جون ایلیا یاد اُسے انتہائی کرتے ہیں

لاریب مرزا

محفلین
تابش بھائی!! آج کل محفل میں پیری مریدی کا بہت چرچا ہے۔ آپ نے بھی مریدی اختیار کر لی؟؟ :) :) یعنی اب ہم امید رکھیں کہ آپ کی طرف سے بھی کچھ بہت اچھا پڑھنے کو ملے گا۔ :) :)

اللہ نہ کرے، خان۔ کوئی دشمنی ہے کیا؟
جون ایلیا آپ کی نظر میں اتنے گئے گزرے شاعر ہیں؟؟ o_O

کوئی تو بتلائیں ہم نے کیا کیا ہے!! :p
آپ نے جو بھی کیا ہے بالکل ٹھیک کیا ہے اے خان دونوں شعراء میں یہ مماثلت تو ہے کہ دونوں کی شاعری کمال ہے۔ :) :)
 

محمدظہیر

محفلین
میں نے حال ہی میں مختلف لرننگ اسٹائلز کے متعلق جانا ہے. آپ پڑھاتے وقت کون سا اسٹائل اپناتی ہیں؟ وژول، آؤڈیٹری، یا کِنیستھیٹک؟ عام طور پر بچوں میں کون سے طریقے سے سیکھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے
آپ چاہیں تو یہیں جواب دیجیے یا کوئی متعلقہ دھاگہ موجود ہو تو وہاں اس بارے میں بتائیں؟ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
میں نے حال ہی میں مختلف لرننگ اسٹائلز کے متعلق جانا ہے. آپ پڑھاتے وقت کون سا اسٹائل اپناتی ہیں؟ وژول، آؤڈیٹری، یا کِنیستھیٹک؟
یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے پڑھانے کے مختلف طریقوں کے بارے میں پڑھا ہے۔ ہم پڑھانے کے لیے ضرورت کے مطابق مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ کوئی ایک طریقہ مخصوص نہیں ہے۔ یہ عنوان پر منحصر ہوتا ہے کہ اس کو کس طرح پلان کرنا ہے۔ کبھی لیکچر میتھڈ سے ہی بچوں کو ٹاپک سمجھ آ جاتا ہے۔ جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں سرگرمی پلان کی جاتی ہیں۔ آج کل تو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے اساتذہ کا کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ اسکول میں LED موجود ہے۔ انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہے۔ طالبات کو جس بھی مضمون میں مسئلہ پیش آ رہا ہو اس عنوان سے متعلق ڈھیروں ویڈیوز دستیاب ہو جاتی ہیں۔
عام طور پر بچوں میں کون سے طریقے سے سیکھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے
ایسا نہیں ہوتا کہ کسی مخصوص طریقے سے بچوں کے سیکھنے کی صلاحیت کی جانچ کی جائے۔ بلکہ بچوں کے سیکھنے کی صلاحیت کے مطابق مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ جیسے کچھ طلبہ سننے سے یعنی لیکچر سے ہی سمجھ لیتے ہیں۔ کچھ کو دکھانا پڑتا ہے کہ کیا سمجھایا جا رہا ہے۔ :)
 

عینی مروت

محفلین
جون بھی کیا غضب کے شاعر ہیں
شعر سے ہاتھا پائی کرتے ہیں

(غزل کے قافیے سے معذرت کیساتھ)

:doh:
انتخاب خوووب ہے بہنا :)
 
Top