میں تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں
اسلامُ عَلیکم
محترم دوستو]بھائیو آپ نے جس محبت و خلوص کیساتھ جوابات ارسال فرمائے ان کے لیے دن کی اتہہ گہرائیوں سے آپ تمام حضرات کا ممنوں و مشکور ہوں لیکن ہنوز چند چیزیں وضاحت طلب ہیں
نمبر ایک
“دوست“ بھائی نے ارشاد فرما یا کہ
اس کے لیے اردو آپ کو اپنے سسٹم کی سپورٹ سے لکھنا ہوگی۔ یعنی ونڈوز یا لینکس میں جو اردو سپورٹ نصب کرتے ہیں۔
بھائی میں نے ونڈو میں اردو سپورٹ یعنی
www.crulp.orgکا فونیٹیک کی بورڈ اور نشق و نستعلیق فونٹ وغیرہ نصب کیے ہوئے ہیں اور کئی بار پیچ بلڈر میں اردو لکھنے کی کوشش بھی کی ہے وہاں تو لکھی جاتی ہے لیکن جیسے ہی صحفے کو محفوظ(سیو) کرتا ہوں تو جو کچھ لکھا ہوتا ہے وہ سب سوالیہ نشان؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میں تبدیل ہوجاتا ہے
محترم جناب اعجاز احتر صاحب یوں راقم ہوئے کہ
یا پھر اردو اوپن پیڈ یا آف لائن اڈیٹر یہاں کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے حاصل کریں اور وہاں سے کاپی پیسٹ کریں۔
لیکن مجھے اس میں شک ہے کہ یاہو پیج بلڈر اردو کو سپورٹ کرتا ہو۔ در اصل ویب پیج ایڈیٹرس زیادہ تر محض انگریزی کو ہی سپورٹ کرتے ہیں، اردو وغیرہ کو نہیں۔ اسی لیے میں این ویو استعمال کرنے پر مجبور ہوں جو اگر چہ بہت پریشان کرتا ہے۔ خاص کر کرسر کی حرکات میں۔
جی ہاں محترم آپ نے بلکل بجا فرمایا کہ آن لانئن اکثر ایڈیٹر اردو کو سپورٹ نہیں کرتے اور یہی حال یاہو کے “پیج بلڈر“ کا بھی جسا کہ میں نے اوپر عرض کی کہ اس میں اگر اردو لکھیں تو تمام الفاظ سوالیہ نشانوں؟؟؟؟؟؟؟؟میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور دوسرے آپ نے این ویو استعمال کرنے کی بابت کچھ ارشاد فرمایا میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی برائے مہربانی مجھ سمجھائیں کہ “ان ویو“ سے آپ کی کیا مراد ہے اور یہ کہتے کسے ہیں؟
جناب واجد حسین بھائی نے کچھ یوں گلریزی فرمائی کہ
سادہ سی بات ولڈ میں لکھ لو اور فرنٹ پیج میں پیسٹ کر لو اور فائل کو ازاے “ایچ ٹی ایم ایل“ سیو کر لوں اور پھر اپلوڈ کر لو
واجد بھائی میں نے یہ طریقہ بھی آزمایا ہے لیکن اس کا نتیجہ بھی وہی برآمد ہوا جیسے کہ “پیج بلڈر“ میں براہ راست لکھنے کا ہوا یعنی تمام تحریر سوالیہ نشانوں میں تبدیل ہوجاتی
اور آخر میں
محترم نبیل بھائی یوں رقم طراز ہوئے کہ
ساغر، GeoCities پر اردو پیج بنانے کے لیے اس کا پیج بلڈر استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کسی عام سے ایڈیٹر سے بھی اردو ایچ ٹی ایم ایل پیج بنائیں اور اسے جیو سٹیز پر اپلوڈ کر دیں۔ ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں۔ یہ اردو ویب پیڈ کے اولیں ورژن کا ڈیمو ہے۔
محترم میں نے آپ کی بیان کردو ویب سائیٹ دیکھی اور یقین ماننیے کہ مجھے جیوسائیٹ پہ یونی کوڈ اردو دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی پہلے تو میں سمجھتا تھا کہ جیو سائیٹ پر اردو لکھنا ناممکن ہے اور میں فضول میں اپنا وقت ضائع کر رہا ہوں لیکن آپ کی ویب دیکھ کر مجھے اک نیا عزم ودیعت ہوا اور جیوسائیٹ پر اردو لکھنے کی خواہش نے میرے دل میں مزید تحریک پکڑ لی آپ نےاس مقصد کے حصول کے لیے جو نسخہ کیمیہ منکشف فرمایا وہ کچھ یوں ہے کہ کسی بھی اردو ایڈیٹر میں اردو کا صفحہ یعنی ایچ ٹی ایم ایل بناؤں اور اسے پھر جیو سائیٹ پہ اپ لوڈ کر دوں بھائی میں ادھر ایک دو سوال پوچھنا چاؤں گا ایک مجھے ایڈیٹر نامی سافٹ ویرز کے متعلق کچھ معلومات نہیں لحاظہ برائے مہرنانی بتائیے کہ کون سا ایڈیٹر استعمال کروں؟ نمبر دو اس کا یعنی ایڈیٹر کا استعمال کس طرح کروں؟ کیا اس کے لیے مجھے ایچ ٹی ایم ایل سیکھنی ہوگی؟ اور آخری سوال یہ کہ جیوسائیٹ پر میں نے تو ہمیشہ پیچ بلڈر جو کہ اس ایڈریس
www.gecities.yahoo.com/v/pb.htmlپر ہوتا ہے اس لیے مجھے یہ نہیں پتہ کہ باہر سے کوئی ویب پیچ بناکر بغیر پیج بلڈر کے فائل مینیجر کے استعمال کیے کس طرح اپ لوڈ کروں ایم ایس ورڈ اور ایم ایس فرنٹ پیج میں اردو میں ایچ ٹی ایم ایل یا ویب صفحہ بنا کر میں نے پیچ بلڈر کے فائل مینجر کے زریعے اپ لوڈ کیے لیکن بےسود کیونکہ تمام تحریر سوالیہ نشانوں میں تبدیل ہوگی اب میں ایک بار پھر بڑے ہی عاجزانہ طور پر آپ تمام کرم فرماؤں سے گذارش کرتا ہوں کہ میری راہنمائی فرمائیے میری یہ بڑی خواہش ہے کہ میری بھی ایک ایسی ویب سائیٹ ہو جس میں اردو تصویری نہیں بلکہ لفظی ہیت میں ہو اور ان الفاظ کا لمس میں اپنے دل کی دیواروں پہ محسوس کر سکوں
وسلام