یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں ( از قلم نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا چھوڑیں، تجربہ کی روشنی میں یہ بتائیں کہ ڈائٹنگ کیسے کی جاتی ہے۔
کل ہی غلطی سے دوبارہ وزن کر بیٹھا ہوں۔
صبح نماز کے بعد جاگنگ کریں۔ شام کو جم جائیں۔ ورزش کریں۔ دن میں کھانے پینے سے اجتناب کریں۔ اور اگر یہ سب نہیں ہوتا۔ تو پھر میری طرح دوبارہ وزن کرنے سے گریز کریں۔ :evil::evil:
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے یہ ویڈیو نہیں دیکھی۔ اس لیے راوی یہاں ستلج کا کام کرے گا۔

ہاہاہاہاہا۔۔۔! :)

کمال کرتے ہیں نین بھائی! :twisted:

ویڈیو تو ہم نے بھی نہیں دیکھی لیکن دریائے سندھ کو زحمت دیتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ کوئی لسانی یا صوبائی تنازع نہ کھڑا ہو جائے۔ :ROFLMAO:
 
محمداحمد

لائبریرین
صبح نماز کے بعد جاگنگ کریں۔ شام کو جم جائیں۔ ورزش کریں۔ دن میں کھانے پینے سے اجتناب کریں۔ اور اگر یہ سب نہیں ہوتا۔ تو پھر میری طرح دوبارہ وزن کرنے سے گریز کریں۔ :evil::evil:

ایک خاتون کو ڈاکٹر نے بتایا کہ اُن کے شوہر کی طبیعت کافی زیادہ خراب ہے۔ اُن کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔ غذا اور دوا وقت پر دی جائے اور ان کو معمولی سی ٹینشن بھی نہ دی جائے۔

خاتون کے باہر آنے پر شوہر نے پوچھا کہ ڈاکٹر نے کیا کہا تو خاتون روتے ہوئے کہنے لگیں کہ "ڈاکٹر صاحب نے جواب دے دیا ہے۔" :sad::)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔! :)

کمال کرتے ہیں نین بھائی! :twisted:

ویڈیو تو ہم نے بھی نہیں دیکھی لیکن دریائے سندھ کو زحمت دیتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ کوئی لسانی یا صوبائی تنازع نہ کھڑا ہو جائے۔ :ROFLMAO:
آپ کہیے۔۔ سندھ کو ممبئی سے پہلے ہی الگ کر دیا گیا ہے بصورت دیگر آج سندھ ممبئی کا کام کرتا۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک خاتون کو ڈاکٹر نے بتایا کہ اُن کے شوہر کی طبیعت کافی زیادہ خراب ہے۔ اُن کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔ غذا اور دوا وقت پر دی جائے اور ان کو معمولی سی ٹینشن بھی نہ دی جائے۔

خاتون کے باہر آنے پر شوہر نے پوچھا کہ ڈاکٹر نے کیا کہا تو خاتون روتے ہوئے کہنے لگیں کہ "ڈاکٹر صاحب نے جواب دے دیا ہے۔" :sad::)
تلخیص نگار بیوی :devil3:
 
اکمل زیدی

محفلین
۔۔ خوب آپ بیتی لکھی نیرنگ بھائی اور معذرت آپ کے غم میں شریک نہیں ہوسکتا۔۔ بس کچھ مشورے ہیں۔۔خوب کھائیں بس کاربوہائیڈریٹ والی چیزیں کم کردیں اور سرخ لحمیات والی اشیاء۔۔تشریح نہیں کر سکتے آپ خود دیکھ لیجیے گا۔۔۔چاول تو بھول ہی جائیں۔۔۔لال آٹے کی روٹی کھائیں۔۔اور رات کو اٹھ کر قطعی فریج نہ کھولیں ورنہ آپ کے عزائم کمزور پڑ سکتے ہیں۔۔۔وش یو آل دی بیسٹ (y)
 
آخری تدوین:
سوچ ہی رہا تھا کہ کچھ نہ کچھ تو کوشش کرنی چاہیے۔
دفتر سے واپس آیا۔ تو روزانہ کی طرح صرف شربت کے ایک گلاس کے بجائے چپس بھی بنا رکھے تھے بیگم نے۔
اب بیگم کا دل تو نہیں توڑا جا سکتا تھا، میری پہلے ہی ایک دو ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
 
یاسر شاہ

محفلین
نیرنگ بھائی خوب مضمون لکھا ہے -

ویسے توند نکلنے کا بنیادی سبب مردوں میں صرف کھانا نہیں بلکہ کھانے کے فورا بعد بیگم کے پاس جانا ہے -8)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
۔۔ خوب آپ بیتی لکھی نیرنگ بھائی اور معذرت آپ کے غم میں شریک نہیں ہوسکتا۔۔ بس کچھ مشورے ہیں۔۔خوب کھائیں بس کاربوہائیڈریٹ والی چیزیں کم کردیں اور سرخ لحمیات والی اشیاء۔۔تشریح نہیں کر سکتے آپ خود دیکھ لیجیے گا۔۔۔چاول تو بھول ہی جائیں۔۔۔لال آٹے کی روٹی کھائیں۔۔اور رات کو اٹھ کر قطعی فریج نہ کھولیں ورنہ آپ کے عزائم کمزور پڑ سکتے ہیں۔۔۔وش یو آل دی بیسٹ (y)
شکریہ اکمل بھائی۔۔۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
نیرنگ صاحب !!!!!!!
لفظو ں کی جادوگری کوئی آپ سے سیکھے ؀
لفظوں کا نیرنگ ہے میرے فن کے جادو سے!!!
اک اک رنگ الگ کر سکتا ہوں میں خوشبو سے
محمد احمد رمز نے آپکے لئیے کہا ہے ۔اتنے حسین رنگ بکھیرنے پر بہت ساری دعائیں ۔جیتے رہیے :star2::star2::star2::star2::star2:
 
آپ کی حوصلہ افزائی اور نوازش کے لیے شکرگزار ہوں۔ دل بڑھا دیا آپ نے۔
 
Top