ناصر کاظمی یاد آتا ہے روز و شب کوئی - ناصر کاظمی

فرخ منظور

لائبریرین
یاد آتا ہے روز و شب کوئی
ہم سے روٹھا ہے بے سبب کوئی

لبِ جُو چھاؤں میں درختوں کی
وہ ملاقات تھی عجب کوئی

جب تجھے پہلی بار دیکھا تھا
وہ بھی تھا موسمِ طرب کوئی

کچھ خبر لے کے تیری محفل سے
دور بیٹھا ہے جاں بلب کوئی

نہ غمِ زندگی نہ دردِ فراق
دل میں یونہی سی ہے طلب کوئی

یاد آتی ہیں دور کی باتیں
پیار سے دیکھتا ہے جب کوئی

چوٹ کھائی ہے بارہا لیکن
آج تو درد ہے عجب کوئی

جن کو مٹنا تھا مٹ چکے ناصر
ان کو رسوا کرے نہ اب کوئی


(ناصر کاظمی)
 

آصف شفیع

محفلین
فرخ صاحب! ناصر کی غزل پوسٹ کرنے کا بے حد شکریہ۔
ناصر کی اس زمین میں، میں نے بھی ایک غزل کہی تھی ۔ دو شعر اس میں سے یاد آئے :

خود پہ کتنا ہے اختیار ہمیں
یاد آتا ہے بے سبب کوئی
مت حقارت سے دیکھ پاگل کو
اس کا بھی ہے حسب نسب کوئی
 

جیا راؤ

محفلین
کچھ خبر لے کے تیری محفل سے
دور بیٹھا ہے جاں بلب کوئی

چوٹ کھائی ہے بارہا لیکن
آج تو درد ہے عجب کوئی

واہ۔۔۔۔ بہت خوبصورت !!
 

الف عین

لائبریرین
فرخ۔ ناصر کا کلام محض کاپی پیسٹ کر رہے ہو یا یہں دوبارہ تائپ کر رہے ہو؟؟؟
در اصل مجھے کسی کا بھی دوبارہ وہی کام کرنا بہت تکلیف دیتا ہے۔’ ساتوں رنگ‘ میں ناصر کا وہاب اعجاز کا ٹائپ کیا ہوا ’دیوان‘ کا مواد، میرا ٹائپ کیا ہوا ’برگِ نے‘ کا مواد، اور ادھر ادھر فورمس میں دوسروں کا ٹائپ کیا ہوا مواد شامل ہے۔ اگر ٹائپ ہی کرنا ہے تو کچھ اور ٹائپ کیا جائے۔ دیوانِ مومن کیوں نہ لیا جائے؟؟
 

محمداحمد

لائبریرین
فرخ بھائی

ناصر کاظمی کی تو بات ہی کیا ہے، یہ غزل بھی بے حد عمدہ اور دل موہ لینے والی ہے۔

اس انتخاب کا شکریہ!
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ۔ ناصر کا کلام محض کاپی پیسٹ کر رہے ہو یا یہں دوبارہ تائپ کر رہے ہو؟؟؟
در اصل مجھے کسی کا بھی دوبارہ وہی کام کرنا بہت تکلیف دیتا ہے۔’ ساتوں رنگ‘ میں ناصر کا وہاب اعجاز کا ٹائپ کیا ہوا ’دیوان‘ کا مواد، میرا ٹائپ کیا ہوا ’برگِ نے‘ کا مواد، اور ادھر ادھر فورمس میں دوسروں کا ٹائپ کیا ہوا مواد شامل ہے۔ اگر ٹائپ ہی کرنا ہے تو کچھ اور ٹائپ کیا جائے۔ دیوانِ مومن کیوں نہ لیا جائے؟؟

جی اعجاز صاحب یہ والی نظم تو کاپی پیسٹ ہی کی ہے - اگر آپ دیوانِ مومن کو برقیانا چاہتے ہیں تو وہ میرے پاس موجود ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ نامکمل ہے کیونکہ ایک شعر مجھے اس میں نہیں ملا - وہ شعر تھا

کل جو مسجد میں جا پھنسے مومن
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے
 

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ خبر لے کے تیری محفل سے
دور بیٹھا ہے جاں بلب کوئی

چوٹ کھائی ہے بارہا لیکن
آج تو درد ہے عجب کوئی

واہ۔۔۔۔ بہت خوبصورت !!
بہت شکریہ جیا راؤ

فرخ بھائی

ناصر کاظمی کی تو بات ہی کیا ہے، یہ غزل بھی بے حد عمدہ اور دل موہ لینے والی ہے۔

اس انتخاب کا شکریہ!

بہت شکریہ محمد احمد صاحب!
 

الف عین

لائبریرین
فرخ، وارث، بلکہ نوید سادق۔۔ سب مل کر مومن کا دیوان کیوں نہ برقیائیں۔ کوئی ہم کلیات تھوڑی کر رہے ہیں۔ جتنا کلام آسانی سے جم؎ع سکے، وہی کافی ہے۔
فرخ۔ میں دیکھتا ہوں کہ کلیات میں وہ غزل مل جائے تو۔کلیات مصحف اقبال بھائی کے پاس ہے، میرے پاس تو محض پاکٹ بک ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مومن کے کلیات میرے پاس نہیں ہیں اعجاز صاحب، فقط ایک چھوٹا سا دیوان ہے اور وہ بھی انتخاب ہے غزلیات کا بھی اور اشعار کا بھی، یعنی غزلیں بھی مکمل نہیں ہیں۔ اسکے علاوہ نقوش کے 'غزل نمبر' میں مشہور و معروف آٹھ دس غزلیں ہونگی!
 

طالوت

محفلین
نامی گرامی حضرات موجود ہیں ۔۔ ! گزارش یہ ہے آنس معین (مرحوم) کی شاعری کے حوالے سے کچھ جانتے ہوں تو مطلع کیجیئے
نوازش ہو گی
وسلام
 
Top