یوروپین فٹبال لیگز

فہد اشرف

محفلین
انگلش پریمیئر لیگ اور فرانس کا لیگ 1 شروع ہو چکا ہے۔ لا لیگا 17سیریز اے 18 اور بنڈس لیگا 24 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔ متعلقہ تبصرہ ذات کے لیے اس لڑی کا استعمال کریں۔
 
انگلش پریمئیر لیگ چار ہفتوں بعد
لیورپول اچھا کھیل رہی تاہم پچھلے سیزن والا سپارک نظر نہیں آیا دوسری طرف چیلسی نئے کوچ کے نیچے شاندار فارم میں لگ رہی-
مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کی طرف سےسیزن کا پھسڈی آغاز-



FB_IMG_1535922700337.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
لا لیگا میں ٹیبل کی آخری ٹیم لیگانیس نے ٹیبل ٹاپر بارسلونا کو 2-1 سے ہرا دیا ہے۔ میڈرڈ کے پاس بڑھت بنانے کا شاندار موقع ہے
 
انگلش پریمئیر لیگ میں لندن ڈربی چیلسی بمقابلہ لیورپول جاری۔
اس میچ میں فتح لیورپول کا ٹائٹل کا دعویٰ مضبوط کر سکتی ہے۔ جبکہ چیلسی کہ جیت کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل مزید گھمن گھیریوں میں پڑ جائے گا۔
 
بُندس لیگا میں بائرن میونخ کی ہوفنھام کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے چلتے بروشیا ڈورٹمنڈ نے فی الوقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 
مکرر !! تاہم تر کوششوں کے باوجود بارسا صرف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو سکی یعنی وہ اب پوائنٹس ٹیبل پر 1 پوائنٹ سے آگے ہیں۔

8 میچز کے بعد سویلیا پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔
بارسا، اٹلیٹیکو اور ریال میڈرڈ بالترتیب دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

FB_IMG_1538948347849.jpg


بارسا اور میڈرڈ کا بھائی چارہ قابلِ دید و تقلید وغیرہ ہے۔ :)
 
لا لیگا اپڈیٹ:
بارسا نے سویلیا کو 4-2 سے ہرا کر ٹیبل دوبارہ ٹاپ کر لیا۔
میڈرڈ کو لیوانٹے سے 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یوں ریال میڈرڈ ٹاپ 4 سے بھی نیچے لڑھک گیا۔

تاہم آج کی اہم ترین اور افسوسناک ترین خبر یہ ہے کہ میسی جی انجرڈ ہو گئے غالباً انکا کندھا نکل گیا ہے۔ (کنفرمیشن نہیں ہوئی ابھی تک).
 
Top