یادِ ماضی

sadia saher

محفلین
یاد ِ ماضی کیا ھے

جیسے اک تاج محل

میری خواہشوں کا مدفن
جہاں میری آرزؤئیں

میری حسرتیں

میری خواہیشیں
میری محبتیں
بے بسی کا کفن اوڑھے
سو رھی ھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر
 
نایاب

لائبریرین
میری خواہیشیں
میری محبتیں
بے بسی کا کفن اوڑھے
سو رھی ھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعدیہ سحر

السلام علیکم
محترمہ سعدیہ سحر جی
بہت خوب
ماشااللہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 
میں نے اس سلسلے میں قابل اجمیری کا ذکر سنا تھا جس میں یہ شعر ہے ان کی ایک ہی کتاب منظر پر آ سکی جو اب نا پید ہے
 
طالوت

محفلین
ممکن ہے آپ کی بات درست ہو ، یہ انٹرویو سعودی عرب میں چھپنے والے ہفتہ وار میگزین "اردو میگزین" میں چھپا تھا ، اور میری رائے میں ان کی سیاسی خبروں کے حوالے سے رپورٹنگ بڑی ناقص ہے ممکن ہے ادب کے حوالے سے اور بھی زیادہ خراب ہو ۔۔
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
مجھ کو بھی علم نہیں کہ یہ مشہورِ عام شعر کس کا ہے۔ لیکن حال کے شعرا کا نہیں لگتا، کم از کم پچاس سال سے تو میں سن رہا ہوں۔۔۔ یہ آنس معین تو کوئی جدید شاعر ہی لگتے ہی‌ں۔ قابل اجمیری کا ہو تو ممکن ہے نوید صادق کچھ کہہ سکیں۔ ان کے تلامذہ کے سلسلے کے ہیں۔
اس گفتگو میں سعدیہ سحر کی خونصورت نثری نظم کا ذکر تو رہ ہی گیا۔۔
اچھی نظم ہے سعدیہ۔ ایسی نظم کو جس میں کوئی پابندی نہیں ہوتی، نثری نظم کہتے ہیں۔ کچھ ثقہ ادیب و شاعر اس کو شاعری ہی نہیں مانتے۔ بہر ھال یہ اچھے اچھے شاعر کہہ رہے ہیں۔
 
محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ سعدیہ۔بہت اچھی نظم ہے۔
استاد محترم اعجاز عبید آپ کچھ نظم کے لوازمات اور قواعد و ضوابط پر فرمائیے
کہ اس قسم کی نظمیں میں بھی کہتا رہتا ہوں :grin:
مگر کچھ بھی علم نہیں ہے اس حوالے سے :blush: :cry:
یا پھر اگر آپ فرمائیں تو اصلاح سخن میں ایک دھاگہ کھول دیتا ہوں اس سے متعلق :|
 
ایسا ضرور ہونا چاہئیے ابتدا ہم کئے دیتے ہیں ایک نظم کے ساتھ جو ہے
خود کی تلاش
ایک الگ دھاگے میں ہے تلاش کرنا ہو گی کیونکہ مجھے لنک کرنا نہیں آتا یہاں پر
 
محمد نعمان

محفلین
ایسا ضرور ہونا چاہئیے ابتدا ہم کئے دیتے ہیں ایک نظم کے ساتھ جو ہے
خود کی تلاش
ایک الگ دھاگے میں ہے تلاش کرنا ہو گی کیونکہ مجھے لنک کرنا نہیں آتا یہاں پر

جی بہت شکریہ جاذب بھائی۔
میں ربط دیے دیتا ہوں۔
خود کی تلاش۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک نظم

بس جناب جب آپ پیغام ارسال کرنے لگیں تو ایڈیٹر میں ہی اوپر رنط شامل کریں کے نام سے
createlink.gif

ایک بتن ہو گا اس کو دبا دیں اور اس میں جس دھاگے کا ربط دینا ہو وہ کاپی کر کے چپکا دیں۔ربط شامل ہو جائے گا۔
 
محمد نعمان

محفلین
مجھے لگتا ہے کوئی پرابلم ہے

سلیمان بھیا لنک تو درست ہے کام کر رہا ہے۔
اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ لنک کو کوئی نام دیا جائے تو آپ پہلے وہ نام لکھیں
جیسے
آن لائن اردو ڈاٹ کام
پھر اس کو سلیکٹ کرں اور پھر لنک دو دیں تو اس طرح نظر آئے گا۔
آن لائن اردو ڈاٹ کام
 
Top