مبارکباد یومِ مادر مبارک

علی ذاکر

محفلین
شکریہ تعبیر جی زندگی میں صرف اس بات کا افسوس رہے گا کہ میں اپنی ماں کی خدمت نہیں‌ کر سکا آپ کی بچے والی بات بلکل بجا ہے انسان چاہے جتنا بھی بڑا ہو جائے والدین کے لیئے وہ بچہ ہی رہتا ہے اور بڑا تو تعبیر تب ہی ہو گیا تھا جب والدہ کو دفنا کے گھر آیا تھا رشتے داروں کی باتیں اس وقت سننے والیں تھیں !

مع السلام
 
زیک

مسافر
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اب مدرز ڈے سال میں دو بار کیوں ہو گیا :confused:

میں نے فروری/مارچ میں منایا تھا امی کو کارڈ بیھجا تھا اور فون کر کے ان کو تھنکسسس کہا تھا۔ ساتھ ہی اپنا رونا رویا کہ آپ لکی ہیں کہ آپ کو اتنے اچھے بچے ملےجبکہ مجھے :grin:

آپ نے 22 مارچ کو منایا ہو گا کہ یوکے اور آئرلینڈ والے تب مناتے ہیں۔ ہمارا مئ میں ہوتا ہے۔
 
زینب

محفلین
کیا بچوں کو اپنی ماں کو کبھی بھی یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی امی سے کتنا پیار کرتے ہیں یا ماں کو یہ ضرورت ہے کہ بچوں کو بتائے۔۔۔۔۔۔۔۔؟ایک یہی رشتہ تو ہے دنیا میں جسے کسی دکھاوے کی ضرور ت نیں ہوتی۔۔۔۔۔میر انہیں خیال کہ سال میں ایک بار اپ کو اپنی امی سے محبت ہے بتانے کی ضرورت ہے
 
تیشہ

بتانے میں کیا خرج ہے ۔؟ آخر منہ سے اگر ایک دو لفظ بول کر اپنی ماں سے اظہار کربی لیا جائے تو کیا جاتا ہے :confused: آخر ہرج ہی کیا ہے۔؟ خرچہ لگتا ہے کیا منہ سے بول دیا جائے ۔ :worried:
 
علی ذاکر

محفلین
ضرورت تو نہیں زینب وہ تو رشتہ ہی ایسا ہے کہے بغیر ہی مکلمل ہے لیکن یہ ایک انسانی فطرت کہہ لو کہ انسان جب اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے تو ایک خاص اپنائیت سی سامنے والے کے دل میں وہ بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اگر یہ معاملہ اپنے والدین کے لیئے ہو تو اس کے تو کیا ہی کہنے کبھی تم اپنی والدہ سے اپنے پیار کا یا ان سے اپنی چاہت کا اظہار کرنا پھر دیکھنا ان کی آنکھوں میں ایک چمک اور چہرے پر ایک ایسی خوشی دیکھو گی جو تمہیں عمومآ دیکھنے کو نہیں ملے گی !

صیح کہا بلکل ایسا ہی ہے ۔ :party: مگر یہ پاکستانی کیا جانیں ان باتوں کو ۔ ۔ :party: :notworthy:
 
زیک

مسافر
کیا بچوں کو اپنی ماں کو کبھی بھی یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی امی سے کتنا پیار کرتے ہیں یا ماں کو یہ ضرورت ہے کہ بچوں کو بتائے۔۔۔۔۔۔۔۔؟ایک یہی رشتہ تو ہے دنیا میں جسے کسی دکھاوے کی ضرور ت نیں ہوتی۔۔۔۔۔میر انہیں خیال کہ سال میں ایک بار اپ کو اپنی امی سے محبت ہے بتانے کی ضرورت ہے

خبردار جو کبھی ماں باپ بہن بھائ بیٹا بیٹی کو بتایا کہ آپ کو ان سے محبت ہے اور نہ ہی کبھی انہیں تحفہ دینا۔ آخر ضرورت ہی کیا ہے کیا انہیں علم نہیں۔
 
طالوت

محفلین
اگرچہ طنز ہے مگر بات درست ہے ۔۔ رہی بات تحفوں کی تو وہ دینا دلانا تو چلتا ہی رہتا ہے کسی نہ کسی صورت ۔۔
بہرحال قصہ مختصر پاکستانی معاشرے میں فی الحال اس کی ضرورت نہیں ، جب ہو گی تب دیکھا جائے گا ۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
پاکستانی معاشرے میں ویلنٹائن کی ضرورت ہے باقی۔ بالوت وہ تو بڑے جوش سے مناتے ہیں وہاں
 
:eek:
:(
:(:(
:(:(:(
بھئی جو وہ مناتے ہیں وہ "مدرز دے" بھی منا رہے ہیں ۔۔ ویسے بھی برا ہو میڈیا کا یہ ساری افیون وہیں سے سرایت کر رہی ہے ورنہ چند سال پہلے ایسی کوئی ریت نہین تھی

لگتا ہے کچھ زیادہ ہی جذباتی بلکہ ججباتی ہوگئی تھی اس لیے جوش میں ہوش کھو بیٹھی :noxxx::laughing:

سوری ی ی ی ی ی ی ی ی ی طالوت
 
زینب

محفلین
خبردار جو کبھی ماں باپ بہن بھائ بیٹا بیٹی کو بتایا کہ آپ کو ان سے محبت ہے اور نہ ہی کبھی انہیں تحفہ دینا۔ آخر ضرورت ہی کیا ہے کیا انہیں علم نہیں۔

لو تحفہ دینے کے لیے اس ایک دن کا ہی انتظار کیوں۔میں تو اپنی امی کے لیے ہمیشہ کچھ نا کچھ لاتی رہتی ہوں‌بنا انہیںبتائے ان سے پوچھے ۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہیں جاوں کچھ نا کچھ لے اتی ہوں باقی محبت کا اظہار تو شاید دن میں ہم کتنی ہی بار اپنے ترز عمل سے کرتے ہیں ان کے پاوں دبا کر ان کی صحت کا کٰال رکھ کر میں نے کہا کہ اس ایک دن بتانا کیا ضروری ہے ۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
ضرورت تو نہیں زینب وہ تو رشتہ ہی ایسا ہے کہے بغیر ہی مکلمل ہے لیکن یہ ایک انسانی فطرت کہہ لو کہ انسان جب اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے تو ایک خاص اپنائیت سی سامنے والے کے دل میں وہ بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اگر یہ معاملہ اپنے والدین کے لیئے ہو تو اس کے تو کیا ہی کہنے کبھی تم اپنی والدہ سے اپنے پیار کا یا ان سے اپنی چاہت کا اظہار کرنا پھر دیکھنا ان کی آنکھوں میں ایک چمک اور چہرے پر ایک ایسی خوشی دیکھو گی جو تمہیں عمومآ دیکھنے کو نہیں ملے گی !

مع السلام

لو تم تو ایسے کہہ رہے ہو جیسے میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔پر میں اس خاص دن اک انتظار کیون‌کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب میں اپنی امی کے پاوں میں بیٹھ کر ان کے پاوں‌دباتی ہوں‌تو یہ میری ان سے محبت ہی تو ہوتی ہے ۔کیا مان نہیں جانتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم بہن بھایئوں میں تو اب بھی لڑائی ہوتی ہے ۔پہلے امی میری پہلے میری کہہ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امی کہتی ہے او پاگلو میں تم چاروں کی امی ہوں ۔۔۔۔۔پر بھائی کہتے ہیں تم سب سے آخر میں آئی اسی لیے تمہاری سب سے آخر میں امی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top