نبیل نے کہا:
شگفتہ آپ کی تجویز بہت اچھی ہے۔ آپ کچھ تفصیل بتانا چاہیں گی کہ اس ضمن میں کیا کچھ کیا جانا چاہیے؟
نبیل بھائی
میرے ذہن میں کچھ اس طرح کا خاکہ ہے کہ ہم اپنی ایک ای بک بنائیں یہ ہماری پہلی ای بک ہوگی لائبریری میں بچوں کے حوالے سے اور یقینی طور پر کاپی رائٹ سے آزاد ۔
اس کے لئے تجرباتی طور پرایک ہفتہ تھا میرے ذہن میں یعنی چھ دن ہم کام کریں اور آخری دن یومِ گوشۂ اطفال کے طور پر کچھ تفریح ۔ محب علوی کی تجویز کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ مدت کچھ بڑھائی بھی جا سکتی ہے ۔
جو بھی رکن چاہیں بخوشی حصہ لے سکتے ہیں ۔
کیٹیگریز کچھ اس نوعیت کی رکھی جا سکتی ہیں
انتخاب:
کہانی / کہانیاں
نظم
طبع زاد:
کوئی کہانی لکھیں
اپنا کوئی واقعہ لکھیں بچوں کے حوالے سے
اپنی کوئی پچپن کی شرارت لکھیں
تصاویر:
جو بھی رکن حصہ لیں گے وہ اگر چاہیں تو اپنے بچپن کی یا اپنے بچوں کی کوئی ایک تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں ۔ ( اور اگر فرق صاف ظاہر ہے کے تحت چاہیں تو اپنے پچپن (حالیہ/موجودہ) کی تصویر بھی شامل کر سکتے ہیں
مہمانِ خصوصی:
ہمیں ایک بچے کی بھی ضرورت ہوگی جسے مہمانِ خصوصی کی حیثیت اور پروٹوکول دیا جائے گا ۔
آخری دن:
آخری یا اختتامی دن ہم سب ایک وقت طے کر کے محفل پر لاگ آن ہوں گے یہ اختتامی تقریب ہوگی ۔ اس میں کیا کیا جائے گا یہ فی الحال راز ہے !
کچھ اور تجاویز بعد میں لکھوں گی ۔ اگر آپ لوگ بھی اپنی تجاویز پیش کردیں تو پھر لائحۂ عمل کو آخری شکل دے دی جائے
شکریہ