یائے مجہول (بڑی ے) کو لفظ کے درمیان میں لکھنے کی علامت

الف نظامی

لائبریرین
اکیلا کو پڑھا "اکے لا" اور لکھا "اکی لا" جاتا ہے۔

جہاں لفظ کے درمیان میں بڑی ے کی آواز لفظ کے درمیان میں آئے وہاں ی پر کوئی علامت ہونی چاہیے جو یہ ظاہر کرے کہ یہاں چھوٹی ی نہیں بلکہ بڑی ے کی آواز آئے گی۔

اسی طرح پنجابی میں بھی ایسی علامت درکار ہے جس سے پکے یاں ( 1) اور پکی یاں( 2 )میں امتیاز ہو سکے۔

۱- ایہناں سبھناں شاعراں نے پنجابی دی چل رہی رِیت نوں ہور "پکیاں" کیتا؟
ان سبھی شاعروں نے پنجابی کی چلی آ رہی روایت کو مضبوط کیا۔
2- روٹیاں "پکیاں" نیں؟
روٹیاں پک گئیں ہیں؟

ایسی ے جو لفظ کے درمیان آئے اس کے لیے ی کی درمیانی شکل کے نیچے ایک افقی لکیر شامل کر دی جائے جو اس بات کی علامت ہو کہ یہاں یائے مجہول (ے) ہے۔ جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

akayla.png

پنجابی میں اس کی چند مثالیں تصویر میں دیکھیے :
yay.png
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اکیلا کو پڑھا "اکے لا" اور لکھا "اکی لا" جاتا ہے۔

جہاں لفظ کے درمیان میں بڑی ے کی آواز لفظ کے درمیان میں آئے وہاں ی پر کوئی علامت ہونی چاہیے جو یہ ظاہر کرے کہ یہاں چھوٹی ی نہیں بلکہ بڑی ے کی آواز آئے گی۔

اسی طرح پنجابی میں بھی ایسی علامت درکار ہے جس سے پکے یاں ( 1) اور پکی یاں( 2 )میں امتیاز ہو سکے۔

۱- ایہناں سبھناں شاعراں نے پنجابی دی چل رہی رِیت نوں ہور "پکیاں" کیتا؟
ان سبھی شاعروں نے پنجابی کی چلی آ رہی روایت کو مضبوط کیا۔
2- روٹیاں "پکیاں" نیں؟
روٹیاں پک گئیں ہیں؟
پکیاں۔جمع کا لفظ ہے اور ریت کے لیے آیا ہے تو پنجابی میں ریتاں ہونا چاہیے نا۔ جیسے ریتاں پکیاں کیتیاں۔ یا۔ ریتاں نوں پکا کیتا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بنیادی نکتہ کو فراموش کر کے ذیلی مباحث شروع کر دئیے گئے ، افسوس! :)
اکیلا کو پڑھا "اکے لا" اور لکھا "اکی لا" جاتا ہے۔
جہاں لفظ کے درمیان میں بڑی ے کی آواز لفظ کے درمیان میں آئے وہاں ی پر کوئی علامت ہونی چاہیے جو یہ ظاہر کرے کہ یہاں چھوٹی ی نہیں بلکہ بڑی ے کی آواز آئے گی۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اکیلا کو پڑھا "اکے لا" اور لکھا "اکی لا" جاتا ہے۔
جہاں لفظ کے درمیان میں بڑی ے کی آواز لفظ کے درمیان میں آئے وہاں ی پر کوئی علامت ہونی چاہیے جو یہ ظاہر کرے کہ یہاں چھوٹی ی نہیں بلکہ بڑی ے کی آواز آئے گی۔
ایسی ے جو لفظ کے درمیان آئے اس کے لیے ی کی درمیانی شکل کے نیچے ایک افقی لکیر شامل کر دی جائے جو اس بات کی علامت ہو کہ یہاں یائے مجہول (ے) ہے۔

akayla.png

متعلقہ:
Punjabi: Zair and yaye maroof, Alif maksura
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
ماہرین یہ رائے دے چکے ہیں کہ اس بڑی یے کے نقطے دائیں بائیں کے بجائے اوپر نیچے لکھے جائیں ۔ مگر میرے خیال میں فی الحال یہ سہولت یونیکوڈ میں نہیں ہے ۔
 
ابو ہاشم

محفلین
ایسی ی جو لفظ کے درمیان آئے اس کے لیے ی کی درمیانی شکل کے نیچے ایک افقی لکیر شامل کر دی جائے جو اس بات کی علامت ہو کہ یہاں یائے مجہول (ے) ہے۔

akayla.png

متعلقہ:
Punjabi: Zair and yaye maroof, Alif maksura
آپ اس پر عمل شروع کر دیں ۔ اس طرح اس کا تجربہ ہو جائے گا۔
یہ بھی واضح کر دیں کہ یہ لکیر کیسے ڈالی جائے
 
الف نظامی

لائبریرین
ماہرین یہ رائے دے چکے ہیں کہ اس بڑی یے کے نقطے دائیں بائیں کے بجائے اوپر نیچے لکھے جائیں ۔ مگر میرے خیال میں فی الحال یہ سہولت یونیکوڈ میں نہیں ہے ۔
اگر ہم ی کے نیچے دو نقطے اوپر نیچے یعنی عمودی صورت میں لکھیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم ایک نیا حرف اور اس کے لیے نئی یونیکوڈ ویلیو بنانا چاہتے ہیں جس سے سرچنگ کے مسائل پیدا ہوں گے اور پہلے سے موجود متن سے مطابقت متاثر ہوگی۔
جب کہ اعراب کی شکل میں افقی لکیر سے حرف ی ، اس کی یونیکوڈ ویلیو اور نقاط اپنی جگہ موجود رہیں گے صرف زیر ، زبر ، پیش ، جزم اور شد کی طرح یائے مجہول کی درمیانی شکل کے نیچے افقی لکیر کی علامت لگانے کے لیے الگ یونیکوڈ ویلیو کا اندراج ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اس میں دو امور ہیں:
1- اس علامت کے لیے یونیکوڈ ویلیو مختص کرنا
2- فونٹ میں یہ علامت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرنا
پہلا کام ہو جائے تو دوسرا ممکن ہو جائے گا۔
سعادت کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یونیکوڈ ویلیو کے اندراج کے لیے کیا طریقہ کار ہے؟
 
ابو ہاشم

محفلین
اس میں دو امور ہیں:
1- اس علامت کے لیے یونیکوڈ ویلیو مختص کرنا
2- فونٹ میں یہ علامت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرنا
میرے خیال میں صرف فونٹ میں بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔ اکیلا لکھنے کے لیے بڑی ے استعمال کریں (اکےلا) اور فونٹ ے کواگلے حرف سے ملا کر اس کی شکل ﯿ جیسی بنا دے اور اس کے نیچے لکیر لگا دے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے خیال میں صرف فونٹ میں بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔ اکیلا لکھنے کے لیے بڑی ے استعمال کریں (اکےلا) اور فونٹ ے کواگلے حرف سے ملا کر اس کی شکل ﯿ جیسی بنا دے اور اس کے نیچے لکیر لگا دے۔
نہیں جناب۔ ہر حرف ، حرکت اور علامت کا ا اندراج یونیکوڈ معیار میں ہونا ضروری ہے ورنہ آپ کی تحریر صرف آپ تک محدود رہے گی جیسے ان پیج ہے۔
اور فونٹ میں بھی ہر گلف (شکل) ایک یونیکوڈ ویلیو پر منطبق ہوتی ہے
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
ایسی ے جو لفظ کے درمیان آئے اس کے لیے ی کی درمیانی شکل کے نیچے ایک افقی لکیر شامل کر دی جائے جو اس بات کی علامت ہو کہ یہاں یائے مجہول (ے) ہے۔

akayla.png

متعلقہ:
Punjabi: Zair and yaye maroof, Alif maksura
یونیکوڈ میں کسی حرف کے اوپر افقی لکیر ڈالنے کے لیے یہ علامت ٙ ملی ہے یونیکوڈ قدر 0659۔ نیچے ڈالنے کے ایسی کوئی علامت نہیں ملی۔ اکیٙلا
 
الف نظامی

لائبریرین
یونیکوڈ میں کسی حرف کے اوپر افقی لکیر ڈالنے کے لیے یہ علامت ٙ ملی ہے یونیکوڈ قدر 0659۔ نیچے ڈالنے کے ایسی کوئی علامت نہیں ملی۔ اکیٙلا
اس کا نام ARABIC ZWARAKAY لکھا ہے جس کے بارے میں تلاش کرنے سے یہ متن ملا:
Zwarakay ( Pashtun زورکى) is an optional character of the extended Arabic alphabet of the Pashtun language , used for vocalization of texts. It is used to mark the short vowel ə ( a schwa ), which is specific to Pashto. The Zwarakay is a horizontal line (and can therefore be distinguished from the fatha , which is slanted) and is placed above the consonant to be vocalized​
اس کی آواز کچھ ایسی ہوتی ہے جو ے سے مختلف ہے
 
آخری تدوین:
Top