جون ایلیا یارو! نگہ یار کو، یاروں سے گِلہ ہے

نیرنگ خیال

لائبریرین
یارو! نگہ یار کو، یاروں سے گِلہ ہے​
خونیں جگروں، سینہ فگاروں سے گِلہ ہے​
جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی​
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے​
اب وصل ہو یا ہجر، نہ اب تک بسر آیا​
اِک لمحہ، جسے لمحہ شماروں سے گِلہ ہے​
اُڑتی ہے ہر اک شور کے سینے سے خموشی​
صحراؤں کو پُرشور دیاروں سے گِلہ ہے​
بیکار کی اک کارگزاری کے حسابوں​
بیکار ہوں اور کارگزاروں سے گِلہ ہے​
میں آس کی بستی میں گیا تھا سو یہ پایا​
جو بھی ہے اُسے اپنے سہاروں سے گِلہ ہے​
بے فصل اِشاروں سے ہوا خون جنوں کا​
اُن شوخ نگاہوں کے اِشاروں سے گِلہ ہے​
 

محمداحمد

لائبریرین
یارو! نگہ یار کو، یاروں سے گِلہ ہے
خونیں جگروں، سینہ فگاروں سے گِلہ ہے

جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے

واہ کیا بات ہے۔

بہت خوب انتخاب ہے۔ (y)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اُڑتی ہے ہر اک شور کے سینے سے خموشی​
صحراؤں کو پُرشور دیاروں سے گِلہ ہے​
بیکار کی اک کارگزاری کے حسابوں​
بیکار ہوں اور کارگزاروں سے گِلہ ہے​
میں آس کی بستی میں گیا تھا سو یہ پایا​
جو بھی ہے اُسے اپنے سہاروں سے گِلہ ہے​
واہ۔ بہت خوب۔ لاجواب کلام۔​
شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ ذوالقرنین! :)
 

باباجی

محفلین
واہ لطف آگیا
جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی​
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ!کیا بات ہے جون ایلیا کی:applause:
ہر شعر کو "زبردست" کی ریٹنگ(y)
بہت شکریہ محسن :)

یارو! نگہ یار کو، یاروں سے گِلہ ہے
خونیں جگروں، سینہ فگاروں سے گِلہ ہے

جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے

واہ کیا بات ہے۔

بہت خوب انتخاب ہے۔ (y)

:aadab:

اُڑتی ہے ہر اک شور کے سینے سے خموشی​
صحراؤں کو پُرشور دیاروں سے گِلہ ہے​
بیکار کی اک کارگزاری کے حسابوں​
بیکار ہوں اور کارگزاروں سے گِلہ ہے​
میں آس کی بستی میں گیا تھا سو یہ پایا​
جو بھی ہے اُسے اپنے سہاروں سے گِلہ ہے​
واہ۔ بہت خوب۔ لاجواب کلام۔​
شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ ذوالقرنین! :)
بہت شکریہ فرحت۔۔۔ خوشی ہوئی کہ انتخاب آپ کو پسند آیا۔۔۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
:best::rollingonthefloor:
آج مجھے بدلا لینے کا موقع مل گیا۔۔۔ ۔ :laugh:
باباجی اپنے نام میں اک آدھا با اضافی رکھو۔۔۔ ۔ :laughing:

یہ کون سے بدلے کی بات ہو رہی ہے بھئی۔۔۔!

ہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہاہا
کوئی بات نہیں باباجی پورے ہی ہوتے ہیں
دیکھنے والے کی آنکھ کا قرطاس چھوٹا پڑ جاتا ہے :):p

:)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے

باقی غزل تو خیر ایک طرف لیکن اس شعر کی کیا بات ہے۔
شعر قاتل ہے نین بھیا۔
اس طرح کے اشعار سے دور دور ہی رہا کیجیے;)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کون سے بدلے کی بات ہو رہی ہے بھئی۔۔۔ !



:)
کچھ باتیں ان کہی رہنے دو۔۔۔ :p

جاں سے بھی گئے، بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گِلہ ہے

باقی غزل تو خیر ایک طرف لیکن اس شعر کی کیا بات ہے۔
شعر قاتل ہے نین بھیا۔
اس طرح کے اشعار سے دور دور ہی رہا کیجیے;)
اور تم ایسے اشعار کے آس پاس ہی رہتے ہو۔۔۔ :rollingonthefloor:
بہت شکریہ منے :)
 
Top