یادگار لمحات

رضوان

محفلین
کبھی کبھی نصیب سے فرصت مل جاتی ہے ورنہ عموماً اپنا بھی ہوش نہیں ہوتا کام میں۔ اپنی سی پوری کوشش کروں گا۔ اب تو قیصرانی بھی آگئے ہیں۔ شمشاد بھائی تو ہمراہ ہیں ہی
 

فرذوق احمد

محفلین
ہائے اللہ آپ لوگوں نے تو مجھے شادی سے چالو ہی کر دیا ہے ،،،
بھئی ظاہرِ ہے آپ لوگوں کی جو ہو گئی :p
چاہے جو بھی ہو شادی کے بعد میں باز نہیں آؤں گا :p میں تو کروں گا ہی اور ویسے بھی ابھی تو بہت دیر ہے نہ :( تقریباَََ 3 یا 4 سال تو ہے ہی
 

فرذوق احمد

محفلین
اب کوئی واقع بھی تو شئیر کرے نہ ،میرا تو مقصد تو یہ تھا کہ میں یہ جانوں کے شادی کے علاوہ حسین لمحات کونسے ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری نہیں کہ شادی کے لمحات ہی خوبصورت ہوتے ہیں، اور بھی بہت سارے لمحات خوبصورت ہوتے ہیں جیسے کہ میں پہلی دفعہ مکہ گیا اور خانہ خدا پر پہلی نظر پڑی، تو یقین کرو ساری دینا بھول گیا، اپنا آپ بھول گیا، ہر چیز بھول گیا، ایس حالت ہوئی کہ بیان نہیں کر سکتا۔
وہ میری زندگی کا سب سے زیادہ خوبصورت لمحہ تھا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
سبحان اللہ شمشاد بھائی واقعی ایسی جگہ میں تو انسان سب کچھ بھول جاتا ہے
اور شمشاد بھائی کبھی میرے لیے دعا کیجئے گا وہاں کہ میں پاس ہو جاؤں
 

شمشاد

لائبریرین
اب جب بھی وہاں گیا تو ضرور کروں گا، کیوں نہیں کروں گا۔

اور پھر میری زندگی میں ایک خوبصورت لمحہ تب آیا تھا جب میں باپ بنا تھا۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب۔۔

یہ خوبصورت لمحے کتنے مرتبہ آئے تھے آپ کی زندگی میں شمشاد بھائی؟
 

رضوان

محفلین
کونسے باپ بننے والے ؟
آپ کو کیا نادرا والوں نے بھیجا ہے انکوائری کے لیے؟ تبھی ان کا شناختی کارڈ نہیں بن رہا۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
کچھ کریں رضوان ، بالکل کام کرنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔
273_hehe_1.gif
مجھے پتہ نہیں کیوں ہنسی آ رہی ہے۔ :? :oops: :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
باپ بننے والی خوشی کتنی دفعہ نصیب ہوئی۔۔۔ 2 یا 3 یا شید 12؟

جب پہلا بچہ ہوتا ہے تو بندہ باپ بن جاتا ہے پھر چاہے 2 ہوں، 3 ہوں یا 12، رہتا تو باپ ہی ناں، کہ کچھ اور بن جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
اگر تو شمشاد بھائی کے 12 بچے ہیں تو ان کو پانچ مرلے جگہ اور 5000 ہزار انعام بھی مِلا ہو گا نہ :p

یہ کہاں کی سکیم ہے جلدی بتاؤ اور یہ بھی کہ کیا ان 12 بچوں کی ماما ایک ہی ہونی چاہیے یا 2، 3، 4 چل جائیں گی۔ :wink:
 
Top