یورپ کی غربت

عثمان

محفلین
آپ نے درست فرمایا، میں 75٪ تک متفق ہوں، بس ہمارا ایمان ہی کمزور ہے، اسی لیئے مار کھا رہے ہیں، باقی 25٪ اختلاف قائم رہے گا، کوئی بھی اپنے مذہبی اور سیاسی نقطہ نظر سے نہیں ہٹتا، اور نہ ہی میں ہٹوں گا۔
ایک دوسرے کو تپا کر ایک دوسرے کی زبان خراب کروا کسی کو کیا حاصل ہوتا ہے، یہ آپ نے بھی دیکھا ہو گا اور باقی محفلین نے بھی۔
مجھے اپنی اُن سابقہ مراسلوں پر انتہائی افسوس ہے اور دکھ بھی، خاص طور پر صائمہ شاہ اور عثمان بھائی معافی مانگتا ہوں۔ آپ کو بھی کئی بار تنگ کر چکا ہوں لیکن اب کی بار آپنے بات دل پر لے لی، آپ بھی مجھے معاف کر دیجئے گا۔
مزید بحث کی گنجائش نہیں اور نہ ہی ہمت رہی۔ میں یہاں اردو سیکھنے آیا تھا، دوست بنانے آیا تھا، شروع شروع میں سبھی دوست تھے ہنسی مذاق چلتا رہتا تھا، سنجیدہ بحث کم ہی ہوتی تھی اور جلدی تالا لگا دیا جاتا تھا، بحث میں پڑنے کا کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا،نجانے محفل کو کس کی نظر لگ گئی، محفل دو حصوں میں بٹ گئی ، دونو ں اطراف کا ساتھ نہیں دے سکتا، اور پھر دوست دشمن بننے لگے۔
ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر اور چیزوں کو پرکھنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، میں اگر قیصرانی بھائی کی جگہ ہوتا اور انہیں مراحل سے گزرا ہوتا تو میں بھی یہی کہتا۔
میں مزید دوستوں کو کھونا نہیں چایتا، اس لئیے مجھے یہ محفل چھوڑ دینا چاہیئے، فیصلہ کرنا مشکل تھا، آپ سب کو بہت مِس کروں گا۔

اگر پھر بھی کوئی رابطہ رکھنا چاہتا ہے تو ڈھونڈنے سےlinkedin, facebook ا ور google plus پر مل جاؤں گا۔

سرآمد روزگار این فقیریِ

اللہ آپ سب کو آ سانیاں عطا کرے،آمین
آپ کو مجھ سے معافی مانگنے کی قطعی ضرورت نہیں۔ کلام کی نرمی گرمی تو محفل کا معمول ہے۔ آپ کو اتنی سی بات پر محفل چھوڑ دینے جیسا ردعمل نہیں دکھانا چاہیے۔ :)
 
arifkarim

معطل
آپ نے درست فرمایا، میں 75٪ تک متفق ہوں، بس ہمارا ایمان ہی کمزور ہے، اسی لیئے مار کھا رہے ہیں، باقی 25٪ اختلاف قائم رہے گا، کوئی بھی اپنے مذہبی اور سیاسی نقطہ نظر سے نہیں ہٹتا، اور نہ ہی میں ہٹوں گا۔
ہٹ دھرمی اگر کسی نے سیکھنی ہے تو انسے سیکھ لے۔

رے بھئی، یہ کہاں چل دیئے؟ آپس میں گفتگو کرنے کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ ہم ایک دوسرے کو بدلنا چاہتے ہیں؟ ہم مثبت ماحول میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ بحث کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دوسرے کو غلط ثابت کر کے ان سے اپنی بات منوائی جائے۔ بحث کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیں۔ اس کے بعد اپنے خیالات یا نظریات بدلنا چاہیں تو بھی ٹھیک، نہ بدلنا چاہیں تو بھی ٹھیک
یہ شاید جمہوری مغربی اقدار سے واقف نہیں۔ اگر ہوتے تو اس طرح ایک عام عمومی سی بحث سے یوں لاجواب ہو کر راہ فرار نہ کرتے۔
 
عثمان

محفلین
ہٹ دھرمی اگر کسی نے سیکھنی ہے تو انسے سیکھ لے۔

یہ شاید جمہوری مغربی اقدار سے واقف نہیں۔ اگر ہوتے تو اس طرح ایک عام عمومی سی بحث سے یوں لاجواب ہو کر راہ فرار نہ کرتے۔

آپ کی اقدار تو آپ کی خوش کلامی سے واضح ہیں۔
ایک شخص کھلے دل سے معذرت کر کے رخصت لے رہا ہے۔ اور آپ میں اتنا بھی ضرف نہیں کہ جھوٹے منہ کچھ نرم الفاظ ہی کہہ سکیں یا کم از کم خاموش رہ سکیں۔
 
arifkarim

معطل
آپ کی اقدار تو آپ کی خوش کلامی سے واضح ہیں۔
ایک شخص کھلے دل سے معذرت کر کے رخصت لے رہا ہے۔ اور آپ میں اتنا بھی ضرف نہیں کہ جھوٹے منہ کچھ نرم الفاظ ہی کہہ سکیں یا کم از کم خاموش رہ سکیں۔
کیا محفل کے ممبران کا یہی وطیرہ ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر روٹھ جانا اور یہاں سے بھاگ جانے کی جذباتی بلیک میلنگ کرنا؟ اگر محمدعمرفاروق صاحب محفل میں مزید رہنا نہیں چاہتے تو انکی مرضی ۔ انہیں یہاں آنے پر کسی نے مجبور کیا تھا اور نہ ہی انہیں یہاں روکنے کیلئے کسی کاوش کرنے کی ضرور ت ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

مجھے علم نہیں تھا کہ آپ دوسری انتہا پر موجود ہیں :)
 
x boy

محفلین
مجھے لگ رہا ہے عمر فاروق بھی محفل چھوڑچلے،، اس لڑی سے یہ ظاہر ہورہا ہے
 
Top