یقین بڑی طاقتور شے ہے۔ یہ وہ سفر ہے جو آپ آنکھیں بند کرکے طے کر جاتے ہیں۔ اگر دیکھنا ہو آپ یقین کے سفر پر ہیں یا نہیں تو دیکھیں آپ کس قدر پھونک پھونک کر قدم رکھ رہیں ہیں۔ یقین کا سفر تو یہ ہے کہ انسان ایک بار کسی کے ہاتھ میں ہاتھ دے دے تو خود لاپرواہ ہو جائے اور یہ دیکھنا چھوڑ دے کہ اسکا رہبر اسے کس طرف لے جا رہا ہے بس جہاں رہبر لے جائے خوشی خوشی چلتے رہنا۔ یقین کا سفر محبت کا سفر ہے۔۔۔ محبت کے بغیر یہ طے نہیں ہو سکتا۔
 
آخری تدوین:
Top