جیلانی
محفلین
کلام : حاجی امداد اللہ مہاجر مکی
کرو روئے منور سے مِری آنکھوں کو نورانی
مجھے فرقت کی ظلمت سے بچاؤ یارسول اللہ
اگرچہ نیک ہوں یا بد تمہارا ہوچکا ہوں میں
پس اب چاہو ہنساؤ یا رلاؤ یارسول اللہ
پھنسا ہوں بے طرح گردابِ غم میں ناخدا ہوکر
مِری کشتی کنارے پر لگاؤ یارسول اللہ
جہاز اُمت کا حق نے کردیا ہے آپ کے ہاتھوں
بس اب چاہو ڈُباؤ یا تراؤ یارسول اللہ
پھنسا کر اپنے دامِ عشق میں امدادِ عاجز کو
بس اب قیدِ دو عالم سے چھڑاؤ یارسول اللہ