امجد اسلام امجد یا سمیع یا بصیر

ماہی احمد

لائبریرین
ہجومِ غم سے جس دم آدمی گھبرا سا جاتا ہے
تو ایسے میں
اسے آواز پر قابو نہیں رہتا
وہ اتنے زور سے فریاد کرتا ہے، چیختا اور بلبلاتا ہے
کہ جیسے وہ زمیں پر اور خدا ہو آسمانوں میں
مگر ایسا بھی ہوتا ہے
کہ اس کے چیخ کی آواز کے رکنے سے پہلے ہی
خدا کچھ اس قدر نزدیک سے اور اس قدر
رحمت بھری مسکان سے اس کو تھپکتا اور اس کی بات سنتا ہے
کہ فریادی کو اپنی چیخ کی شدت
صدا کی بے یقینی پر ندامت ہونے لگتی ہے

امجد اسلام امجد
 
فلک شیر

محفلین
ان اللہ ھو الواحد الاحد الفرد الصمد .................ہر زندہ چیز کو جس نے پانی سے پیدا کیا ..........پانی کہ سدا نشیب کو بہتا ہے .......سو مخلوق بھی اشرف الخلق سے ارذل الخلق کا سفر کرتی ہے.......فطرت بڑی ظالم و غالب چیز ہے .......
ادھر وہ سمیع و بصیر، ہمہ دم کرم پہ مائل ......پردہ پوشی...........دائم کا مہربان و کریم مالک.........بندہ اسے گالی دیتا ہے، اس کا انکار کرتا ہے، اس کا کھا پہن کے اسی کی زمین پہ کج کلاہی .......اُدھر سے پھر چشم پوشی ........چشم پوشی.............
یا رب لک الحمد کما ینبغی لجلال وجہک و عظیم سلطانک و قدیم سلطانک.................................
 
فلک شیر

محفلین
شاعر پہ وحشت طاری ہو تو گاہے وہ آسمان سے شکوہ روا رکھتا ہے.....................مگر آخر اُس کے سوا قرار اور کہاں سے ملتا ہے، سو وہیں سر جھکاتا ہے، تو قرار پاتا ہے...........امجد نے اسی کیفیت کو منظوم کیا ہے۔
شراکت کے لیے شکرگزار ہوں۔
 
ایک وہ ہے عظیم ذات ہے خیر اس کے تو کہنے ہی کیا ہیں
اور ایک اس کے بندے :) کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں چھوڑتے۔۔۔
 
کیا کہنے ہیں امجد اسلام صاحب کے۔۔۔۔

شاید اس سطر میں ٹائپو ہے:
وہ اتنے زور سے فریاد کرتا ہے، چیختا اور بلبلاتا ہے
میرا خیال ہے کہ ہے نہیں ہے۔ اب یہ ہے ہے کہ نہیں یہ پکا معلوم نہیں ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
Top