جیسے عبداللہ صاحب نے ذیل کر مراسلے میں وضاحت فرمائی، قوم سے پہلے خطاب میں عمران خان کی تقریر کا جملہ ہے۔
سیاست سے مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں اور تحریک انصاف سے کوئی وابستگی نہیں۔
لیکن خان صاحب کی تقریر میں نے سننا شروع کی اور زندگی میں پہلی بار قوم سے کسی سربراہ کا خطاب اول سے آخر تک سنا، بلکہ درست بات ہوگی کہ میں سننے پر مجبور ہو گیا۔
سیاسی نقطہ نظر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، خالص فنی بنیادوں پر ،کپتان کی تقریر جہاں بہت سے محاسن لیے ہوئے ہے، وہاں خان کا یہ فقرہ "گھبرانا نہیں ہے" ایک سے زائد بار استعمال ہوا ہے۔ لیکن تقریر میں جہاں جہاں بھی استعمال ہوا، اس سے زیادہ برمحل ہو نہیں سکتا تھا۔ یہی وجہ ہے تین لفظوں کا یہ فقرہ اس تقریر سے شہرت پا گیا۔
(برأت نامہ: اس مراسلے کو سیاسی نظر سے دیکھتے ہوئے اگر کوئی تبصرہ کیا گیا، تو اپنی کوتاہ علمی کے باعث کوئی جواب دینے سے معذور ہوں۔ تبصرہ اگر فنی ہوا تو جواب دینے کی استطاعت ہے۔)