یولڈ مین اردو

محترم قارئین السلام علیکم ورحمتہ اللہ
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کورل ویڈیو اسڈوڈیو میں اردو کیسے لکھی جائے رہ نما کا پیش گی شکریہ
عرفان الٰہی فاروقی
 

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام

میں نے تو اسے کبھی استعمال نہیں کیا، لیکن یہ دیکھنا پڑے گا آیا یہ اطلاقیہ یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے کہ نہیں۔ اگر تو یونیکوڈ سپورٹ ہے تو پھر تو اردو لکھی جا سکتی ہے، اور اگر نہیں تو نہیں۔

یہ زمرہ صرف محفل سے متعلق تجاویز، آرا و شکایات کے لیئے ہے، آئی ٹی کے سوالات کے لیئے الگ سے زمرہ ہے۔ خیر ابھی منتظمیں اسے درست زمرے میں منتقل کر دیں گے :)
 
السلام علیکم
دراصل ویڈیو ایڈیتنگ کے لئے یہ ایک اچھا سوفٹوئر ہے لیکن اسمیں پریشانی یہ ہی ہے کہ یہ اردو کو سپورٹ نہیں کرتاحروف تولکھتا پر جملے نہیں بناتا اور یہ دقت پنیکل میں بھی ہے وہ بھی پورے جملے نہیں بناتا اگر ان دونوں کے علاوہ کوئی اور سوفٹوئیر ہو تو وہ بتادو
اللہ آپکو خوش رکھے
 

میم نون

محفلین
میں نے تو چند ایک دفعہ کام پر اڈوبی پریمیئر استعمال کیا ہے، لیکن اسمیں اردو نہیں لکھی اب پتہ نہیں کہ آیا اسکا اردو والا الگ سے ورژن ہوتا ہے جیسا کے فوٹوشاپ ہے، یا پھر ایک ہی، بہت ممکن ہے کہ یونیکوڈ والا الگ ورژن ہو۔
میں نے پہلی دفعہ اسے پاکستان میں دیکھا تھا، شادی کی مووی ایڈیٹنگ کی جا رہی تھی۔
 

میم نون

محفلین
ویڈیو ایڈیٹنگ کے تو بہت سے سافٹوئیر ہیں، لیکن انمیں سے کونسے اردو کو سپورٹ کوتے ہیں اور کونسے نہیں، یہ نہیں بتا سکتا۔

Adobe Premier
Sony Vegas
AVS video editor
وغیرہ
یہاں پر آپکو ایک مکمل فہرست مل جائے گی: http://en.wikipedia.org/wiki/Comparison_of_video_editing_software

انمیں سے کونسے اردو کو سپورٹ کرتے ہیں یہ جاننے کیلیئے گوگل کا استعمال کریں اور اگر جواب نا ملے تو ان سافٹوئیر کے ٹرائل ورژن حاصل کر کے دیکھ لیں :)
 

میم نون

محفلین
جب درست پرگرام مل جائے تو اسکا نام یہاں پر لکھ دیجئے گا، تاکہ ہمیں بھی پتہ چل جائے اور دوسروں کا بھی بھلا ہو جائے :)
 
Top