یوئیفا یورپا لیگ

یاز بھائی آخری مرتبہ جب لیورپول نے کوئی بڑا ٹائٹل جیتا تھا۔
اگرچہ میں نے تو بہت بعد میں یوٹیوب کے تعاون سے ہی دیکھا لیکن کیا آپکو اس کی کچھ یاد ہے۔
 
یاز

محفلین
لیورپول اور ویلاریل کے میچ میں اگرچہ ابھی تک گول نہیں ہو پایا، لیکن واقعی یہ میچ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنلز سے بہتر ہی ہے۔ دونوں ٹیمز کھل کر کھیل رہی ہیں اور مخالف گول پر بھرپور حملے کر رہی ہیں۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی آخری مرتبہ جب لیورپول نے کوئی بڑا ٹائٹل جیتا تھا۔
اگرچہ میں نے تو بہت بعد میں یوٹیوب کے تعاون سے ہی دیکھا لیکن کیا آپکو اس کی کچھ یاد ہے۔

یہ ایک غیرمعمولی میچ تھا۔ بدقسمتی سے میں بھی اس میچ کو لائیو نہیں دیکھ سکا تھا۔ سٹیون جیرارڈ نے اس میچ میں وہ کھیل پیش کر دکھایا تھا کہ کسی کھلاڑی نے کسی ایک میچ میں کیا ہی دکھایا ہو گا۔
 
ٹیون جیرارڈ نے اس میچ میں وہ کھیل پیش کر دکھایا تھا کہ کسی کھلاڑی نے کسی ایک میچ میں کیا ہی دکھایا ہو گا۔

شائد آپ پھر 2006 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں زیڈان کا برازیل کیخلاف کھیل بھول رہے-
ویسے تو یقیناً یہ میچ براہ راست دیکھا ہوگا لیکن یہاں سے یادیں تازہ کر لیں ۔
ویسے یار لوگ بتاتے ہیں 98 کے فائنل میں بھی زیڈان نے برازیل کو خوب مارا تھا-
 
زیڈان کی مثال دے کر تو آپ نے لڑی لوٹ لی ہے جناب۔ یہ میچ تو میں نے لائیو دیکھا تھا۔ بلاشبہ زیڈان نے کمال ہی کر دکھایا تھا۔ کہتے ہیں کہ میراڈونا 1986 کے ورلڈکپ میں ایسا ہی کھیلا کرتا تھا۔
 
زیڈآن کی مثال دے کر تو بندہ شادیاں تک لوٹ سکتا ہے کجا یہ لڑیاں،دھاگے

زیڈان کی مثال دے کر تو آپ نے لڑی لوٹ لی ہے جناب۔ یہ میچ تو میں نے لائیو دیکھا تھا۔ بلاشبہ زیڈان نے کمال ہی کر دکھایا تھا۔ کہتے ہیں کہ میراڈونا 1986 کے ورلڈکپ میں ایسا ہی کھیلا کرتا تھا۔
 
یوئیفا یورپا لیگ سیمی فائنلز کے سکینڈ لیگ میں
لیورپول نے ہسپانوی کلب ولا ریال کو انفیلڈ پر خوب لتاڑا اورر 3-0 سے میچ جبکہ 3-1 کے اگریگیٹ سے میچ اپنے نام کر لیا۔
دوسری جانب سویلیا نے ہوم گراؤنڈ پر جرمن کلب شاختر ڈونیسٹک کو 3-1 سے ہرا کر ٹائی 5-3 کے اگرگیٹ سے اپنے نام کر لی

فائنل
لیورپول بمقابلہ سویلیا
مورخہ 18 مئی بروز بدھ بمقام باسل (سوئٹزرلینڈ ) میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11:45 پر شروع ہوگا۔
 
ہاف ٹائم میں لیورپول کی ایک صفر سے برتری حاصل-
آخری مرتبہ لیورپول 2007 کے فائنل میں ٹائٹل جیتنے کے کافی قریب پہنچی تھی لیکن ریکارڈو کاکا نے میچ اور ٹرافی میلان کے لئے چھین لی- اور لیورپول و جیراڈ محروم رہ گئے-
اس شاندار میچ کی جھلکیاں-
یاز بھائی اس میچ سے کوئی یاد وابستہ-
 
سویلیا نے دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگرے گول مار مار کر لیورپول کا حال وہی کر دیا جو آج بنگلور نے پنجاب کیساتھ کیا-
سویلیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے میچ اور ٹائٹل جیت کر یوئیفا یورپا لیگ کی ہیٹ ٹرک مکمل کر دی-
 
یاز

محفلین
ہمارے کمک لے کر پہنچنے سے پہلے ہی میچ کا دھڑن تختہ ہو چکا تھا۔
ہن ساڈا کی قصور؟
 
یاز

محفلین
ہاف ٹائم میں لیورپول کی ایک صفر سے برتری حاصل-
آخری مرتبہ لیورپول 2007 کے فائنل میں ٹائٹل جیتنے کے کافی قریب پہنچی تھی لیکن ریکارڈو کاکا نے میچ اور ٹرافی میلان کے لئے چھین لی- اور لیورپول و جیراڈ محروم رہ گئے-
اس شاندار میچ کی جھلکیاں-
یاز بھائی اس میچ سے کوئی یاد وابستہ-
معذرت جناب۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے یہ میچ دیکھا ہو گا۔
 
Top