یورو کپ 2016

برادر اسلامی ملک کی ایک اور انتہائی پھسڈی کارگردگی- اسپین کو بھی اگلے مرحلے میں رسائی مبارک است- ویسے بھی میں اندروں اندلس کے ساتھ تھا-
 
برادر اسلامی ملک تقریباً ٹورنامنٹ میں آخری دفعہ میدان میں چیک ریپبلک کے مد مقابل
جبکہ دوسری طرف سابق اسلامی ریاست اندلس ،کروشیا کے ساتھ مقابلے کو تیار۔
 
راؤنڈ آف سکٹین کا اہم ترین مقابلہ شروع ہونے کو ہے-
اسپین بمقابلہ اٹلی
چونکہ میں کوارٹر فائنل میں جرمنی اور اٹلی کا میچ دیکھنا چاہتا- لہذا تمام تر ہمدردیاں اٹلی کیساتھ ہیں-
 
اسپین کو 2 گول سے شکست یوں ٹکی ٹکا دور اپنے اختتام کو پہنچا۔
پچھلے دس سالوں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے شکریہ۔

اب کوارٹر فائنل میں جرمنی اور اٹلی کا مقابلے دیکھنے کا مزہ آئے گا۔
جرمن فینز سے گزارش ہے کہ دل تھام کے میچ دیکھیں شکریہ۔
 
آج کل یہاں کا موضوع ہر جگہ BREXIT کےبعد EXIT چل رہا ہے۔
جرمنوں نے آئس لینڈ کی جیت ایسے منائ جیسے جرمنی جیتا ہو۔
اسکی دو وجوہات ہو سکتی پہلی تو آپکو معلو م ہی ہے اسکا کیا تذکرہ کرنا۔
دوسری یوں ہے کہ اٹلی سے کوارٹر فائنل پڑھنے کے بعد جرمنز کو پتا چل گیا کہ انکا پتہ تو صاف تو انہوں نے ادھر ہی جشن منا کر اپنا رانجھا راضی کر لیاہونا۔
 

فہد اشرف

محفلین
یورو کپ کوارٹر فائنل میں آج پورتگال کا مقابلہ پولینڈ سے ہوگا
ہم میڈرڈسٹا تو forca portugal کے نعرے لگائینگے
 
Top