یوبنٹو لنکس

الف عین

لائبریرین
قدیر، ایک آپشن یہ بھی ہے کہ تم یو ایس بی فلیش ڈرائیو لو اور اس میں لینکس انسٹال کرو۔ ایسے ڈسٹرو بھی ہیں جو محض 50 ایم بی میں پورا او ایس انسٹال کر دیتے ہیں۔
دیکھو
www.damnsmalllinux.org
 
قدیر !یو ایس بی ہارڈ درائیو کی قیمت عام ڈرائیو سے کافی زیادہ ہوتی ہے ۔
ونڈوز ایکس پی کو سی ڈی سے بوٹ‌کیا جائے تو وہ لینکس کو پڑھ لیتی ہے یعنی اس کا پارٹیشنر پروگرام یا جو بھی کہاجائے۔ آپ نے جو کیا ہے وہ دراصل میرا مطلب نہیں تھا‌ کیونکہ ونڈوز ، فیٹ اور این۔ایف۔ایس فائل فارمیٹ استعمال کرتی ہے اور اسی کو پڑھ سکتی ہے۔ ‌
میں‌ نے پہلے بھی یہ <a href=http://tech.arun-prabha.com/linux_links.htm>لنک </a> دیا تھا یہاں درج ہیں ونڈوز کے بہت سے پروگرامز کو یوبنتو پر انسٹال کرنے کرنے کے طریقے وغیرہ ۔ مجھے تو لگتا ہے انہوں نے صرف “ انپیج “ کو یوبنتو پر انسٹال نہیں کیا بس ۔

البتہ آپ یو ایس بی پر لینکس کو انسٹال کر سکتے ہیں‌ لیکن وہ ڈیسک ٹاپ (gui )کے بغیر ہوگی جس کو سمجھنا ایک نئے یوزر کے لیے کارِ دارد ہوگا۔ خود میرے ساتھ ایسا ہوا ۔ میری سی ڈی میں کوئی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اس نے ڈیسک ٹاپ انسٹال نہیں‌ کیا اب میں ہوں اور کالی سی ایم ایس ڈاس کی طرح سکرین۔
 

نعمان

محفلین
پہلے تو ایک تصحیح:

لنکس کی جس ڈسٹرو کا یہاں ذکر ہے اس کا صحیح تلفظ یہ ہے:

او۔بون۔ٹو

اور اسے اردو میں ابنٹو لکھا جائے تو مناسب ہے۔

میں نے ابنٹو کی تعریف میں اپنے بلاگ پر ایک قصیدہ لکھا ہے۔ تاکہ لوگ حوصلہ پکڑیں اور کھلے ذرائع والے آزاد آپریٹنگ سسٹم کو اپنانے کا حوصلہ پکڑیں بجائے اس کے کہ چوری کے، غیرمعیاری، غیر آزاد، محدود، بیکار اور غیرقانونی سوفٹویر سے اپنی زندگیاں سہل بناتے رہیں۔ ابنٹو کے لئے اردو اشتہاری مہم:

اسلامی شریعت کہتی ہے کہ چوری کا مال استعمال کرنا جرم ہے چوری کی ونڈوز کے بجائے ابنٹو استعمال کریں جو کہ آسان ہے، مفت ہے اور اسے استعمال کرنے کی آپکو قانونی اور شرعی اجازت ہے۔ ابنٹو اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹنگ

ہی ہی ہی
 
او- بن -ٹو کا ایک اور شیدائی

میں نے اپنے سسٹم ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت کے برعکس اوبنٹو کو اپنی مشین پر انسٹال کیا۔ کافی محنت کرنا پڑی ۔ مگر سبھی ڈرائیور اور سافٹ وئیر جو روزمرہ استعمال کے تھے مل گئے۔ اوبنٹو کمیونٹی کو میں نے بہت آمادہ پایا مدد کے لیے۔ یہاں تک کی ایک صاحب نے جی پی آر ایس بزریعہ بلیو ٹوتھ استعمال کرنا بھی سہل کر دیا۔

اصل میں مسئلہ یہی ہے کہ ہم لوگ سہل پسند ہوتے جارہے ہیں۔ ذرہ سا وقت اور تھوڑی سی ثابت قدمی ہو تو شائد کبھی ونڈوز استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

لینکس ایک کمیونٹی پر دھرا ہوا جٹ ہے۔ یہ انسانوں کو انسانوں سے جوڑتا ہے۔ کسی ایک شخص یا کمپنی کا مرہون منت نہیں رہنے دیتا۔ آزادی دیتا ہے۔ دیکھیے شاید میں یہ کہنے میں غلط نہ ہوں کہ ونڈوز آپ کو اکیلا کر دیتی ہے اور لنکس دوسرے انسانوں سے جوڑتی ہے ۔ سافٹ وئیر بنانے کا ایسا ماڈل جس میں ہر شخص کچھ دو اور کچھ لو کے اصول سے شرکت کرتا ہے۔ انسانی فطرت سے زیادہ قریب ہے۔

لنکس استعمال کرنا واقعی شرافت ہے اور چوری کی ونڈوز ۔۔ توبہ بندہ کا ہاتھ کٹنے کا فتوا بھی لگ سکتا ہے (اگر اسلام نافذ ہو گیا تو یہی سزا ہے شاید) ۔
تو دوستو میں دنیا اور آخرت کو سرخروئی کے لئے اوبنٹو کی 300 سے زائد سی ڈی بانٹ چکا ہوں۔ مگر ایک بات جو مجھے بہت کھٹک رہی ہے وہ یہ کی اوبنٹو کا جو بنڈل اس بار موصول ہوا ہے۔ وہ ناروے سے آیا ہے۔ اب میں کچھ کنفیوژ ہوں۔ شائد آپ کے ذہن میں کوئی رائے ہو؟
 

نعمان

محفلین
چوری کی ونڈوز استعمال کرنا غیر اسلامی ہے اور گناہ ہے۔ پس اے مسلمانوں اپنے کمپیوٹروں سے چوری کی ونڈوز مٹادو۔ میں سوچ رہا ہوں کہ کسی عالم سے بھی اس بارے میں فتوی لے لیں اور اسے یہاں چسپاں کردیا جائے تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں۔ ساتھ ہی موت کا منظر اور مرنے کے بعد کیا ہوگا نامی کتاب سے چور کی قبر کا حال بھی نقل کردیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
رانا منصور۔ میرے پاس اس بار زیکو سلوواکیا سے آئی تھیں، اس سے پہلے شاید سویڈن سے۔ معلوم نہیں وہ کس طرح والنٹئرس کی تقسیم کرتے ہیں جو دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ممکن ہے کہ کوئی ہندوستان یاپاکستان کا بندہ بھی یہاں کی بجائے ٹمبکٹو پوسٹ کر رہا ہو۔
البتہ اس بار میں نے مختل؛ف پلیٹ فارمس کی منگوائی تھیں، 64 بِٹ کے ساتھ، لیکن ساری 25 سی ڈیز 32 بٹ پی سی کی ہی ملی ہیں۔ میں تو اب تک صرف 40 عدد بانٹ سکا ہوں لیکن افسوس کہ لوگ محض لے کر رکھ لیتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
منصور، آپ نے عمدہ مضمون لکھا ہے۔ آپ مارکیٹنگ کے آدمی لگتے ہو۔ یہاں بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

جیسا کہ آپ لوگوں نے کہا ہے، لوگ CD صرف لے کر رکھ لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں اپنے دوستوں کی عملی مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ پچاس کے بجائے صرف پانچ لوگوں کو دیں، مگر ابتدا میں dual boot تنصیب میں عملی مدد دو، اس کا زیادہ فائدہ ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
جیس وہ تو میں کرتا ہی رہتا ہوں کم از کم پندرہ روز میں کسی کے گھر میں ڈوئل بوٹ سسٹم انسٹال کر دیتا ہوں۔ شروع میں میں زینڈراس سے للچاتا ہوں پھر او بنٹو کا مشورہ/سی ڈی دیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
جیس وہ تو میں کرتا ہی رہتا ہوں کم از کم پندرہ روز میں کسی کے گھر میں ڈوئل بوٹ سسٹم انسٹال کر دیتا ہوں۔ شروع میں میں زینڈراس سے للچاتا ہوں پھر او بنٹو کا مشورہ/سی ڈی دیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ آپ لوگوں کی گفتگو سے معلوم ہوتا ہے کہ مفت کے فتاوی کے لیے مولویوں کی ضرورت نہیں ہے۔ لِلہ آپ جزا و سزا سے الگ ہو کر اس موضوع پر بات کریں۔ اگر ناروے اور سویڈن کی بحث میں الجھ گئے تو کل کلاں اس فورم پر بھی نزلہ اترے گا کہ یہ php میں لکھی ہوئی ہے جو کہ ایک اسرائیلی کمپیوٹر سائنٹسٹ یعنی ایک یہودی کی ایجاد ہے۔ کیا اسے بھی اسی وجہ سے ختم کر دیا جائے؟
 
میں نے ایک مرتبہ ایک دوست کے سسٹم پر مینڈرک لینکس انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن پتہ نہیں کیا ہوا کہ اس کا کمپیوٹر نے ونڈوز کو بوٹ کرنے سے انکار کر دیا دوبارہ پہلے والی پوزیشن میں آنے تک اس کا سارا ڈیٹا ضائع ہو چکا تھا
حالانکہ میرے پاس اس نے کبھی کوئی مسئلہ نہیں کیا اس سے پہلے نہ بعد۔ خیر اب یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ دوست نے آئندہ کے لیے لینکس توبہ کرلی ۔

کچھ دن پہلے اوبنتو کی GUI دیکھ اس کا دل للچایا تو ہے دیکھیں بات کہاں تک پہنچتی ہے؟
لیکن مجموعی طور پر صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے میرے ایک اور دوست نے اپنی ایم سی ایس کے دوران کچھ دنوں کے لیے ریڈ ہیٹ انسٹال کی تھی جونہی کورس ختم ہوا تو اس نے اسے ریموو کر دیا بات وہی کہ مشکل ہے۔
اوبنٹو بہرحال متاثر کن ہے ۔ آج کل کچھ عام استعمال کے سافٹ وئیرز اکٹھے کر رہا ہوں تا کہ جب اوبنتو کی سی ڈیز مجھ تک پہنچیں تو دوسروں‌ کو آفر کرتے ہوئے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ سہولیات بھی دی جائیں ۔
 
دیر ہوئی مجھے آنے میں۔۔۔

میں نے کل رات ہی اردو بولنے والوں کی اس خوبصورت محفل کو دریافت کیاہے۔ کیا خوب جگہ ہے۔ چھٹی کے دن یہاں گپ شپ کرنا کافی بہتر شغل معلوم ہوتا ہے۔ امید ہے یہاں کافی دن تک آپ سب کا ساتھ رہے گا۔

میں یہ پوسٹ کرنے کے بعد سو گیا تھا۔ ابھی اٹھا ہوں تو اتنے سارے جوابات پا کر کافی مسرور ہوں۔
نعمان صاحب شاید آپ میری ازراہ مذاق بات کو ذرا دور تک لے گئے۔ مگر آپ کا انداز بیاں خوب ہے۔ مسکرانا ہی پڑا۔

اعجاز صاحب کی رائے سے متفق ہوں کہ لوگ لے کر رکھ لیتے ہیں۔ استعمال نہیں کرتے۔ محرک طاقتور نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ آزادی کا مطلب سمجھیں۔ مگر جو حال یہاں جمہوریت کا ہے وہی لنکس کا ہے۔ جب لوگ ووٹ کی طاقت کو سمجھیں گے۔ لنکس استعمال کرنے کو تبھی ترجیح ملے گی۔

جیسادی صاحب آپ نے پسند کیا ۔ اس بات کا شکریہ۔ میں مارکیٹنگ سے نہیں بلکہ آئی ٹی سے تعلق رکھتا ہوں۔ ایک مقامی فرم میں بطور انفارمیشن سسٹم منیجر کام کر رہا ہوں۔ فرم ذرا غریب ہے اور ضروریات بے بہا۔ ہم لنکس کمیونٹی کے شکر گزار ہیں کہ ان کی وجہ سے ہم پاکستان کا سب سے بڑا لنکس کا ڈپلائیمنٹ کر رہے ہیں۔ 3000یوزر، 900 ڈیسک ٹاپ اور 45 سرور۔ اس کام میں مجھے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ تربیت یافتہ لوگ موجود نہیں۔ جو ہیں وہ معاوضہ اتنا مانگتے ہیں جو ہماری استعاعت سے باہر ہے۔

اسی واسطے میری کوشش ہے کہ پاکستان میں لنکس کی طرف لوگوں خاص طور پر طالبعلموں کو راغب کروں اور لنکس کی سی ڈی بانٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
معذرت چاہتا ہیں تحریر کافی لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ مگر اردو بہت عرصے بعد ٹائپ کر رہا ہوں۔ یہ ایک ناسٹیلجیا ہے۔ مجھے اپنی زندگی مشکل وقت یاد آ رہے ہیں جب میں عدالت کے باہر 10 روپے فی صفحہ اردو میں عرضیاں ٹائپ کرتا تھا۔ ساری ساری رات ٹائپ کرتے کرتے انگلیاں شل ہو جاتی تھیں۔ اچھا سہانا وقت تھا۔ ۔۔۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔اور خوش آمدید رانا صاحب۔
امید ہے اچھا ساتھ رہے گا اردو ویب پر آپ کے ساتھ۔
بھائی جی اب لینکس چلے گا بس تھوڑی سے محنت کی ضرورت ہے۔
انشاءاللہ۔
آنے والا دور لینکس کا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، میں آپ کو یہاں لگے ہاتھوں اس محفل میں خوش آمدید کہے دیتا ہوں۔ آپ اگر مناسب سمجھیں تو تعارف کے زمرے میں اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیں کہ آپ نے ایک کمپوزر سے آئی ٹی منیجر تک کا سفر کیسے طے کیا۔ دوسرے یہاں ٹائپ کرنا کیسا رہا آپ کے لیے؟ اگر آپ کو اس میں بہتری کی گنجائش نظر آئے تو ضرور بتائیں۔ کیا آپ اس فورم پر آنے کے لیے بھی لینکس کا استعمال کرتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
منصور : طالبعلموں کو خصوصا لنکس کی طرف متوجہ کرنا چاہئیے۔ حالانکہ میں اس شعبہ سے تعلق نہیں رکھتا مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ لنکس کے ماہرین کی بہت زیادہ طلب ہے۔ اگر ہم لنکس کے زیادہ ماہرین تیار کرتے ہیں تو بہت بہتر معاوضے پر اور اہمیت کے حامل بین الاقوامی پروجیکٹس کے ذریعے ملک میں کثیر سرمایہ لاسکتے ہیں۔ آپ نے صحیح فرمایا کہ آزاد سوفٹویر تو لوگ تب استعمال کریں گے جب انہیں آزادی کا فرق اور اس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا جو کہ پاکستان میں مفقود ہے۔ لہذا لنکس کی تشہیر میں اس بات کو اجاگر کرنا چاہئیے۔
 

دوست

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا۔لینکس اب بھی سکھایا جارہا ہے مگر اس کی طرف کم کم لوگ ہی جاتے ہیں۔ مگر اس کی مانگ اس طرح‌ ہے کہ بڑی کمپنیوں میں لینکس ہی استعمال ہوتا ہے اور سنا ہے کہ اکثر آئی ایس پیز کے سرور بھی لینکس استعمال کرتے ہیں۔
یعنی سکوپ بہت بس استعمال آنا چاہیے۔
 
Top