انور مسعود ہےآپ کے ہونٹوں پہ جو مسکان وغیرہ ۔۔۔انورمسعود

عندلیب

محفلین
ہےآپ کے ہونٹوں پہ جو مسکان وغیرہ
قربان گئے اس پہ دل وجان وغیرہ
بلی تویونہی مفت میں بد نام ہوئی ہے
تھیلے میں توکچھ اور تھا سامان وغیرہ
بےحرص وغرض فرض ادا کیجئے اپنا
جس طرح پولس کرتی ہے چالان وغیرہ
اب ہوش نہیں کوئی کہ بادام کہاں ہے
اب اپنی ہتھیلی پہ ہیں دندان وغیرہ
کس ناز سے وہ نظم کو کہہ دیتے ہیں نثری
جب اس کے خطا ہوتے ہیں اوزان وغیرہ
ہر شرٹ کو بشرٹ بنا ڈالی ہے انور
یوں چاک کیا ہم نے گریبان وغیرہ​
انورمسعود
روزنامہ اعتماد
 
بہت مزیدار۔ ۔ ۔ :grin: میں انور مسعود کی اُس غزل کی تلاش میں ہوں جس کے آخر میں ردیف 'چنانچہ' آتی ہے۔ اگر کسی کے پاس ہو تو براہِ کرم ضرور شئیر کریں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہے آپ کے ہونٹوں پہ جو مسکان وغیرہ
قربان گئے اس پہ دل و جان وغیرہ

بلی تو یونہی مفت میں بدنام ہوئی ہے
تھیلے میں تو کچھ اور تھا سامان وغیرہ

بے حرص وغرض ، فرض ادا کیجئے اپنا
جس طرح پولیس کرتی ہے چالان وغیرہ

اب ہوش نہیں کوئی کہ بادام کہاں ہے
اب اپنی ہتھیلی پہ ہیں دندان وغیرہ

کس ناز سے وہ نظم کو کہہ دیتے ہیں نثری
جب اس کے خطا ہوتے ہیں اوزان وغیرہ

ہر شرٹ کی بشرٹ بنا ڈالی ہے انورؔ
یوں چاک کیا ہم نے گریبان وغیرہ
 
Top