تعارف ہیچ نہ معلوم شد آہ کہ من کیستم

Anonymous Ever After

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اِس محلے سے ہمارا گُزر اور ہماری محبت بڑی ہی پُرانی ہے.
جب سے شادی ہوئی ہے اُس کی وہاں
تب سے لاہور سے محبت ہے

رکنیت کا شرف حال ہی میں حاصل ہوا کیونکہ یہی مقدروں کے فیصلے تھے ، کیا کِیا جاسکتا ہے؟ :rolleyes:
اب حال یُوں ہے کہ ہم جِس گلی میں بھی گُھستے ہیں "کُوچۂ تعارفاں" کی طرف ہانک دِیے جاتے ہیں. گَن پوائنٹ نہ سہی مگر ہم خود کو "گُھوری پوائنٹ" پہ تعارف دیتے ہوئے ضرور محسوس کر رہے ہیں.:pirate:
یہ رہا تعارف:

نام : Anonymous Ever After:soldier:
مقام: In the middle of No Where :mohawk:
قابلیت: Jack Of All Trades and :meeting:Master of None
دلچسپی: How to steal your thinking ? :skywalker:
وجۂ تسمیہ: مشہور شخصیات کو کسی کوچے میں ٹانگیں پسارنے کے لیے کوئی چوغہ پہننا ہی پڑتا ہے اور بھئی ہمیں تَو اپنے اردگرد بِھیڑ سے بہت ہی کوفت ہوتی ہے.

ہوشیار! یہاں کوئی ہمارا مداح نہ بنے ورنہ ہم In the middle of No Where سے نکل کر آپ کے خوابوں میں آ کر ہُو ہُو ہا ہا کر کے آپ کو ڈرائیں گے!:evil:

خوش رہئیے! خوش رکھئیے!
جئیے اور جینے دیجئیے!

امید ہے ہم نے تعارف کی رسم کو غیر رسمی انداز میں پورا کر دیا ہے. اب کوئی ہمیں بے آبرو کر کے کسی کوچے سے نہیں نکالے گا اور اگر کسی نے ایسا کِیا تَو اُسے ہماری طرف سے پیشگی دعا:
"تُجھے عشق ہو خدا کرے.....وغیرہ وغیرہ."

HAPPY READING:male-fighter2::in-love:
 

Anonymous Ever After

محفلین
آپ بھی میری طرح سارا دستہ چھوڑ کر وہی سطریں پڑھتے ہیں جو کٹی ہوئی ہوں؟:sneaky:

یہ چکر تَو خیر کوئی نہیں ہے. نیا نیا شعر پڑھا تھا ، سوچا کہیں فِٹ کر لیں. محفل سے کب سے اور کیوں محبت ہے ، وہاں فِٹ کر دیا. لیکن بعد میں کاٹ بھی دِیا. (n)
 

نایاب

لائبریرین
محترم سمجھ نہ آنے والے مشکل نام والے صاحب آپ کو اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
بہت دعائیں
 

Anonymous Ever After

محفلین
کافی مخصوص تخاطب ہے۔ کیا کڑوے، دوسرے مذاہب کے پیروکار یا دہریے، یا خواتین سے کوئی دشمنی ہے؟
ایسا بالکل نہیں ہے!
ہم نے صرف اس لیے یہ اندازِ تخاطب اختیار کِیا کیونکہ یہ "مخصوص" ہے. مخاطب میں نہیں ، ماخذ میں. ;)

اگر آپ کا تعلق دوسرے مذاہب کے پیروکاروں، دوہریوں ، خواتین یا کڑووں کی کیٹگری سے ہے تَو شدید معذرت !
اگر اِن سب سے ہے تَو شدید غم ناک!
اور اگر قطعاََ نہیں ہے تَو شدید دوستانہ! :giggle:
 

محمد وارث

لائبریرین
کافی مخصوص تخاطب ہے۔ کیا کڑووں، دوسرے مذاہب کے پیروکاروں یا دہریوں، یا خواتین سے کوئی دشمنی ہے؟
ایسا بالکل نہیں ہے!
ہم نے صرف اس لیے یہ اندازِ تخاطب اختیار کِیا کیونکہ یہ "مخصوص" ہے. مخاطب میں نہیں ، ماخذ میں. ;)

اگر آپ کا تعلق دوسرے مذاہب کے پیروکاروں، دوہریوں ، خواتین یا کڑووں کی کیٹگری سے ہے تَو شدید معذرت !
اگر اِن سب سے ہے تَو شدید غم ناک!
اور اگر قطعاََ نہیں ہے تَو شدید دوستانہ! :giggle:
قبلہ زیک صاحب آپ ذرا شدت محسوس کیجیے، ان کو کچھ زیادہ ہی پسند ہے :)
 
Top