مبارکباد یاد آ رہی ہے

F@rzana

محفلین
محب علوی نے کہا:
کیا بات ہے ، ہزار پیغام ہوگئے ہیں اور مہارت کا باقاعدہ عہدہ بھی مل گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مقام جو پہلے شہر یا قصبہ تھا بدل کر پورا انگلینڈ کر لیا ہے۔

ماہر تو بڑے لوگ ہوئے ہیں مگر آج کل محسن اور ماہر چن چن کر ہو رہے ہیں لوگ۔

جی محب جی
دیکھ لیں اس پورے انگلینڈ میں ‘مانچسٹر‘ کا کیا مقام ہے 8)
 

F@rzana

محفلین
اچھا ایک بات ہے۔ ۔ ۔ ۔

یہ دھاگہ تو بابا ہاتھی کی یاد میں کھل گیا تھا،
مجھے مبارکبادیں نہیں بٹورنی تھیں، پلیز، پتہ نہیں کیوں پر شرمندگی سی ہوتی ہے :oops:

چلین اسی میں موضوع بدل لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔م۔م۔م۔م۔م۔م۔م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا چھیڑا جائے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ممم ممممم مممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں، خوب،

باباہاتھی ذرا یہ تو بتائیے کہ آپ کے اتنے سارے دیسوں کی اتنے تھوڑے دنوں میں یاترا کیسی رہی؟
کہاں سب سے اچھا لگا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
لگنا تو بہت اچھا ہی تھا۔ ایک دن ایمسٹرڈیم میں گزرا، ایک رات لندن میں گزاری، ایک دن اور ایک رات دوحہ میں، اور 5 دن بنگلہ دیش میں۔ باقی کے دن پاکستان میں‌ کٹے

پاکستان تو پاکستان ہے۔ اس کے بعد مجھے بنگلہ دیش بہت پسند آیا

تفصیلی احوال دریافت کرنے پر بتا دوں گا کہ خود سے لکھنا عجیب سا لگتا ہے

شمشاد بھائی: بنگال کا جادو پتہ نہیں کہاں تھا، بنگلہ دیش کے بڑے شہروں (ڈھاکہ، چٹاگانگ اور سلہٹ) میں‌ ہرگز نہیں‌ تھا :(
 

F@rzana

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم فرزانہ۔ مبارک ہو اور ویلکم بیک۔ آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ آپ کی اور زکریا کی باتیں مجھ معصوم کے سر پر سے گزر گئی ہیں۔

نبیل ان کو سر سے گزرنے دیں، اسی میں عافیت ہے، ورنہ ---ل۔۔۔۔۔ اوپس۔۔۔۔۔میرا مطلب ہے ‘زکریا ‘ مجھے کچا ہی کھاجائیں گے، ابھی تک تو صرف آنکھیں دکھانے پر اکتفا کر رہے ہیں :cry:
 

F@rzana

محفلین
تو کیا باباہاتھی کو، میرا مطلب ہے شکر خورے کو شکر مل چکی ہے؟

آپ کو کیسے پتہ چلا؟؟؟
 

توقیر

محفلین
فرزانہ صاحبہ - آپکے تھریڈ میں سب ماہر اور ممتاز منظم اعلٰی ہیں -اس لیے ہمت نہیں ہوئ - لیکن پھر آپ کے کومنٹ اردو محفل میں اور جگہ پڑھے تو پتہ چلا آپ تو Down to earth ہیں۔
خوش آمدید۔ lol:
.
.
 

F@rzana

محفلین
لیجئے، خوش آمدید تو مجھے کہنا چاہیئے، لیکن مجھے بھی ہمت نہیں ہوئی :?
وجہ؟
آپ کا نام ۔ ۔ ۔ اس پر کافی گفتگو ہوچکی ہے مزید کچھ کہنا بیکار ہے لیکن، کنفیوزنگ ہے، آپ کے بارے میں کچھ تعین نہیں ہو پارہا :?

بہرالحال، شکریہ ذرہ نوازی کے لئے :)
ذرہ ہی تو زمین پر ہوتا ہے نا :wink:

Down to Earth

کافی لوگ مجھے بہت مغرور بھی سمجھتے ہیں :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
تو کیا باباہاتھی کو، میرا مطلب ہے شکر خورے کو شکر مل چکی ہے؟

آپ کو کیسے پتہ چلا؟؟؟

ملی ہوتی تو یہ لمبے لمبے کالی گھٹاؤں جیسے بال، یہ موٹی موٹی آنکھیں، سانولا سلونہ رنگ، یہ بتِ سیمیں جیسے سرو قد کے جادو میں آ کر مکھی بن کر کسی میٹھے پر چپکے ہوتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
لیجئے، خوش آمدید تو مجھے کہنا چاہیئے، لیکن مجھے بھی ہمت نہیں ہوئی :?
وجہ؟
آپ کا نام ۔ ۔ ۔ اس پر کافی گفتگو ہوچکی ہے مزید کچھ کہنا بیکار ہے لیکن، کنفیوزنگ ہے، آپ کے بارے میں کچھ تعین نہیں ہو پارہا :?

بہرالحال، شکریہ ذرہ نوازی کے لئے :)
ذرہ ہی تو زمین پر ہوتا ہے نا :wink:

Down to Earth

کافی لوگ مجھے بہت مغرور بھی سمجھتے ہیں :roll:

کیا آپ واقعی میں مغرور بھی ہیں؟ مجھے تو کبھی بھی نہیں لگیں۔
 
Top