فاتح بھائی ، ایک مشہور کہاوت ہے "پیسہ پھینک تماشہ دیکھ" ۔ اس دھاگے کے حوالے سے "پیسہ" کی جگہ "الفاظ" لکھ دیا جائے تو شاید زیادہ موزوں بات ہو گی۔
مستزاد یہ کہ آپ نے ہر ایک مراسلہ پر شکریہ کا بٹن دبا کر زعفران زاری کا حق ادا کر دیا۔ حضرت ، آپ کی اس سازش کے پیچھے ضرور غیر ملکی ہاتھ ہے اور ہم اس سازش کو ناکام بنا کر رہیں گے۔
جو جو بھی آنجہانی ویلنٹائن کے اس فلسفہ محبت سے عقیدت رکھتے ہیں وہ آپس میں جس چیز کا بھی چاہیں تبادلہ کریں بندہ ہرگز معترض نہیں لیکن مابدولت چونکہ اس فلسفے کے مداح نہیں اس لئیے آنجہانی ویلنٹائن کی روح اور ان کے عقیدت مندوں سے معذرت چاہتے ہیں۔