مبارکباد یوسف سلطان کو تین ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

فرقان احمد

محفلین
یوسف سلطان ایسے محفلین میں شمار ہوتے ہیں جو صرف محبتیں بانٹنے پر یقین رکھتے ہیں۔ مثبت ریٹنگز دینے کے معاملے میں نہایت سخی واقع ہوئے ہیں اور ان کی مقبولیت میں اس 'خوبی' نے اضافی کردار ادا کیا ہے۔ بعض اوقات تو خواہ مخواہ ہی سخاوت کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں، اس لیے محفل میں نئے آنے والوں کو بہتر ریٹنگ درکار ہو تو محترم یوسف سلطان سے رابطہ قائم کریں۔ اطلاعات کے مطابق، نہایت درویش منش انسان ہیں اور ان کے ہر دوسرے تیسرے مراسلے سے عاجزی کا اظہار بھی نمایاں ہوتا دکھائی دیتا ہے جو فی زمانہ ایک بہت بڑی خوبی شمار کی جا سکتی ہے اور یہی سادہ مزاجی ان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ ہم محترم یوسف سلطان کو تین ہزاری منصب کے حصول پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ :) قبول فرمائیے گا قبلہ! :)
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
اطلاعات کے مطابق، نہایت درویش منش انسان ہیں اور ان کے ہر دوسرے تیسرے مراسلے سے عاجزی کا اظہار بھی نمایاں ہوتا دکھائی دیتا ہے جو فی زمانہ ایک بہت بڑی خوبی شمار کی جا سکتی ہے اور یہی سادہ مزاجی ان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
آپ کی محبت اور حسنِ ظن ہے فرقان بھائی،رب سے دعا گو ہوں کے مجھے اس پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
ہم محترم یوسف سلطان کو تین ہزاری منصب کے حصول پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ :) قبول فرمائیے گا قبلہ! :)
خیر مبارک ! شکر گزار ہوں آپ کا فرقان بھائی۔:)
شکریہ عدنان بھائی خوش رہیں سلامت رہیں:)
بہت مبارک ہو یوسف بھائی
شکریہ تابش بھائی۔ :)
مبارک ہو یوسف

ابھی آپ کا ایک مراسلہ رہتا ہے لہذا مبارکباد ادھار
چلیں ابھی کئیے دیتے ہیں مکمل ۔:)
بہت شکریہ :)
بہت مبارک ہو یوسف...
شکریہ عمران بھائی ۔
بہت بہت مبارک ہو یوسف بھیا!
خیر مبارک و شکریہ پیارے بھائی:)
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔آمین
آمین ۔جزاک اللہ الخیراً
آپ کو مبارک ہو یوسف صاحب!
خیر مبارک و شکریہ وارث بھائی۔
یوسف سلطان بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ چھوٹے بھائی۔ خیر مبارک۔:)
 

یوسف سلطان

محفلین
آپ کو یہ سنگِ میل مبارک ہو ۔ :)
شکریہ ظفری بھائی. خیر مبارک. :)
آپ کا بہت شکریہ، خیر مبارک.
بہت بہت مبارک ہو یوسف بھائی۔۔۔ :)
خیر مبارک، شکریہ الشفاء بھائی. :)
بہت مبارک ہو یوسف بھائی
شکریہ یاز بھائی:)
 
Top