یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے!

Sarwar A. Raz

محفلین
محترم منتظم صاحب! آداب عرض ہے!!
آج آپ کی محفل میں آیا تو یہ دیکھ کرانتہائی حیرت ہوئی کہ میرا نام کئی چوپالوں میں “ناظم“ کی حیثیت سے درج ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ مجھ سے اس سلسلہ میں کسی نے مشورہ نہیں کیا اور ظاہر ہے کہ میں نے اس خدمت کی حامی کسی سطح پر کبھی بھی نہیں بھری ہے۔ میری اجازت اور اطلاع کے بغیر یہ اقدام مناسب نہیں ہے۔منتظمین محفل کا اخلاقی فرض ہے کہ ایسا کوئی قدم اٹھانے سے قبل متعلقہ شخص کی منظوری حاصل کر لی جائے۔ میں آپ کی عطا کردہ یہ ذمہ داری قبول کرنے سے معذور ہوں۔ ازراہ کرم میرا نام سب چوپالوں سے “ناظم“ کی حیثیت سے ہٹا دیجئے۔ شکریہ۔
سرور عالم راز “سرور“
 
منہاجین

محفلین
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار

محترم سرور عالم راز "سرور" صاحب

سب سے پہلے معذرت۔

محترم اعجاز اختر صاحب کی تجویز پر نو آموز شعرا کے کلام کی اِصلاح کی غرض سےآپ کو دو چوپالوں میں ناظم بنایا گیا تھا، جسے آپ کے حالیہ حکم پر ختم کر دیا گیا ہے۔

معذرت خواہ ہوں کہ اِس سلسلے میں آپ سے براہِ راست اِجازت نہ لی گئی۔
 
Sarwar A. Raz

محفلین
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار

منہاجین نے کہا:

مکرمی منہاجین صاحب: آداب!
عنایات کے لئے ممنون ہوں۔اعجازصاحب کا شکریہ کہ مجھ کوناظم کی خدمات کے قابل سمجھا۔وہ اپنی مصروفیات میں مجھ سے ذکر کرنا بھول گئے ہوں گے! خیر کوئی بات نہیں! آپ کی تحریر کا عنوان پڑھ کربے اختیار ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئی۔ آپ نے غالب کا شعر بھی مکمل کردیا اور اپنا مافی الضمیر بھی ادا کردیا۔ سبحان اللہ!
دراصل نظامت کی ذمہ داری جو وقت اور توجہ چاہتی ہے وہ مجھ کو میسر نہیں ہے۔ اسی لئے آج تک کسی محفل میں بھی یہ ذمہ داری میں نے قبول نہیں کی ہے۔ “اردو دنیا“ والوں نے کمال محبت سے میرا نام “منتظم“ کی حیثیت سے ضرور لکھ دیا ہے لیکن عملا“ کام وہی کرتے ہیں۔ یہ ان کی محبت اور عنایت ہے کہ مجھ سے برابر مشورہ کر لیتے ہیں لیکن معمول کے کام کسی اور کے ہی ذمہ ہیں۔
آپ نے اصلاح سخن کا ذکر کیا ہے۔ اس کے لئے میرا یا کسی اور کا ناظم ہونا ضروری نہیں ہے۔ میں اس خدمت کے لئے حاضر ہوں۔ جو کر سکتا ہوں انشااللہ کروں گا۔
اب آپ سے ایک درخواست ہے: میرا تمام کاتمام ادبی و شعری سرمایہ نستعلیق میں ہے۔ اس کو نسخ میں منتقل کرنے کا طریقہ مجھ کو آسان زبان میں لکھ بھیجیں تو مہر بانی ہوگی۔میں کمپیوٹر میں “اناڑی“ ہوں! اس لئے ذرا تفصیل سے لکھنا ہوگا۔ میںWindows Me استعمال کرتا ہوں۔شکریہ! میرا ای میل ہے: sarwarazi@yahoo.com
کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اصلاح سخن کے لئے ایک چوپال الگ ہی کھول دیں۔ اس سے شعرا اور :اصلاح کار: دونوں کے کام میں آسانی ہو جائے گی۔
سرور عالم راز “سرور“
 
منہاجین

محفلین
نستعلیق اور نسخ سے آپ کی مراد کیا

Sarwar A. Raz نے کہا:

اِصلاحِ سخن کے نام سے الگ چوپال قائم کر دی گئی ہے۔ اُمید ہے کہ اِس سے مزید بہتری عمل میں آئے گی۔

بیشک ناظم نہ ہوتے ہوئے بھی آپ اِصلاح کا فریضہ سرانجام دے سکتے ہیں۔ البتہ ناظم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو براہِ راست کسی بھی مطلوبہ پیغام کو تبدیل یا حذف کرنے کا اِختیار بھی مل جاتا ہے۔

آپ نے نستعلیق کو نسخ میں تبدیل کرنے کی بات کی، بات کچھ مبہم سی ہے۔ کہیں نستعلیق سے آپ کی مراد اِن پیج اور نسخ سے مراد یونیکوڈ (جسے اِس چوپال میں اِستعمال کیا گیا ہے) تو نہیں؟ اگر ایسا ہے تو عنقریب آپ کو اِس کا آسان طریقہ مل جائے گا۔
 
Sarwar A. Raz

محفلین
نستعلیق اور نسخ سے آپ کی مراد ک

مکرمی منہاجین صاحب: تسلیمات!
نوازش کے لئے ممنون ہوں۔اصلاح سخن کی نئی چوپال سے یقینا“ آسانی ہو جائے گی۔ آپ لوگ اس محفل کے ذریعہ اردو کی خدمت کرنے کی جو کوششیں کررہے ہیں وہ لائق صد تحسین ہیں۔
جی ہاں نستعلیق سے میری مراد ان پیج کا رسم خط اور نسخ سے مراد اس محفل کا طریق تحریر ہی ہے۔ آپ کی وضاحتوں کا انتظار رہے گا۔ اعجاز اختر صاحب نے مجھ کو دو ذاتی پیغام بھیجے ہیں لیکن موصوف اس قدر مبہم اور مختصرلکھتے ہیں کہ میں اس سے مستفید نہیں ہو سکتا ہوں!
سرور عالم راز “سرور“
 
اجنبی

محفلین
ان پیج سے یونیکوڈ

محترم سرور عالم صاحب

ان پیج کو یونیکوڈ فائلوں میں تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہے ۔ آپ http://www.qern.com/servlet/inpageconvert پر جاکر اپنی ان پیج فائلوں کو یونیکوڈ فائلوں میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔ لیکن پھر انہیں محفوظ کرنے کا مسلہ ہوگا جو کہ windows ME میں ممکن نہیں ہے ۔ آپ اردو ایڈیٹر میں فائلیں محفوظ کر کے دیکھیے ، شاید ہو جائیں
 
الف عین

لائبریرین
اپنی پوزیشن واضح کر دوں

اپنی پوزیشن واضح کر دوں۔
سرور بھائی کلو میں نے ذاتی پیغام دیا تھا تو انھوں نے جواب میں لکھا تھا۔
" رہ گیا اصلاح کا معاملہ تو اس میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ البتہ کام کی زیادتی کی وجہ سے دیر سویر ہو سکتی ہے۔ "
اور اسے میں نے سرور بھائی کی رضا سمجھ کر نبیل کو مشورہ دیا تھا۔
 
منہاجین

محفلین
آپ کی پوزیشن پہلے ہی واضح ہے۔

اعجاز اختر نے کہا:
اپنی پوزیشن واضح کر دوں۔
سرور بھائی کلو میں نے ذاتی پیغام دیا تھا تو انھوں نے جواب میں لکھا تھا۔
" رہ گیا اصلاح کا معاملہ تو اس میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ البتہ کام کی زیادتی کی وجہ سے دیر سویر ہو سکتی ہے۔ "
اور اسے میں نے سرور بھائی کی رضا سمجھ کر نبیل کو مشورہ دیا تھا۔

آپ کی پوزیشن تو پہلے ہی واضح ہے۔ بس یہ محض ایک غلط فہمی تھی۔ اُنہیں معلوم نہ تھا کہ ان کی اس رضامندی کا نتیجہ ناظم بنائے جانے کی صورت میں نکلے گا۔

جیسا کہ اعجاز اختر نے کہا:

Top