یوسفی سے رابطہ!

با ارض ادب!
اگر آپ حضرات میں سے کسی صاحب کے علم میں جناب مشتاق احمد یوسفی کا سیل نمبر ہے تو برائے کرم ذاتی پیغام میں حقیر کو ارسال فرمادیجے۔۔
ممنون رہوں گا؛
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
فرخ منظور سے پوچھو نا، ان کا تو اوتار ہی ان کے ساتھ تصویر ہے!!

اچھا تو وہ مشتاق احمد یوسفی صاحب ہیں۔
بہت عظیم مزاح نگار ہیں۔
ابن انشاء بھی مشتاق یوسفی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ، ” اگر مزاحیہ ادب کے موجودہ دور کو ہم کسی نام سے منسوب کر سکتے ہیں تو وہ یوسفی ہی کا نام ہے۔“
 
موصوف نہ صرف عظیم اردو ادیب ہیں بلکہ انگریزی ادب میں بھی ان کے سے چار پانچ مشاہیر ہی ہوں گے۔۔ اور ان سے بینکر بھی پاکستان کی تاریخ میں نا پید ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
موصوف نہ صرف عظیم اردو ادیب ہیں بلکہ انگریزی ادب میں بھی ان کے سے چار پانچ مشاہیر ہی ہوں گے۔۔ اور ان سے بینکر بھی پاکستان کی تاریخ میں نا پید ہیں۔

یہ میری لئے بہت ہی معلوماتی باتیں جناب۔
میں نے تو ان کا ایک مضمون کرکٹ پڑھا تھا، تب سے ان کا عاشق ہو گیا ہوں۔
 
یہ میری لئے بہت ہی معلوماتی باتیں جناب۔
میں نے تو ان کا ایک مضمون کرکٹ پڑھا تھا، تب سے ان کا عاشق ہو گیا ہوں۔
ہم ان کے چار مجموعے پڑھ چکے ہیں اور اب آن حضرت کی تلاش میں ہیں۔۔ کہ شاید کچھ سیکھنے کو نصیب ہو جائے ۔۔۔ سنا ہے بہت سے شاگرد ہیں۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ تو بہت ہی خوب بات ہے، ایسے لوگوں کو محفل پہ بھی آنا چاہیے۔
1927 میں معرض حیات میں آئے ہیں۔۔۔ اب بیت ہی ضعیف العمر ہو چکے ہیں ۔۔ نہیں لگتا وہ آ پائیں۔۔ ہاں کوئی ربط اور ان کی شاگردی ملی تو شاید "درے بہ تختہ بخورہ"۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
1927 میں معرض حیات میں آئے ہیں۔۔۔ اب بیت ہی ضعیف العمر ہو چکے ہیں ۔۔ نہیں لگتا وہ آ پائیں۔۔ ہاں کوئی ربط اور ان کی شاگردی ملی تو شاید "درے بہ تختہ بخورہ"۔۔

باقی تو سب ٹھیک ہے مگر درے بہ تختہ بخورہ کا مطلب سمجھا دیں جناب۔
یہ الفاظ ہماری نازک و حلیم طبیعت پہ گراں گزر رہے ہیں۔:D
 
باقی تو سب ٹھیک ہے مگر درے بہ تختہ بخورہ کا مطلب سمجھا دیں جناب۔
یہ الفاظ ہماری نازک و حلیم طبیعت پہ گراں گزر رہے ہیں۔:D
معذرت کا خواہاں ہوں کہ آپ کے حضور فارسی کا محاورہ استعمال کیا محترم۔۔۔ اس کے معنی ہیں کوئی "لاٹری" کھلی تو۔۔۔
 
Top