یوزر کنٹرول پینل میں چند تبدیلیاں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے یوزر کنٹرول پینل (پروفائل) کے انٹرفیس میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن کا مقصد اس کی یوزیبیلیٹی میں اضافہ کرنا ہے۔ اوپر کنٹرول پینل کا ربط بھی براہ راست یوزر کنٹرول پینل کی جانب لے جانے کی بجائے ایک ڈراپ ڈاؤن مینو پیش کرتا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد مجھے ایک مسئلہ یہ پیش آیا تھا کہ ذاتی پیغامات کے دو درآمد کردہ پیغامات والے فولڈرز کے نام کافی طویل ہونے کے باعث یہ صحیح ڈسپلے نہیں ہو رہا تھا۔ اس کا حل یہ ہے کہ فولڈر میں ترمیم پر جا کر ان فولڈرز کے نام ڈیلیٹ کر دیں اور اسی ترتیب کو سیو کر دیں۔ اس سے یہ فولڈر ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

والسلام
 

ماوراء

محفلین

وعلیکم السلام،

لیکن نبیل بھائی کنٹرول پینل سے تو "کسٹم سمائلی" کا آپشن ہی غائب ہو گیا۔ جو میں نے خود سمائیلز اپلوڈ کی ہوئی تھیں۔ وہ بھی غائب ہو گئی ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء مجھے نئی فیچرز شامل کرنے کے دوران کس مسئلہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے مجھے کسٹم سمائیلی کو ڈس ایبل کرنا پڑا تھا۔ اس کی معذرت چاہتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ آج اس آپشن کو دوبارہ شامل کر دوں۔
 
Top