اور 28 اپریل ہی ہے میری سالگرہ کا دن۔
 

حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
جلتی شمعیں روشن چہرے
کامنی لڑیاں نازک سہرے
نرگس بیلا موتیا لالہ
جوہی چمپا اور بنفشہ
ہر کوئی یاں شاد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا۔۔۔۔

سالگرہ مبارک محب :)

کیا بات ہے تمہاری حجاب واقعی تمہیں یاد ہے جبکہ مجھے لگا کہ کافی لوگوں کو نہیں ہے یاد :)

یاد رکھنے کا بہت شکریہ اور دھاگہ کھولنے کا بھی۔ :lol:

ویسے تمہاری سالگرہ کب ہے :wink:


اسی لیئے کہتے ہیں کہ انکھیاں والو انکھیاں بڑی نعمت ہیں ، جس دن میری سالگرہ کا تھریڈ اوپن کیا تھا زکریا نے آپ پورے 1 گھنٹے تک نظر آ رہے تھے محفل پر اور سالگرہ کا تھریڈ بھی تھا پورٹل پر اور آپ کی پوسٹس بھی نظر آ رہی تھیں پورٹل پر بس وہ تھریڈ جو تھا نہ سالگرہ کا اُس نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی تھی :p
 
سلیمانی ٹوپی کا تو نہیں پتہ مجھے مگر واقعی یہ دھاگہ نظر نہیں آیا تھا اور شاید اور بھی کئی دھاگے نظر انداز ہو گئے ہوں۔

تمہاری سالگرہ کب ہے لگے ہاتھوں پوچھ لوں۔ :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب یار کتنی سالگرہیں مناتے ہو سال میں؟ میں مبارکبادیں دے کر تھک گیا ہوں۔ :? اس مرتبہ تم شاید بکرمی کیلنڈر کے مطابق سالگرہ منا رہے ہو۔

خیر ایک مرتبہ پھر سالگرہ مبارک :D :wink:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے فائر فاکس میں اس طرح دکھائی دیا تھا یعنی ٹیکسٹ ٹکڑوں میں، (جب مختلف رنگوں میں ہوتا ہے یہ gradient Textانٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست نظر آتا ہے
 
نبیل نے کہا:
محب یار کتنی سالگرہیں مناتے ہو سال میں؟ میں مبارکبادیں دے کر تھک گیا ہوں۔ :? اس مرتبہ تم شاید بکرمی کیلنڈر کے مطابق سالگرہ منا رہے ہو۔

خیر ایک مرتبہ پھر سالگرہ مبارک :D :wink:

نبیل یار کہاں سالگرہ مناتا ہوں میں ، میری سالگرہ تو میرے گھر والے بھی نہیں مناتے اب :wink:
حد یہ کہ آفس میں منانے کا چند کولیگز نے سوچا بھی تو میری سالگرہ ویک اینڈ‌ پر آگئی :lol:

ایک دوست نے مجھے 10 مئی کو سالگرہ کا کارڈ‌ دیا اور پھول دینے پر بیحد اصرار کیا ، میں نے بہت سمجھا بجھا کر اسے باز رکھا کہ میں گھر پھول لے کر گیا تو تمہاری بھابھی کسی صورت نہ مانیں گی کہ کسی آفس کے دوست نے ہی یہ پھول بھیجے ہیں وہ بھی سالگرہ گزرنے کے 12 دن بعد۔ وہ مان تو گیا مگر مسلسل شک میں رہا پھر اسے میں نے یہ دھاگہ دکھایا کہ قسم سے میری سالگرہ 28 اپریل کو تھی 10 مئی کو نہیں ہے۔ :)

ایک تو تم تھکتے بہت ہو ، وسیم بھائی کی طرح کیا کرو نہ پھر نہیں تھکو گے :wink:
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
مجھے فائر فاکس میں اس طرح دکھائی دیا تھا یعنی ٹیکسٹ ٹکڑوں میں، (جب مختلف رنگوں میں ہوتا ہے یہ gradient Textانٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست نظر آتا ہے

بالکل صحیح تشخیص کیا ہے شگفتہ آپ نے اور میری ، سارہ کی الجھن دور کردی ہے۔ شکریہ ۔
 

حنا فیصل

محفلین
مبارک ہو آپ کو آپ کا جنم دن
اللہ اپ کو اور زیادہ خوشیاں نصیب کرے

میں کچھ ڈیزائن آپ کی خدمت میں پیش کروں گی تحفتا

قبول فرمائیں
فی الحال یہ
 

حنا فیصل

محفلین
ارے بھائی اس کو تو گزرے ہوئے عرصہ دراز ہو گیا
اب میں نے کوئی تحفا وغیر ہ نہیں دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں :oops:
 
اچھا نیا تحفہ کوئی نہیں مگر جو تحفہ لے لیا ہے وہ تو دینا فرض ہے نہ۔ اب میں اپنا تحفہ کسی اور کو نہیں دینے دوں گا۔
 
Top