میرے ایک عزیز دوست جناب عمران لطیف صاحب اور ان کے کچھ ساتھیوں نے مل کر قرآن کریم کے حوالے سے ایک عمدہ سافٹ ویر تیار کیا ہے انشا ء اللہ یہ سافٹ ویر قرآن فہمی کے سلسلے میں ممد و معاون ثابت ہو گا ۔ اس سافٹ ویر کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔
یسرنا القرآن کی خصوصی سہولیات
• خوبصورت قرآنی متن (رسم عثماني كے مطابق)
• انڈو پاک رسم مصحف
• اردو اور انگریزی ترجمے ( اردو ترجمہ از مولانا فتح محمد جالندھری اور انگلش ترجمہ از مولانا عبد الماجد )
• تفسیر عثمانی (ترجمہ از مولانا محمود الحسن اور حواشی از مولانا شبیر احمد عثمانی)
• متن قرآنی، اردو وانگریزی تراجم اور تفسیر عثمانی میں کسی بھی لفظ کو تلاش کرنے کی سہولت
• متن قرآن حکیم میں تلاش کرنے کےلیے قرآن حکیم کے تمام الفاظ کی الف بائی ترتیب میں فہرست
• قرآنی آیات میں استعمال ہونے والے کلمات کوان کے مادوں سے بھی آیات تلاش کیے جانے کی سہولت
• قرآن حکیم کی موضوعاتی فہرست (عربی)
• اس پروگرام میں شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی زر ولی خان صاحب کی صوتی تفسیرشامل کی گئ ہے ۔
یہ سافٹ ویر درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے
http://serveislam.com/Media/JAU/YASSARNAL QURAN VM.exe
نوٹ : اس سافٹ ویر میں شیخ الحدیث و التفسیر مولانا مفتی زر ولی خان صاحب کی صوتی تفسیر کی آڈیو فائلز ساٍفٹ ویر کا حجم کم رکھنے کی خاطر اس میں شامل نہیں ہیں یہ فائل آپ احسن العلوم کی اس سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
http://www.ahsanululoom.net
اس سافٹ ویر میں مزید بہتری و اصلاح کے حوالے سے آپ سب کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
شکریہ