مبارکباد یومِ آزادی مبارک ہو

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آزادی کا ہر ایک لمحہ ہر ایک گھڑی مبارک ہو!

اللہ تعالیٰ پاکستان کو تا قیامت سلامت رکھے ، تعلیم و ترقی و کامیابی کے ہر میدان میں سرفراز فرمائے، آمین۔
 

لاریب مرزا

محفلین
یومِ آزادی آیا اور آ کر گزر گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے بعد آج تک جابجا بکھری ہوئی جھنڈیاں اٹھانا ہمارا معمول رہا۔ ہمارے گھر کی راہداری میں بھی پھوپھو زاد کے بچوں نے جھنڈیاں لگا دی تھیں۔ بچوں کے جوش وخروش کے باعث ان کو جھنڈیاں لگانے سے منع نہیں کیا تھا ورنہ ہمیں جھنڈیوں کی بے حرمتی کے باعث جھنڈیاں لگانے پہ اختلاف ہوتا ہے۔ روزانہ اسکول سے واپسی پر گھر آتے تو کچھ جھنڈیاں گری ہوئی پاتے تو ان کو اٹھا کر محفوظ کر لیتے۔ پھوپھو زاد کی پانچ سالہ صاحبزادی شاید ہمارے اس معمول سے واقف ہو گئیں اور آج شام کو گری ہوئی تین جھنڈیاں اٹھا کر ہمیں دے کے گئیں۔ کہتی ہیں "خالہ!! یہ آپ کو چاہیے؟؟" ہم نے کہا کہ جی ہاں چاہیے۔ :) :)
اس وقت سے عجیب سی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ مزید کیا کہیں!!
20170819_201344.jpg
 
Top