یاہو کی آئی ڈی ہیک ہوگئی ہے

نازنین ناز

محفلین
میرے یاہو میں بنے ایک ای میل ایڈریس کی آئی ڈی کسی نے ہیک کرلی ہے۔ کیا اسے واپس حاصل کیا جاسکتا ہے؟ دراصل اس میں میرے بہت سارے ای میل ایڈریسز محفوظ تھے علاوہ ازیں میری یہ آئی ڈی کن کن کے پاس تھی، یہ بھی یاد نہیں تاکہ انہیں اطلاع کردی جائے کہ اب اس پر ای میل نہ کریں۔
لہٰذا ماہرین سے درخواست ہے کہ ازراہ کرم کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے مجھے میری ہیک شدہ یاہو کی آئی ڈی واپس مل جائے۔ شکریہ
والسلام
 
dxbgraphics

محفلین
آئی ڈی ہیک کرنا آسان نہیں۔ لیکن فشنگ کے ذریعے یہی ممکن ہے۔ اور پاسورڈ ہاتھ لگنے کے بعد سب سے پہلے فشنگ کرنے والے نے ریکوری ای میل چینج کر لیا ہوگا۔
 
محمد امین

لائبریرین
یاہو میں بہت مسائل آرہے ہیں پچھلے کچھ عرصے سے۔ کبھی تو یاہو والے آپکی ای میل کو "اسپیمر" کا الزاام داغ کر بند کردیتے ہیں اور دوبارہ اسی نام سے بنانے بھی نہیں دیتے۔۔۔
 
مغزل

محفلین
اللہ کرم کرے ۔ ہاٹ میل والوں نے میرا 13برس پرانا اکاؤنٹ اس الزام کے بعد ناقابلِ استعمال کردیا ہے۔ میں کوئی چار ماہ سےمسلسل لمبے لمبے موئی فرنگی میں خطوط لکھ کر تھک گیا ہوں ۔۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اللہ کرم کرے ۔ ہاٹ میل والوں نے میرا 13برس پرانا اکاؤنٹ اس الزام کے بعد ناقابلِ استعمال کردیا ہے۔ میں کوئی چار ماہ سےمسلسل لمبے لمبے موئی فرنگی میں خطوط لکھ کر تھک گیا ہوں ۔۔

میرا ہاٹ میل کا اکاؤنٹ بھی اسی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا لیکن میں نے صرف ایک فرنگی خط ہی لکھا تو کسی فرنگی نے میرا ای میل اکاؤنٹ دوبارہ کھول دیا. آپ یہاں سے شروع کریں

اور اپنے مسلئے کے مطابق ان کے فورم میں لکھیں، ایک دو دن میں اکاؤنٹ مل جائے گا.
 
آئی ڈی ہیک کرنا آسان نہیں۔ لیکن فشنگ کے ذریعے یہی ممکن ہے۔ اور پاسورڈ ہاتھ لگنے کے بعد سب سے پہلے فشنگ کرنے والے نے ریکوری ای میل چینج کر لیا ہوگا۔

یہ فشنگ کیا چیز ہے بھائی ؟؟ کچھ روشنی اس پر ڈالیں ۔
 
dxbgraphics

محفلین
ویب سائٹ کے ہو بہو جعلی ویب سائٹ بنا کر اور اس کو کسی بھی شخص کو مسینجر یا ای میل کے ذریعے ارسال کیا جاتا ہے۔ اور وصول کرنے والا دھوکہ کھاکر اصلی سمجھ کر اس پیج پر اپنی آئی ڈی اور پاسورڈ سے سائن ان ہوتا ہے۔ پیج میں جو سکرپٹ رن ہورہا ہوتا ہے وہ یوزر نیم اور پاسورڈ والے خانے میں جو آپ نے ٹائپ کیا ہوگا وہ فشنگ کرنے والے کے میل پر ارسال کردیتا ہے جو کہ فیڈڈ ہوتا ہے
 
Top