یوبنٹو میں اردو

راج

محفلین
حضرات بڑی مشکل سے میں ونڈوز سے یوبنٹو پر آیا مگر یہاں مجھے اب تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اردو فونٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں یعنی انسٹال کیسے کریں اور پھر اپنی مرضی کا کی بورڈ کیسے چلائیں-
ایک مسئلہ جو سب سے بڑا نطر آریا ہے وہ ٹرمینل کا استعمال - (شاید میں ٹرمینل سے نا بلد ہوں اس لئے مجپے ایسا لگتا ہو) مگر ونڈوز میں یہ خوشی تھی کہ انہوں نے ڈاس کو ایک طرح سے ختم ہی کردیا یعنی آپ کو اسے استعمال نہیں کرنا پڑتا ہے جب تک کہ کوئی بڑی وجہ نہ ہو مگر یوبنٹو میں دیکھنے میں آیا ہے کہ اس کا استعمال بہت ہے - جس نے کافی پریشان کیا ہے
مگر فی الحال کوئی میرے مسئلے کا حل بتائے تو مہربانی ہوگی
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوبنٹو پر اردو فونٹس اور کی بورڈ کا استعمال کافی آسان ہے۔ مکی بھائی کی نظر پڑتی ہے تو وہ آپ کو بتا دیں گے۔
ویسے وہ ایک انسٹالر تیار کر رہے ہیں جس کے ذریعے لینکس پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
ٹرمینل کے استعمال کے بغیر بھی کام چل جاتا ہے لیکن اس کےذریعے کئی کام زیادہ آسانی سے ہوجاتے ہیں۔ ونڈوز پر بھی ڈوس کو مکمل طورپر ختم نہیں کیا گیا ہے، بلکہ پاور شیل کی صورت میں اسے مزید پاورفل بنا دیا گیا ہے۔
 

میم نون

محفلین
اس وقت میرے پاس اوبنٹو نہیں ہے اس لئیے ٹھیک طریقے سے نہیں بتا سکتا، لیکن اسمیں اردو چلانا انتہائی آسان ہے۔

کسی ماہر کا انتظار کریں نہیں تو کل انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ اسکا طریقہ لکھ سکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب تک آپ کو کوئی بہتر طریقہ معلوم نہیں ہو جاتا میں چند روابط فراہم کر دیتا ہوں۔

اوبنٹو میں فونٹس انسٹال کرنے کے بارے میں اس ربط پر معلومات درج ہیں۔ میں مینول طریقے سے فونٹ انسٹال کرتا ہوں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی ہوم ڈائریکٹری میں .fonts کے نام سے ایک فولڈر بنائیں اور اس میں مطلوبہ فونٹس کاپی کر دیں۔ اس کے بعد فونٹ کیش ری بلڈ کرنے کے لیے ٹرمینل پر ذیل کی کمانڈ رن کریں:
sudo fc-cache -f -v
جہاں تک کی بورڈ کا تعلق ہے تو آج کل کی اوبنٹو ڈسٹریبیوشنز میں اردو کی بورڈ پری پیکجڈ آتا ہے، اسے صرف فعال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کی سیٹنگ آپ کو سسٹم ایڈمنسٹریشن میں مل جائے گی۔ اصل لوکیشن مجھے اس وقت یاد نہیں آ رہی ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
نبیل بھائی کا طریقہ اوبنٹو کے پرانے ورژن کے لئے زیادہ عمدہ ہے۔
نئے ورژن میں آپ فونٹ پر ڈبل کلک کرے گے تو فونٹ ویو میں فونٹ اوپن ہو جائے گا سیدھے جانب نیچے کی طرف اُس پر install font لکھا ہو گا اُس پر کلک کریں اور فونٹ انسٹال!!!
 

ابوشامل

محفلین
جیسا کہ شعیب بھائی نے بتایا کہ اوبنٹو میں فونٹ انسٹال کرنا بالکل آسان ہے۔ صرف فونٹ فائل کھولیں اور install font پر کلک کر دیں۔ کام تمام! :)
 

راج

محفلین
آپ سب کی مدد کا بہت بہت شکریہ میرے والد محترم کے اچانک انتقال پر اپنے وطن گیا ہوا تھا کل ہی واپس آیا ہوں اس لئے اب تک آپ لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکا۔
 

الف عین

لائبریرین
ساجد صاحب کے انتقال کی خبر علی گڑھ میں ہی مل گئی تھی۔ بہت افسوس ہوا ۔ واقعی اردو نے ایک نمایاں ادبی صحافی کھو دیا۔ حق مغفرت کرے۔
 

راج

محفلین
شکریہ الف عین صاب لیکن آپ کو یہ کیسے پتا چلا کہ میرے والد کا نام ساجد رشید ہے ؟؟؟؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم تم ایک بار بتا چکے ہو، یاد نہیں کہ ذاتی پیغام میں یا یہاں ہی، کہ تمہارے والد ’نیا ورق‘ نکالتے ہیں ۔۔ اور یہ کہ عادل منصوری کی تخلیقات بھی تم مہیا کر سکتے ہو!!
معذرت کہ بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی، یہ دھاگا اوبنٹو میں اردو کا ہے۔
 
Top