نیرنگ خیال
لائبریرین
چونسہ تو رمضان کی وجہ سے بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ ابھی جمعہ والے دن جمعہ بازار جانے کا اتفاق ہوا تو دکان والا ایک انٹی کو "دیسی" "چونسہ" کہہ کر دے رہا تھا۔ میں نے انٹی کو کہا کہ یہ چونسہ نہیں ہے۔ دیسی ہے۔ انٹی نے پھر پوٹھوہاری کی انتہائی نستعلیق گالیوں سے نوازا اس دکاندار کو۔ وہ مجھے کہتا سر آپ نے اچھا نہیں کیا۔ میں نے کہا تم لوگوں کو شرم نہیں آتی۔ پہلے ہی منہ مانگی قیمت پر بیچ رہے ہو۔ اوپر سے دھوکا یہ کہ چیز بھی صحیح نہیں فروخت کر رہے۔ بس جس سے بھی پوچھو وہ یہی کہتا نظر آتا ہے۔ سر جی بس یہی تو مہینہ ہے کمائی کا۔ حد ہوگئی ہے کمینگی اور گھٹیا پن کی۔
آخری تدوین: