آپ اپنی ساری کتابیں اردو محفل کی لائبریری کے حوالے کر دیں بمعہ جملہ حقوق کے۔
سیدہ شگفتہ لائبریری کی کرتا دھرتا ہیں۔ میں ان سے سفارش کر دوں گا۔
1۔ پیغام قرآن
2۔ پیغام حدیث
3۔ اوامر و نواہی (قرآن و حدیث)
4۔ قرآن جو پیغام (سندھی)
یہ قرآن و حدیث کی بلا تفسیر و تشریح موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی کتب ہیں، جو کئی بارشائع ہوچکی ہیں اور ہوتی رہتی ہیں۔۔ اعجاز عبید بھائی کی مہربانی سے پہلی دو کتب یونی کوڈ میں تیار اور ان کی برقی کتب لائبریری میں بھی موجود ہیں۔ تیسری اور چوتھی کتاب بھی یونی کوڈ میں موجود ہے۔ یہ سب کتابیں اردو محفل لائبریری کے لئے بھی حاضر ہیں، مگر ان کے جملہ حقوق ’’قارئین‘‘ کے نام ’’محفوظ‘‘ ہیں۔ انہیں کوئی بھی، کبھی بھی اور کہیں بھی شائع کرسکتا ہے۔ یہ کسی ایک فرد یا ادارہ کے نام محفوظ نہیں ہوسکتیں۔ زیر تالیف مزید دینی کتب یہ ہیں۔
5۔ حدیث جو پیغام (سندھی)
6۔ میسیج آف قرآن (انگریزی)
7۔ میسیج آف حدیث (انگریزی)
یہ دینی تالیفات ہر سال شائع کرکے مخیر حضرات کے تعاون سے مفت یا برائے نام ہدیہ پر تقسیم کی جاتی ہیں۔ احباب اپنے مرحومین کو ایصال ثواب اور حصول صدقہ جاریہ کے لئے بھی اسے خرید یاچھپوا کر مفت تقسیم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ادبی مضامین کا مجموعہ ’’یوسف کا بکا جانا‘‘ ہے، جو اب میرے کسی ’’ کام ‘‘ کا نہیں
یہ بے شک کوئی بھی ’’جملہ حقوق‘‘ کے ساتھ ’’مفت‘‘ لے لے
آپ کی سفارش پر اگر محترمہ سیدہ شگفتہ نے رابطہ کیا تو دستیاب مواد ان شاء اللہ انہیں میل کردوں گا۔