یتیم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار، سید ابرار شاکر القادری

کعنان

محفلین
یتیم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
طاہر نصیر21 دسمبر 2018

راولپنڈی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے قائم فلاحی ادارے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاکر القادری فلاحی ادارہ چلاتا تھا جہاں کم عمر بچیاں زیر تعلیم تھیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم یتیم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنایا کرتا تھا۔


پولیس کی جانب سے گوراقبرستان کے قریب فلاحی ادارے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے سے 16 یتیم بچیوں سمیت 2 خواتین کوبازیاب کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بازیاب کرائی گئی بچیوں کی عمر5 سال سےلیکر 14سال تک ہیں۔


پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی پولیس میں بد فعلی، زیادتی کی کوشش سمیت دیگر دفعات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم رات بھر بچیوں کو کمرے میں لے جا کر نازیبا حرکات کیا کرتا تھا اور ان کی ویڈیوز بھی بنایا کرتا تھا۔
.............................

مصنف غلط کاری کے الزام میں گرفتار
1 دن پہلے

Attock-police.jpg

پولیس نے فارسی دان اور کئی کتابوں کے مصنف کو معصوم بچیوں سے غلط کاری کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اٹک سٹی پولیس کو درج کرائے گئے مقدمے میں نیاز محمد نے بتایا کہ اس نے غربت کی وجہ سے اپنی دس سال کی بچی کو پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا تھا جہاں دیگر یتیم اور بے سہارا بچیاں بھی زیرتعلیم تھیں ۔

اس ادارے کو سید ابرار شاکر القادری نامی شخص چلاتا ہے اور میں ہر پندرہ دن بعد اپنی بیٹی کو ملنے جاتا تھا ۔ گزشتہ روز ملاقات میں جب بیٹی کو خوفزدہ پایا تو اس نے پوچھنے پر بتایا کہ مذکورہ شخص جو مہتمم ہے اس کے ساتھ غلط حرکات کرتا ہے ۔ بچی نے بتایا کہ ابرار شاکر القادری دیگر بچیوں اور وارڈن کے ساتھ بھی غلط حرکتیں کرتا ہے اور بڑی بچیوں کو پوری رات اپنے کمرے میں رکھتا ہے، صبح وہ روتی رہتی ہیں ۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وارڈن عاصمہ اور آیا خالدہ بھی اس کوٹھی میں رہتی ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پر چھاپہ مارا اور ابرار شاکر القادری کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاکر القادری فارسی دان، کئی کتابوں کا مصنف ہے اور اس کے ایرانی سفارت کاروں سے بھی مراسم ہیں اور اس کے انسٹی ٹیوٹ کو فنڈنگ بھی ہو رہی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انٹرنٹ کی دنیا میں سید ابرار شاکر القادری کو کون ہے جو نہ جانتا ہو اور بہت خدمات بھی ہیں، آج ان کے بارے میں اس خبر سے بہت افسوس اور دکھ ہوا۔
 

جاسم محمد

محفلین
انٹرنٹ کی دنیا میں سید ابرار شاکر القادری کو کون ہے جو نہ جانتا ہو اور بہت خدمات بھی ہیں، آج ان کے بارے میں اس خبر سے بہت افسوس اور دکھ ہوا۔
قانون کی نظر میں مجرم صرف مجرم ہے۔ لیکن افسوس پاکستان میں امیر، غریب، طاقتور، کمزور کے لئے قانون کا اطلاق مختلف ہے۔ دیکھتے ہیں شاکر القادری کو قانونی سزا ملتی ہے یا کوئی ڈیل ہو کر واپسی۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

اس خبر سے ہٹ کے، الزام اور سازش بھی ہو سکتی ہے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
ان کے قریبی دوست بھی اس فورم پر ہیں وہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

والسلام
 

جاسم محمد

محفلین
السلام علیکم

اس خبر سے ہٹ کے، الزام اور سازش بھی ہو سکتی ہے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
ان کے قریبی دوست بھی اس فورم پر ہیں وہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

والسلام
کچھ ذرائع کہہ رہے ہیں کہ شاکرالقادری اٹک میں ن لیگ کے بہت فعال سپورٹر تھے۔ اس لئے یہ تحریک انصاف حکومت کی طرف سے سیاسی کاروائی بھی ہو سکتی ہے۔ بہرحال کیس عدالت میں چلے گا تو سچ اور جھوٹ کا تعین ہوگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہاں جن کو یقین نہیں آ رہا ان کو یقین کرنے کا کہا کس نے ہے؟ یہ قانونی کیس ہے جس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ انتظار فرمائیں
 

محمد اسلم

محفلین
تقریباً آٹھ سال پہلے شاکر القادری صاحب سے چیٹنگ ہوئی تھی ... اس وقت وہ کی بورڈ سے ٹائپنگ کو لے کر اپنے بڑھاپے کی شکایت کرتے تھے اور اردو وائس ٹائپنگ یا اسپیچ ریکگنیشن میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے... .
بہت ہی برا الزام ایک بوڑھے پر لگا دیا گیا ہے.
 

کعنان

محفلین
اس ویڈیو کلپ سے گرفتاری کنفرم ہو گئی ہے، لیکن ریکارڈنگ کے مطابق وہ اس الزام سے انکاری ہیں۔ واللہ اعلم

 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
شاکر صاحب نے عائد کردہ الزام کی تردید کر دی ہے۔اب، اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد درست نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ ہماری خوش گمانی اب تک یہی ہے کہ شاکر القادری صاحب اس قبیح جرم میں ملوث نہ ہوں گے۔ ایک صاحبِ علم سے ایسی گمراہی کی توقع کم کم ہوتی ہے۔
 

باباجی

محفلین
اللہ کرے کہ یہ سب جھوٹ ہو۔۔۔ میرے محترم شاکرالقادری صاحب بے قصور ہوں ۔۔اور سب بچیاں محفوظ ہوں ۔۔
انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین ہے یہ سب
 

فرقان احمد

محفلین
شاکر صاحب نے عائد کردہ الزام کی تردید کر دی ہے۔اب، اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد درست نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ ہماری خوش گمانی اب تک یہی ہے کہ شاکر القادری صاحب اس قبیح جرم میں ملوث نہ ہوں گے۔ ایک صاحبِ علم سے ایسی گمراہی کی توقع کم کم ہوتی ہے۔
محترم باباجی ! پُرمزاح کی ریٹنگ نے ہمیں مزید غمناک کر دیا ہے۔ خیر، کوئی تو وجہ رہی ہو گی۔۔۔!
 
بہت ہی افسوسناک خبر ہے ۔
میری بھی ان سے کچھ عرصہ چیٹ پر بات چیت رہی ہے۔
چند برس پہلے ایک قابل احترام محفلین نے امریکہ سے ادارے کی معاونت کے لیےپیسے بھیجے تھے جو میں نے آگےٹرانسفر کیے تھے۔
جانے کتنے لوگ خلوص سے ادارے کی معاونت اور شخصی اعتبار پر مالی وعلمی اعانت کرتے رہے۔
 
شاکر صاحب نے عائد کردہ الزام کی تردید کر دی ہے۔اب، اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد درست نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ ہماری خوش گمانی اب تک یہی ہے کہ شاکر القادری صاحب اس قبیح جرم میں ملوث نہ ہوں گے۔ ایک صاحبِ علم سے ایسی گمراہی کی توقع کم کم ہوتی ہے۔
ہر گمراہی صاحب علم ہی کرتا ہے۔
ویسے مجھے شاکر صاحب سے ہمدردی ہے۔
 
Top