یوسف ثانی کی کہانی ۔ ۔ ۔

یوسف-2

محفلین
پروفیسر انور مسعود سے ایک غیر رسمی انٹرویو
گورنمنٹ کالج (لائبریری) سٹلائٹ ٹا
¶ن، راولپنڈی ۱۳ جنوری ۰۹۹۱ءصبح دس بجے

انٹرویو پینل : محمد یعقوب آسی ، محمد احمد، محمد یوسف ثانی، آفتاب رانا​
خلیل بھائی! یہ تیسرے​
یوسف ثانی​
کون ہیں؟؟؟​
پہلا تو میں خود ہوں​
:D
دوسرے یوسف ثانی ایک شاعر ہیں جو 1995 ء میں لندن میں اس وقت ”دریافت“ ہوئے تھے، جب یہ احقر جنگ لندن ڈیسک پر تھا۔ تب جنگ کے لندن شمارے میں ایک مجموعہ کلام کا اشتہار شائع ہوا تھا اور شاعر تھے ”یوسف ثانی“ ۔ تب میں نے جنگ لندن میں چھپنے والے مراسلہ میں لکھا تھا کہ: گو کہ میں1986 سے اسی یوسف ثانی کے نام سے مسلسل لکھ رہا ہوں، اور میری آئندہ آنے والے کتابیں بھی اسی نام سے شائع ہوں گی اور میں نے اپنے اس قلمی نام کا ”اعلان“ ایک معروف قومی روزنامہ کے ادبی صفحہ پر بھی کر چکا ہوں، تاہم جس یوسف ثانی کے مجموعہ کلام کا یہ اشتہار شائع ہوا ہے، وہ میں نہیں ہوں۔​
:D
اور آج آپ نے ایک تیسرے یوسف ثانی سے ملوا دیا، جو اُس انٹرویو پینل میں شامل ہے، جس نے 1991 میں انور مسعود سے انٹرویو لیا تھا۔ اگر ان کے بارے میں کچھ علم ہو یا ان سے رابطہ کا وسیلہ معلوم ہو تو ضرور شیئر کیجئے گا۔​
کوئی ابتدائی ایک عشرہ تک تو ہم اہنے اصلی نام ”محمد یوسف رضوی“ سے لکھتے رہے۔ اردو سائنس کالج میگزین کی ادارت بھی اسی نام سے کی اور جنگ سمیت قومی اخبارات میں بھی اسی نام سے لکھتے رہے۔ انہی دنوں ایک اور صاحب کے مضامین ”یوسف رضوی‘‘ کے نام سے اخبارات میں شائع ہونے لگے ۔ اور اُن کے مضامین کی ”داد“ مجھے ملنے لگی (اور شاید میرے مضامین کی بے ”داد“ اُنہیں ملتی ہو) تو میں نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ ”متذکرہ بالا ”یوسف رضوی“ جامعہ کراچی کے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں، جو چند سال پہلے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔​
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا
 

یوسف-2

محفلین
محمد یعقوب آسی

السلام علیکم یعقوب برادر!​
امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ انور مسعود سے بات چیت بہت عمدہ اور دلچسپ ہے۔ میں یہ جاننا چاہ رہو تھا کہ یہ ”محمد یوسف ثانی“ کون ہیں؟ اسی لئے آپ کو یہاں زحمت دی ہے۔​

جنابِ یوسفِ ثانی​
پروفیسر انور مسعود سے انٹرویو والے یہ یوسف ثانی فیصل آباد کے رہنے والے ایک نوجوان تھے۔ انجینئرنگ کالج ٹیکسلا سے مکینکل انجینئرنگ کیا۔ اور پھر فیصل آباد میں ستارہ گروپ آف انڈسٹریز سے ملازمت کا آغاز کیا۔ آج کل غالباً برطانیہ میں ہیں، اور شیخ محمد یوسف کہلاتے ہیں۔​
تب 1990 میں وہ ٹیکسلا میں زیرِ تعلیم تھے اور انٹرویو ٹیم کے رکن بھی۔ آفتاب رانا اور نوید جمیل بھی طلباء میں سے تھے۔ یہ نوید جمیل معروف شاعر جمیل ملک (اسلام آباد) کے صاحب زادے ہیں۔ نوید جمیل اور یوسف ثانی دونوں تب مشقِ سخن کیا کرتے تھے۔ یوسف ثانی کی شعر سے وابستگی اب کیسی ہے، مجھے کچھ معلوم نہیں۔ مدت سے رابطہ نہیں ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں میں شاہین عباس (شیخوپورہ) بھی اسی کالج کے طالب علم تھے۔ شاہین کی شاعری کی متعدد کتابیں آ چکی ہیں؛ ’’خواب میرا لباس‘‘ اور ’’تحیر‘‘ میں بھی پڑھ چکا ہوں۔​
بہت شکریہ۔​
 

یوسف-2

محفلین
یہ تو محفلین کو اندازہ ہوہی گیا ہوگا کہ یہ ذاتی گفتگو کے مکالمات ہیں۔ اس ضمن میں برادرم
محمد خلیل الرحمٰن​
کا مکتوب یہ تھا:

یوسف بھائی!​
السلام علیکم​

ہم تو خوش ہوگئے تھے کہ ہمارے دو پیارے دوست نہ صرف آپس میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں بلکہ بہت پہلے سے جانتے ہیں۔ اب پتہ چلا کہ یہ یوسف ثانی یوسف ثالث تھے۔ہم نے تو آپ کو اس مراسلے میں ٹیگ بھی کرڈالا تھا۔​

بہر حال ہمارے خوابوں پر پانی پھر گیاہے ، اب ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟​

ا س مراسلہ کے بعد میں نے عرض کیا تھا:

بہت بہت شکریہ بھائی یعقوب آسی!، معلومات فراہم کرنے کا۔ اگر شیخ محمد یوسف 1990 میں طالب علم تھے تو اس کا امکان کم ہی ہے کہ 1995 میں لندن سے شائع ہونے والے مجموعہ کلام کے شاعر یوسف ثانی بھی یہی ہوں۔​

خلیل بھائی! آپ کو تو ”خوش“ ہونا چاہئے کہ ”مارکیٹ“ میں ایک نہیں بلکہ تین تین یوسف ثانی ”موجود“ ہیں​
:)

لیکن یہ ہماری بھول تھی کہ مارکیٹ میں تین تین یوسف ثانی موجود ہیں۔ پشلے دنوں سے جب میں اپنا فیس بُک اوپن کرتا تو پروفائل میں صفحہ اول پر یہ تصویر نظر آتی اور میں حیران ہوتا رہا کہ ”میرے“ صفحہ پر یہ کسی ”غیر“ کی تصویر کیوں :(
486674_513955665338166_1337829211_n.jpg
 

یوسف-2

محفلین
میں فیس بُک کا یوزر نہیں ہوں ۔ ۔ ۔ گو کہ صفحہ موجود ہے۔ بس کبھی کبھار ہی وزٹ کرتا ہوں۔ اس لئے اس کی باریکیوں :D سے ہنوز نا آشنا ہوں ۔ لہٰذا اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی مدد لی کہ یہ صاحب میرے پروفائل والی تصویر پر کیا کر رہے ہیں۔ لیکن جب اس تصویر پر کلک کیا تو پتہ چلا کہ موصوف کو بھی اپنے تئیں ”یوسف ثانی“ ہونے کا ”دعویٰ“ ہے۔ ابھی تک تو ہم تین ہوسف ثانی ہی کے تکون میں چکرا رہے تھے کہ یہ چوتھے صاحب آن نکلے۔ پھر خیال آیا کہ ذرا ”علامہ گوگل“ :D سے تو پوچھیں کہ میاں تم کتنے یوسف ”ثانیوں“ :biggrin: کو جانتے ہو ۔۔۔ بس یہ پوچھنا غضب ہوگیا۔ کیوں ؟ آپ خود دیکھ لیجئے: لگتا ہے کہ یوسف ثانی کا ایک ”جمعہ بازار“ لگا ہے :)
 

یوسف-2

محفلین
Yousuf+Sani.gif

اتنے سارے یوسف ثانیوں :D میں، مَیں خود کھو گیا ہوں۔ نہ جانے میں اب کہاں ہوں؟ اگر کسی کو میرا اتہ پتہ ملے تو مجھے مطلع فرما کر ثواب دارین حاصل کرے۔:p
 
اتنے سارے یوسف ثانیوں میں، مَیں خود کھو گیا ہوں۔ نہ جانے میں اب کہاں ہوں؟ اگر کسی کو میرا اتہ پتہ ملے تو مجھے مطلع فرما کر ثواب دارین حاصل کرے۔:p
ان سب یوسف ثانیوں میں جو مابہ الاشتراک ہے اسکو بریکٹ سے باہر رکھئیے اور انکو ایک بریکٹ میں بند کرکےفرداّ فرداّ انکا مابہ الامتیاز نکالئیے۔ ماحصل کا ذو اضعافِ اقلّ اور عادِ اعظم لیکر ضربِ چلیپائی کا عمل کیجئے اور ماحصل کو حاصلِ قسمت سمجھ کر صابر و شاکر ہورہئیے:D
 

یوسف-2

محفلین
یہ تو صرف چند نمونے ہیں۔ جن میں بغیر تصویر والی ایک محترمہ بھی خود کو ”یوسف ثانی“ قرار دینے پر تلی ہوئی ہیں جبکہ محترمہ کے شوہر ”یوسف ثالث“ کہلوانے پر مُصر ہیں۔ اول اول تو میں ”ضرورتاً“ (ایک منفرد قلمی نام کے حصول کے لئے :p ) یوسف ثانی بنا، پھر احباب کے معنی خیز نگاہوں اور جملوں نے ”شرمندہ“ کرنا شروع کیا ۔۔۔ لیکن تب تک خاصی دیر ہوچکی تھی۔ تب تک کئی کتب اور سیںکڑوں تحریریں چھپ چکی تھیں۔ اور نام کی تبدیلی ممکن نہ تھی۔ اسی اثناء میں ایک عالم دین کا فون موصول ہوا کہ آپ کا یہ قلمی نام ”غیر شرعی“ :) سا ہے کہ اس طرح آپ خود کو حضرت یوسف علیہ السلام کا ۔۔۔ جواباً میں نے انہیں غالب کا یہ شعر سنا کر خاموش کرنے کی کوشش کی ۔۔۔
دی مرے بھائی کو حق نے از سر نو زندگی​
میرزا یوسف ہے غالب، یوسف ثانی مجھے​
لیکن اتنے سارے یوسف ثانی کی موجودگی میں اب مجھے چنداں ”فکر“ کی ضرورت نہیں کہ اب تو ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔:p
 

یوسف-2

محفلین
ان سب یوسف ثانیوں میں جو مابہ الاشتراک ہے اسکو بریکٹ سے باہر رکھئیے اور انکو ایک بریکٹ میں بند کرکےفرداّ فرداّ انکا مابہ الامتیاز نکالئیے۔ ماحصل کا ذو اضعافِ اقلّ اور عادِ اعظم لیکر ضربِ چلیپائی کا عمل کیجئے اور ماحصل کو حاصلِ قسمت سمجھ کر صابر و شاکر ہورہئیے:D

واؤ ! بہت خوب ۔ الجھگڑا ۔۔۔ افف میرا مطلب ہے کہ الجبرا اور ریاضی میں اگر اتنے ماہر ہوتے تو آج ہمارا شمار بھی آپ جیسے پڑھے لکھوں میں ہوتا :p
 
دل چسپ جناب یوسف-2 صاحب۔
لطف کی بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو جو بھی ملے گا، یا تو یوسف ہو گا، یا پھر یوسف ثانی۔ ثالث نہیں ملنے کا!

ایک یوسف تھا شہرِ کنعاں میں
آج ثانی ہزار ملتے ہیں
۔۔۔ (فی البدیہہ)
 

یوسف-2

محفلین
دل چسپ جناب یوسف-2 صاحب۔
لطف کی بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو جو بھی ملے گا، یا تو یوسف ہو گا، یا پھر یوسف ثانی۔ ثالث نہیں ملنے کا!

ایک یوسف تھا شہرِ کنعاں میں
آج ثانی ہزار ملتے ہیں
۔۔۔ (فی البدیہہ)

مراسلہ کی پسندیدگی کا شکریہ ۔ ۔ ۔ لیکن اوپر کی تصویر میں بہت سارے یوسف ثانی کے ساتھ ایک ”یوسف ثالث“ ہے تو سہی۔:) شاید اب کسی شاعر کو یہ شکوہ نہ کرنا پڑے کہ :
ہرایک زلیخا ہے مگن دھیان میں اپنے :?
کیا ایک بھی یوسف نہیں کنعان میں اپنے​
 
Top