نبیل
تکنیکی معاون
دوست نے کہا:آپ نے ٹھیک کہا۔لینکس اب بھی سکھایا جارہا ہے مگر اس کی طرف کم کم لوگ ہی جاتے ہیں۔ مگر اس کی مانگ اس طرح ہے کہ بڑی کمپنیوں میں لینکس ہی استعمال ہوتا ہے اور سنا ہے کہ اکثر آئی ایس پیز کے سرور بھی لینکس استعمال کرتے ہیں۔
یعنی سکوپ بہت بس استعمال آنا چاہیے۔
شاکر، دراصل لینکس کی ٹارگٹ مارکیٹ ہمیشہ سے سرور سائیڈ کمپیوٹنگ رہی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب سرور پلیٹ فارم لینکس آپریٹنگ سسٹم، اپاچی ویب سرور اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس سرور ہے۔ لینکس، اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کے اکٹھ کو لیمپ (LAMP) بھی کہتے ہیں جو کہ ان کے ناموں کے پہلے حروف کو جوڑ کر بنا ہے۔
لینکس کو ابھی تک ڈیسک ٹاپ یوزر کے ہاں پذیرائی نصیب نہیں ہوئی ہے۔ اس منطق کو کہ ذرا کوشش کرنے سے یہ چل پڑتا ہے، ایک عام یوزر تسلیم کرنے کو راضی نہیں ہے۔ اس کے لیے کچھ دیر کی فرسٹریشن ہی اس بات کے لیے کافی ہے کہ وہ اس کام سے توبہ کر لے۔