ہ میں گُم ہوں اپنی تلاش میں

فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے اور کوئی غرض نہیں کہ میں گُم ہوں اپنی تلاش میں
میرے سر پہ کوئی قرض نہیں کہ میں گُم ہوں اپنی تلاش میں
سبھی درد ساروں کے بانٹنا، سبھی غم تمھارے سنبھالنا
میری جان میرا فرض نہیں کہ میں گُم ہوں اپنی تلاش میں
ناں میں وحشتوں کی امین ہوں ناں میں حسرتوں کی مکین ہوں
مجھے اور کوئی مرض نہیں کہ میں گُم ہوں اپنی تلاش میں
ناں رفاقتوں کے سراب ہوں، ناں محبتوں کے سراب ہوں
میری اور کوئی عرض نہیں کہ میں گُم ہوں اپنی تلاش میں
 
Top