نبیل
تکنیکی معاون
آج میں نے اپنے آفس کے کمپیوٹر پر VMWare پر یوبنٹو 5.10 انسٹال کیا۔ میں نے اپنی کمپنی کے انٹرانیٹ سے ہی اس کا ISO امیج ڈاؤنلوڈ کیا اور لینکس ورچوئل مشین کو اسی ISO امیج سے بوٹ کیا۔ میں پہلے بھی VMWare پر لینکس کئی مرتبہ انسٹال کر چکا ہوں اور یہ کوئی مشکل بھی نہیں ہے۔ میں نے اس سے پہلے suse انسٹال کیا ہوا ہے اور یہ ڈسٹرو مجھے پسند بھی ہے۔ وی ایم ویر پر لینکس انسٹال تو ہو جاتا ہے لیکن اس کے بعد دو بڑے چیلنج انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنا اور ونڈوز کے فولڈرز access کرنا ہے۔ فی الحال تو انٹرنیٹ سے ہی نہیں کنکٹ کر پایا۔ اس کے لیے مجھے کئی آپشنز ٹرائی کرنا پڑیں گے۔ ورچوئل مشین کی سیٹنگز میں نیٹ ورکنگ ٹائپ سیٹ کرنے کے بعد لینکس میں کہیں کوئی سیٹنگ کرنا پڑے گی۔ میں نے ابھی تک فائر فاکس میں پراکسی سیٹ کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ آفس میں انٹرنیٹ پراکسی کے تھرو ہے لیکن کام نہیں بنا۔