یاد کے چور دریچے سے

x boy

محفلین
بائیں طرف اس سینے میں
درد سا اک دم اٹھتا ہے

عمدہ
یہ میرےلئے ہے جب بھی جم میں گیم زیادہ ہوجاتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے:)(مزاقا)
 
اوہہ آپ کا تعلق بھی کراچی ہے؟

جی میں کراچی میں ہی رہتا ہوں ، تعلق یہی ہے کراچی سے ورنہ تو
فطرت نے مجھے بخشے ہیں جوہر ملکوتی
خاکی ہوں مگر خاک سے رکھتا نہیں پیوند
تو اس طرح تو ہے سارا جہاں ہمارا ۔ ویسے کراچی میں عام رواج ہے لوگوں سے ملتے ہیں تو پوچھتے ہیں " تعلق کہاں سے ہے "
اس جملے سے مراد یہ ہوتی کہ حجرت سے پہلے آباو اجداد ہندوستان کے کس علاقے میں رہتے تھے ۔ جواباََ اپنے والد ، دادا، پر دادا تک کا شجرہ سامنے رکھنا پڑتا ہے ۔ پھر اسکے بعد ایک ایک شہر یا علاقہ (جو میسر آسکے) یا بعض اوقات تو ڈاکخانے کی سطح تک قریب آنے کی کوشش کی جاتی ہے ، جیسے کسی نے جواب دیا "جی ہم یوپی سے ہیں"
یوپی میں کہاں ؟
جی اگرہ کے !
اچھا اچھا ہم اندور کے ہیں ۔ وہاں اگرہ میں امی کی خالہ رہتی تھی۔
اچھا کس جگہ؟
موتی باغ کی طرف !
وہاں فاروقی صاحب کے ابو کا مطب بھی تو تھا نہ!
جی جی ہوگا میں کبھی گیا نہیں وہاں
ارے بڑوں نے تو دیکھا ہوگا
جی ابو بتاتے تو ہیں کہ کوئی حکیم تھے وہاں فاروقی کر کے
ارے یہ اپنے اجمل فاروقی صاحب ہیں نا ، ان ہی کے تو والد تھے
اچھا اچھا !
یہ آجائیں ابھی ، آپ کی ملاقات کرواتےہیں ان سے ۔۔۔۔ لو وہ آگئے۔۔۔ آجائیں اجمل بھائی آجائیں ، آپ کے پڑوسی آئے ہیں ملنے آپ سے ۔
میرے پڑوسی ؟
جی جی موتی باغ کے ہیں نا آپ ؟
جی جی
تو یہ وہیں تو رہتے تھے عارف بھائی اپنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر ایک سلسلہ شروع۔۔۔۔ الغرض ہر ملاقات پر اسی نوعیت کی باتیں ہوتی ہیں، اسی لیے کراچی کا ایک محاورہ اسی پس منظر میں ہے
"ڈاکخانے ملانا" یعنی مذکورہ بالا انداز سے جان پہچان کرنا۔:)
خاص طور سے یہ گفتگو تب دیکھی جائے جب خواتین میں رشتے کی بات چیت چل رہی ہو ۔ ایک الگ دنیا ہے ۔ بہت پُر لطف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ماشاء اللہ بہت اچھی نظم ہے۔ ’سمت‘ کے لئے اسے منتخب کر سکتا ہوں؟ مزید بھی کچھ دیں اور اپنا تعارف کرائیں۔کیاشاید کہیں تعارف دے دیا ہو پہلے ہی، بہر حال میں پہلے یہاں خوش آمدید کہتا ہوں۔
اس حوصلہ افزائی کے لئے بیحد ممنون ہوں ۔ نظم آپ کو پسند آئی تو سمجھئے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔ بہت شکریہ ۔ اگر آپ اسے سمت کے لائق سمجھتے ہیں تو ضرور شامل کیجئے ۔ میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ جو کچھ بھی ٹوٹا پھوٹا لکھا ہوا ہے ضرور پیش کرتی رہوں گی ۔جہاں تک مزید تعارف کی بات ہے وہ یہ کہ شروع ہی سے ہمارے خاندان اور خصوصا گھر مین ادبی ماحول رہا ہے ۔ لکھنے پڑھنے کا سبھی کو شوق تھا ۔ کتابیں بھی دستیاب تھیں ۔ بچپن میں حکیم سعید مرحوم (ہمدرد) کے رسالے نونہال پڑھ پڑھ کر کچھ شوق پیدا ہوا تو پھر بڑھتا ہی گیا ۔ پروین شاکرہ میری پسندیدہ شا عرہ ہیں ۔ ایک عرصے تک ان کا آٹوگراف فخر سےسب کو دکھایا کرتی تھی ۔ خوش قسمتی سے اوائل عمری ہی میں تھوڑی بہت شعر ی تربیت گھر اور خاندان ہی سے میسرآگئی۔ کالج کے زمانے میں تو پھر بھی کچھ لکھ لیا لیکن اب تو گھر بار اور کام کی مصروفیات نے کچھ ایسا گھیر لیا ہے کہ بس ۔ بہت ہمت کرکے اب اردو محفل مین شمولیت اختیار توکر لی ہے لیکن دیکھئے اب کیا ہوتا ہے - آپ کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی رہی تو قلم پھر کچھ نہ کچھ چلنے لگے گا ۔ جناب عبید صاحب ایک بار پھر آپکی ذرہ نوازی کا شکریہ ۔
 
یا تو آپ بھی ہمارے ہی محلے میں رہتی ہونگی ۔ یا پھر یہ پورے کراچی میں بولا جاتا ہے ! بچوں کی اپنی لغت ہے جس میں معنی کم اور خلوص بہت ہے ۔ مجھے اپنی لغت کے مقابلے میں بچوں کی لغت زیادہ اچھی لگتی ہے ۔

۔
بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ بچوں کی اپنی زبان ہوتی ہے جو علاقائی اور نسلی حدوں کو نہیں مانتی۔ میں نے آج تک دو بچوں کو آپس میں ایک دوسرے سے کبھی اس لئے منہ موڑے نہیں دیکھا کہ انہیں ایک دوسرے کی زبان نہیں آتی !
 
Top