ہیکنگ کیا ہوتی ہے کیسے ہوتی ہے

سلام مسنون
دوستو اس سلسلے کو شروع کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہیکنگ کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کی جا سکیں اس حوالے سے میں نے لوگوں کو بڑے دعوی کرتے دیکھا ہے مگر شاید وہ سب جھوٹے ہی ہیں ۔ خیر یہ تو ایک عام سی بات ہے میں جننا چاہتا ہوں کہ کس طرح کی جاتی ہے اس کی حقیقت کیا ہے اور میل ایڈریس وغیرہ کی ہیکنگ کا کیا سبب ہے اس میں لوگوں کا یا کسی بھی ہیکنگ سافٹ ویئر کا کتنا ہاتھ ہے امید ہے آپ لوگ اس حوالے سے میرا ساتھ دیں گے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیکنگ اگر کسی کی ذاتی معلومات چرانے کے حوالے سے ہو تو وہ چوری کہلائے گی، اور کون چور ہونے کا اقرار کرے گا اور کون چوری سکھائے گا؟ یہ ایک جواب طلب سوال ہے :wink:
 

دوست

محفلین
ہیکنگ ایک پیشہ ہے۔ ہیکر ایک ایسا بندہ ہے اگر آپ کمپیوٹر تک رسائی کے ایک طریقے سے واقف ہیں تو وہ 4 طریقوں سے واقف ہوتا ہے۔ یعنی اس کا کمپیوٹر اور اس کی سیکیورٹی کے بارے میں علم آپ سے زیادہ ہے۔ اس علم کو وہ مثبت مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے جیسے انٹرنیٹ پر ہیکرز کے باقاعدہ گروہ موجود ہیں جن کی خدمات حاصل کرکے سیکیورٹی ایشوز چیک کیے جاتےہیں یہ لوگ خود بھی سیکیورٹی ہولز کا سراغ لگا کر متعلقہ اداروں/ حکومتوں کو مطلع کرتے ہیں۔
جس چیز کی آپ بات کر رہے ہیں اسے کریکنگ کہتے ہیں۔ دوسروں کے پاسورڈ چرانا، ذاتی معلومات اچک لینا، سافٹویرز کے کریکس تیار کرنا، یہ سب منفی ہیکنگ ہے۔اور اس کے لیے کمپیوٹر پروگرامنگ وغیرہ جیسا کہ اوپر بتایا گیا کا گہرا علم ہونا ضروری ہے تاکہ اگر ایک رستہ بند ہو تو رسائی کا دوسرا رستہ نکالا جاسکے۔ سافٹویر سے ہیکنگ یا کریکنگ کی باتیں نوے فیصد بکواس ہیں، کچھ بھی نہیں ہوتا الٹا آپ کے سسٹم میں وائرس اور ٹروجن آن گھستے ہیں۔ پروگرام چلاتے ہی اینٹی وائرس چیخ اٹھتا ہے۔ اور ونڈوز کا کوئی سسٹم کیا انٹی وائرس کے بغیر اور فائر وال کے بغیر رکھ سکتے ہیں آپ؟؟
نہیں۔۔۔ تو اسی طرح دوسرے لوگ بھی ہیں جن کو آپ بے وقوف بنانا چاہتے ہیں۔ چناچہ نتیجہ صفر نکلتا ہے۔ صرف وقت کا ضیاع اور کچھ نہیں۔
 
سلام
سب سے پہلے تو آپ دونوں دوستوں کا شکریہ کی آپ نے اس سلسلے میں اپنی اپنی رائے پوسٹ کی دیگر یہ کیا قیصرانی بھائی آپ نے تو سیدھا اندر کروانے والی بات کر دی حضور ہم شریف آدمی ہیں اس حوالے سے مزید پیش رفت نہ ہی ہو تو اچھا ہے آپ کے یہاں تو سنا ہے جیل میں کافی کچھ کھانے پینے کو اچھا مل جاتا ہے پاکستان میں تو ایک ہی چیز تحریر بدل بدل کے ملتی ہے ہم باز آئے ایسی چوری سے مگر ایک بے چینی انسان کی فطرت میں دورے جہالت سے پائی جاتی ہے جس کی بدولت آج آپ اور میں جدیدیت کے اس دور میں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک عرصہ ہوا میں اس حوالے سے کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی صورت نظر آ جائے مگر ہمیشہ نا کام ہی لوٹا ہوں ۔ آج سے کچھ روز قبل میری ایک یا ہو کی آئی ڈی ہیک ہو گئی اس آئی ڈی کو جس نے ہیک کیا اس نے پہلے مجھ سے چیٹنگ شروع کی اور بعد میں میرا پاس ورڈ مجھے بتایا تو میں حیران رہ گیا کیا ایسا ممکن ہے اگر ہے تو کیسے کچھ معلومات فراہم کریں ۔

دوست بھائی آپ تو جزباتی ہو گئے ارے بھی ہم کسی کم تو نہیں ہیں نہ اگر اس ہیکنگ کے جن کو ہم اپنے مفاد میں اپنے ملک و قوم کے مفاد میں استعمال کریں تو کوئی غلط بات نہیں ہو گی اور جسا کہ آپ کو معلوم ہے ان پیج جو کہ ہر دوسرے شخص کی ضرورت ہے اگر ہیک یا جو آپ کہ رہے ہیں کریک نہ کیا جاتا تو ہر کسی کی پہنچ میں نہ آتا یہ تو کسی مسٹر دونگی پاکی صاحب کی نوازش ہے کہ انہوں نے اس کا وقف کیا اور آپ یقین کریں کے پاکستا ن میں یہ ہر دوسرے فرد کی روزی رزق کا با عزت ذریعہ ہے جن میں میں بھی شامل ہوں ۔
 

دوست

محفلین
ہستیو میں جذباتی نہیں ہوا۔ بہرحال یہ تو غلط بات ہے جو آپ نے بتائی۔ لیکن میں بھی اس کے پیچھے عرصے تک کھجل ہوا ہوں اور کچھ بھی نہیں ملا۔اس لیے آپ سے کہا تھا کہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ اگر ہیکنگ سیکھنی ہے تو کمپیوٹر اور آئی ٹی کے علم کی گہرائی میں جانا ہوگا۔ ورنہ گوگل کھول لیں اور ھیکنگ پر تلاش شروع کردیں۔ امید ہے کچھ ملے گا۔ اس دوران کمپیوٹر میں ایڈویر آن گھسیں، وائرس آجائیں تو کچھ کہا نہیں جاسکتا اس قسم کی ویب سائٹوں سے پہلا تحفہ یہی ملتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فیضان الحسن نے کہا:
قیصرانی بھائی آپ نے تو سیدھا اندر کروانے والی بات کر دی حضور ہم شریف آدمی ہیں اس حوالے سے مزید پیش رفت نہ ہی ہو تو اچھا ہے آپ کے یہاں تو سنا ہے جیل میں کافی کچھ کھانے پینے کو اچھا مل جاتا ہے
وعلیکم السلام۔ اصل بات یہی ہے کہ آج کل ہمارے ہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ کوئی بھی ہیکر کسی بھی وقت پکڑا جا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کی کہ آپ کو شروع سے روک دیا جائے

ایک کتاب ہے بہت مشہور، ہیکنگ ایکسپوزڈ۔ اسے پڑھیں اگر کہیں سے مل جائے تو۔ یہ نہ صرف ہیکنگ بلکہ ان کے توڑ بھی بتاتی ہے
 
سلام
لگتا ہے آپ لوگ درست فرما رہے ہیں میرے خیال سے ہیکنگ سے ٹائم کا ہیک ہو جانا تو ممکن ہے مگر آپ کا کسی کو ہیک کر لینا بلی کے خواب میں ﴿ ﴾ ۔ میرے خیال سے اس سیکشن میں ایک سوال آپ دوستوں سے پوچھ لوں وہ یہ کہ میں نے اپنے علاقے میں اپنے احباب کو بھی نیٹ سروس لین کے ذریعہ سے دے رکھی ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ جب ہم سب لوگ ایک ساتھ نیٹ ورک پر نیٹ یوز کرتے ہیں تو سروس کافی کم ہو جاتی ہے اور برائزنگ بھی نہیں ہوتی حالانکہ میرے پاس لین سویچ ہے اس کی کیا وجوہات ہیں اور کوئی ایسا سافٹ ویئر ہو جو سپیڈ کو بہترین کر دے ۔
 

دوست

محفلین
کیا آپ کیبل نیٹ چلاتے ہیں؟؟؟
میرے پاس کیبل نیٹ ہے اور سپیڈ لاجواب ہوتی ہے۔ کیبل نیٹ والے خصوصی کنکشن لیتے ہیں۔ شاید ڈی ایس ایل۔ جس کو آگے شئیر کرواتے ہیں۔ ڈائل اپ تو پہلے ہی تھکا ہوا کنکشن ہوتا ہے اس کی شئیرنگ کا نتیجہ یہی نکلے گا کہ سب منہ اٹھا کر بیٹھے ہونگے۔ جیسا کہ نیٹ کلبوں میں کئی بار دیکھا ہے۔
 
آداب
جی دوست من بات کچھ ایسی ہی ہے ہمارے اس ملک میں کیبل نیٹ کو آئے ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس بابت ہمارے شہر میں جہاں میں رہتا ہوں کیبل نیٹ کا نام ہی ہے کسی صاحب نے شروع کی تھی کیبل نیٹ سروس مگر وہ بھی شاید ایوے ہی کیبل نیٹ کے نام پر لطیفہ ہی ہے ۔ میری آئی ایس پی ڈائل اپ پر ہے اور ہمارے ہاں اس پر آنے والی سپیڈ بھی غنیمت ہے کیبل والے تو غالبن ڈی ایسل ایل ہوتے ہیں جو سیٹ لائٹ سے ہی سروس لیتے ہیں اور یہ ایک مہنگا سودا ہے جو نہیں ہو سکتا ۔ اگر کوئی ایسا سافٹ ویئر ہو یا کوئی بوسٹر ہو جو اس سروس کو مینٹین رکھے توہو سکتا ہے کہ سپیڈ میں درستگی آ سکے
 

دوست

محفلین
شاید ہی کوئی ایسا سافٹویر ہو۔ تانبے کی تاروں پر وہ سافٹویر آخر کیا کرلے گا کہ پانچ سات کمپیوٹر ٹھیک چلیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں‌ڈی ایس ایل بہت مہنگی ہے اور پر گیگا بائٹ ڈاؤن لوڈ پر 1200 روپے دینے پڑتے ہیں۔ حالانکہ یہی چیز یہاں یعنی فن لینڈ میں کوئی 2400 روپے میں ملتی ہے اور ان لیمیٹیڈ ڈاؤن لوڈ۔ میں ماہانہ کوئی 100 گیگا بائٹس سے زیادہ ہی ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں اور کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں
 
سلام
دوست جی آپ سے درست سمجھایا ہمیں پاکستان میں رہ کر کم از کم اس طرح کی باتیں نہیں کرنا چاہیں کیا خیال ہے یہاں تو ابھی ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور میرے خیال سے میں اس سلسلے کو بند کر دوں میرے اور آپ کے لیے بہتر ہو گا ۔
قیصرانی جی مجھے کم از کم نا امید تو نہ کریں کچھ تو کریں اچھا آپ کی ایک سلسلہ ہے جس میں آپ لیکچز دیتے ہیں اگر مناسب ہو تو ایک آد لیکچر اگر گراں نہ گزرے تو وی بی ڈاٹ نیٹ پر بھی دے دیں کیوں کہ یہاں دور دور تک اس کا نام بھی کسی نے نہیں سنا تو "گنجی نہائے کی کیا نچوڑے کی کیا"
 

قیصرانی

لائبریرین
یقین کریں‌کہ اگر میں نے وی بی ڈاٹ نیٹ پڑھی ہوتی تو لازمی میں آپ کو مایوس نہ کرتا :( لیکن بات وہی کہ گنجی کیا نہائے گی کیا نچوڑے گی :(
 
کوئی بات نہیں " ق ی ص ر ا ن ی " بھائی یہ تو اپنی اپنی قسمت کی بات ہے بہر حال کوئی مسئلہ نہیں کبھی تو سیکھ ہی لوں گا نہ نہیں تو اپنے بچوں کو نصیحت کر دوں گا کہ سیکھ لو کبھی کام آ ہی جائے گی ۔ ویسے اس فورم پر کوئی تو ہو گا نہ اگر آپ میرا ان سے تعارف کروا دیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پھر آپنے شیروں سے رابطہ قائم کریں :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیضان، میرا آپ کو یہی مشورہ ہوگا کہ آپ Visual Studio.NET کا کوئی حالیہ ورژن (2003 یا 2005) انسٹال کریں۔ اس کے ساتھ ہی ایک بڑی ہیلپ ڈاکومنٹیشن (MSDN) اور سامپل اپلیکیشنز کی کثیر تعداد بھی انسٹال ہو جاتی ہے۔ آپ کو MSDN میں کافی مفید ٹیوٹوریل مل جائیں گے اور سامپل اپلیکیشنز پر نظر ڈالنے سے بھی آپ کافی سیکھ سکتے ہیں۔
 
آداب
نبیل بھائی پڑی دیر سے آپ کی آمد مطلوب تھی صد شکر کہ مفید بھی ثابت ہو گی میں اس پر ضرور عمل کروں آپ کا بہت بہت شکریہ ویسے میں محسوس کر رہا ہوں کہ آپ کے اس فورم کو میں نے کافی پریشان کر رکھا ہے اس لیے میں آپ سے معافی طلب کروں گا امید ہے عالی جاہ مجھ حقیر و نا اہل بندہ نادان کو معافی دے دیں گیں آپ ہمارے لیے بہت زیادہ اہم شخصیت ہیں اور علم جانے والوں کا تو میں ویسے ہی مرید ہوں ۔
قیصرانی بھائی یہ ہو سکتا ہے تو پھر میں ایک پنجرہ بنوا لوں آپ بھی ایک ڈنڈا خرید لیں کیوں کہ شیروں کا کوئی پتہ نہیں چلتا پنجرے کے باہر سے ہم آپ کو دیکھیں گے شیر جو آپ کے ہیں ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پر جہائیں ۔ آڑے وقت میں دوست صاحب بھی کہیں رفو چکر نہ ہو گئے تو میں اور نبیل صاحب نوالا ہائے بنیں گے ۔
 

دوست

محفلین
ارے بھائی ان کاغذی شیروں سے کیا بھاگنا۔( بولے تو کمپیوٹر سے نکل کر کھالیں گے کیا؟)
 
Top