مبارکباد یازبھائی کے 7000 مراسلے

ہادیہ

محفلین
برادرم مابدولت، بندہ ئے خاک سار و ناچیز اور ناواقف الادب، و ہستی ئے قابلِ فراموش، اور بندہ ئے فقیر ناتواں کی یہ جرات کہاں کہ عزت مآب مابدولت ، ہستی ئے عزت و تعظیم، کی شان مبارک میں گستاخی کی مجال کر سکے ۔ واقعہ اصل یوں ہوا کہ ۔برادرم مابدولت کو صرف یہ آگہی پہنچانا خاکسار کا مقصد و ارادہ طے پایا تھا کہ حضرت ِ مابدولت ، ہستی محفوظ عن الخطاء، سے غیر ارادی طور پر سہو ئے معصوم ہوا تھا۔ مابدولت کو اس بندہ خاکی کا غیر ضروری تبصرہ ناگوار گزرا ہو تو بندہ ئے فقیر مابدولت کی سرکار میں معافی کا طلب گار و شرمندہ ہے۔
آپ نے بھی نقل ماری یا آپ کو بھی ایسی اردو آتی ہے؟
 
ہادیہ

محفلین
بندیء ناچیز یہ بتاتے ہوئے بالکل بھی شرمندہ نہیں ہے کہ ہم نے مرقع، مفقع اور مسجع اردو میں مبارکباد دینے کے لئے آپ مابدولت کے مراسلات کو کھنگالا تب کہیں جا کے اعلی پائے کی اردو میں مراسلا ارسال کرنے کے قابل ہو سکے۔:p
ہاہاہا۔۔ آپ نے اتنی محنت کی ۔۔ :p
نام میرا لکھ دیا تھا غلطی سے ۔۔ مگر میں تو خواب میں بھی ایسی غلطی نہیں کرسکتی ۔۔ پہلے ہی سر درد کی مریضہ ہوں o_O:p
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔ آپ نے اتنی محنت کی ۔۔ :p
نام میرا لکھ دیا تھا غلطی سے ۔۔ مگر میں تو خواب میں بھی ایسی غلطی نہیں کرسکتی ۔۔ پہلے ہی سر درد کی مریضہ ہوں o_O:p
اردو محفل میں ایسی غلطیاں ہی تو کرنے آئے ہیں بہنا۔ :D یہاں اتنے قابل لوگوں کے درمیان ارادی اور غیر ارادی طور پر اتنا کچھ سیکھ رہے ہیں کہ شاید کہیں اور اس طرح سے نہ سیکھ پاتے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اور 'ہم' لکھنے کے بجائے مابدولت لکھ دیتیں تو آپ کا مراسلہ قریب قریب ہمارے مابدولت بھائی کے جیسا بن جاتا:)
ہاہاہاہا۔۔۔ کچھ کچھ ملتا جلتا ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ سراسر ہماری تخلیق ہے۔ :cool: اچھا!!

برادرم مابدولتم، قصہ کچھ یوں ہے کہ خواہرم ہادیہ نے درج بالا مراسلہ ارسال نہیں کیا بلکہ خواہرم لاریب مرزا نے ارسال فرمایا ہے ۔ نیم فارسی و دقیق مغلیہ الفاظ میں پتا نہیں عزت مآب نے ہمیں کیا کہا، پر امید واثق ہے ضرور تعریفی جملے کہے ہوں گے، اس پُر سعادت موقع پر ، ہم صمیم قلب سے مابدولت بھائی کا شکریہ بجا لاتے ہیں:):)
برادرم مابدولت، بندہ ئے خاک سار و ناچیز اور ناواقف الادب، و ہستی ئے قابلِ فراموش، اور بندہ ئے فقیر ناتواں کی یہ جرات کہاں کہ عزت مآب مابدولت ، ہستی ئے عزت و تعظیم، کی شان مبارک میں گستاخی کی مجال کر سکے ۔ واقعہ اصل یوں ہوا کہ ۔برادرم مابدولت کو صرف یہ آگہی پہنچانا خاکسار کا مقصد و ارادہ طے پایا تھا کہ حضرت ِ مابدولت ، ہستی محفوظ عن الخطاء، سے غیر ارادی طور پر سہو ئے معصوم ہوا تھا۔ مابدولت کو اس بندہ خاکی کا غیر ضروری تبصرہ ناگوار گزرا ہو تو بندہ ئے فقیر مابدولت کی سرکار میں معافی کا طلب گار و شرمندہ ہے۔
یہ کیا!! آپ تو ہم سے بھی نمبر لے گئے۔:unsure: :p
 
ہادیہ

محفلین
اردو محفل میں ایسی غلطیاں ہی تو کرنے آئے ہیں بہنا۔ :D یہاں اتنے قابل لوگوں کے درمیان ارادی اور غیر ارادی طور پر اتنا کچھ سیکھ رہے ہیں کہ شاید کہیں اور اس طرح سے نہ سیکھ پاتے۔ :)
آہاں۔۔۔ نائس۔۔۔۔لیکن میں ابھی تک کچھ بھی سیکھ نہیں پائی۔۔ سب یہی کہتے سیکھنے آئے ہیں ۔۔ بس میری اردو کچھ بہتر ہوئی ہے ۔ وہ بھی لکھنے کی حد تک۔۔ ۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آہاں۔۔۔ نائس۔۔۔۔لیکن میں ابھی تک کچھ بھی سیکھ نہیں پائی۔۔ سب یہی کہتے سیکھنے آئے ہیں ۔۔ بس میری اردو کچھ بہتر ہوئی ہے ۔ وہ بھی لکھنے کی حد تک۔۔ ۔۔
بہنا!! سیکھنے کی بات کر رہی ہیں تو سیکھنے کے لیے فقط اردو تھوڑی نہ رہ گئی ہے۔ ایک وسیع پلیٹ فارم کا یہی فائدہ ہے کہ بہت سی چیزیں جو بظاہر ہمیں نہیں لگتا کہ ہم سیکھ رہے ہیں لیکن ہم سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ شاید آپ کو محسوس نہ ہوتا ہو۔ ہم تو اکثر لوگوں سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ :)
 
محمدظہیر

محفلین
سیکھنے کے لیے فقط اردو تھوڑی نہ رہ گئی ہے۔ ایک وسیع پلیٹ فارم کا یہی فائدہ ہے کہ بہت سی چیزیں جو بظاہر ہمیں نہیں لگتا کہ ہم سیکھ رہے ہیں لیکن ہم سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ شاید آپ کو محسوس نہ ہوتا ہو۔ ہم تو اکثر لوگوں سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ :)
متفق۔ میں خاص کر ان لوگوں سے بہت کچھ سیکھتا ہوں جو مجھے پسند نہیں :)
 
Top