یادگار لمحات

فرذوق احمد

محفلین
انسان کی زندگی میں ایسے لمحات بھی آتے ہیں جو ہمیشہ اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں

تو اسی سلسلے میں یہ ایک نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں امید ہے آپ پسند کرے گے

یہاں آپ اپنی زندگی کے مختلیف واقعات شئیر کر سکتے ہیں جو آپ کو ہمیشہ یاد آتے ہو۔۔
تو سب سے پہلے کون سنائیں گا اپنا واقع
میرا خیال ہے سب سے پہلے شمشاد انکل ہی آئے گے
 
فرذوق احمد

محفلین
اوکے شمشاد بھائی میں ہی کچھ بتاتا ہوں ۔اور تو مجھے کوئی واقع یاد آ نہیں رہا تو یہی سنیئے

پچھلی معراج شریف کی بات ہے کہ ہم کچھ دوست مسجد میں جا رہے تھے رات کہ 12 یا 1 ٹائم ہو گا ،تو ہم اپنے دھیان سےجا رہے تھے کہ پیچھے سے پانچ چھے کتے بھوکتے اور بھاگتے آ رہے تھے اور اتفاق سے ہماری طرف ہی آ رہے تھے ۔ہم نے بِنا کچھ سوچے سمجھے دوڑ لگا دی ،اب کتے ہمارے پیچھے اور ہم کتوں کے آگے ۔
خیر دوڑے دوڑتے بہت برا حال ہو گیا ،جب ہم کافی دور نکل گئے تو دیکھا کتوں نے ہمیں کچھ نہیں کہا اور وہ ہم سے بھی آگے نِکل گئے ۔ہم یہ دیکھ کر رک گئے اور پہلے سانس لیا اور پھر خوب ہنسے
------------------------------------------------------------------------------

خیر یہ واقع تو میں نے سنا دیا ہے چاہے آپ کو اچھا لگے یا نہ لگے
اب آپ سب کی باری
 
شمشاد

لائبریرین
میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ وہ تھا جب میں نے شادی کی تھی۔:wink: :wink: :wink: :wink: :wink: :wink: :wink:

اور بھی بہت سارے ہیں، باری باری لکھوں گا،

اب پھر تمہاری باری ہے لکھنے کی۔
 
شمشاد

لائبریرین
آ جائے گا وہ خوبصورت لمحہ تمہاری زندگی میں بھی۔ وہ کیا ہے کہ ہر کام کا اللہ کی طرف سے ایک وقت مقرر ہے۔ تو جب وہ وقت آئے گا تو ہو جائے گا تمہارا کام بھی۔ اور ہاں اپنی شادی میں ہم سب کو بلانا نہ بھولنا۔ :wink:
 
تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:

عید پر مجھے یہ موقع مل رہا ہے۔۔۔۔۔ :oops:
 
شمشاد

لائبریرین
تو اس کو مطلب ہے کہ عید پر تمہاری شادی ہو رہی ہے۔ لیکن کون سے عید؟ تاکہ ہم بھی آنے کا کوئی پروگرام بنائیں۔
 
فرذوق احمد

محفلین
شمشاد بھائی سب کو نہیں جب تک میری شادی ہوگی کوئی 2500 ممبر تو ہو جائے گا نہ تو اتنا خرچا کون کرے گا
ہممممممممممم میں تو ہرگز نہیں کرو نگا آپ حامی بھرتے ہیں اس بات کی :p
 
شمشاد

لائبریرین
فرذوق 2500 میں سے 50 بھی نہیں آئیں گے، میں اس بات کا ذمہ لیتا ہوں۔ اور پھر جو بھی آئے وہ خالی ہاتھ تھوڑا ہی آئے گا، اپنے چھوٹے بھائی کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ بھی تو لائے گا۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ھمممممممممممم یہ تو ہے ہر کوئی کچھ نہ کچھ تو لے کر آئے گا ہی ۔

ویسے شمشاد بھائی آپ کی شادی پر بھی محفل کے اراکین آئے تھے --
اور ہاں آپ نے کوئی واقع شیئر نہیں کیا
 
فرذوق احمد

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آ جائے گا وہ خوبصورت لمحہ تمہاری زندگی میں بھی۔ وہ کیا ہے کہ ہر کام کا اللہ کی طرف سے ایک وقت مقرر ہے۔ تو جب وہ وقت آئے گا تو ہو جائے گا تمہارا کام بھی۔ اور ہاں اپنی شادی میں ہم سب کو بلانا نہ بھولنا۔ :wink:

عید پر مجھے یہ موقع مل رہا ہے۔۔۔۔۔ :oops:

میری تو دعا ہے کہ چھوٹی عید پر ہی یہ موقع آئے ۔۔ویسے بھی شادی اور قربانی ایک ہی چیز ہے :p
 
رضوان

محفلین
کا کا فرذوق آخر آپ کو ایسی کونسی آخر آئی ہے کہ شادی شادی کا شور مچا دیا ہے۔
آپ کو کھانا وقت پہ مل جاتا ہے کپڑے استری کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ آخر آپ کا کونسا کام شادی کے بغیر رکا ہوا ہے؟؟؟
 
ظفری

لائبریرین
صیح کہا رضوان بھائی آپ نے ۔۔۔۔ اور ہاں ابھی تو مل بھی جاتا ہے ۔۔ ورنہ بعد میں اپنے ان کاموں کے ساتھ دوسروں کے لیئے بھی یہی کام کرنے پڑتے ہیں۔
کیوں رضوان بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
آ جائے گا وہ خوبصورت لمحہ تمہاری زندگی میں بھی۔ وہ کیا ہے کہ ہر کام کا اللہ کی طرف سے ایک وقت مقرر ہے۔ تو جب وہ وقت آئے گا تو ہو جائے گا تمہارا کام بھی۔ اور ہاں اپنی شادی میں ہم سب کو بلانا نہ بھولنا۔ :wink:

عید پر مجھے یہ موقع مل رہا ہے۔۔۔۔۔ :oops:

واؤ۔۔۔تیلے بھیا کی شادی ہو رہی ہے۔ یہ عید کب آ رہی ہے۔ میں نے شادی پر آنے کی تیاری بھی کرنی ہے۔
بے چاری میری بھابی۔۔۔ :? :D
 
فرذوق احمد

محفلین
رضوان نے کہا:
کا کا فرذوق آخر آپ کو ایسی کونسی آخر آئی ہے کہ شادی شادی کا شور مچا دیا ہے۔
آپ کو کھانا وقت پہ مل جاتا ہے کپڑے استری کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ آخر آپ کا کونسا کام شادی کے بغیر رکا ہوا ہے؟؟؟

رضوان بھائی

دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو

وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھرے
گلی گلی میری رسوائیوں کا ساتھی ہو

فلحال تو یہ دو شعر ہی بہت آپ سمجھ گئے ہو گے
ہیں نہ :p
 
فرذوق احمد

محفلین
ظفری نے کہا:
صیح کہا رضوان بھائی آپ نے ۔۔۔۔ اور ہاں ابھی تو مل بھی جاتا ہے ۔۔ ورنہ بعد میں اپنے ان کاموں کے ساتھ دوسروں کے لیئے بھی یہی کام کرنے پڑتے ہیں۔
کیوں رضوان بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

نہیں ظفری بھائی میں نے فلم دیکھی ڈنڈا پیر :p
 
Top