یوم پاکستان تقریب میں F-16 آؤٹ‘ JF-17 اِن

183610_l.jpg

اسلام آباد (آن لائن) یوم پاکستان کی تقریب سے امریکی ایف سولہ طیاروں کو آئوٹ کردیا گیا اور چین کی مدد سے تیار کئے گئے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ان کی جگہ لے لی ہے اس امر کا اظہار اتوار کو اس وقت سامنے آیا جب ایوان صدر میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں فضائی مارچ پاسٹ کی قیادت ایف سولہ کی بجائے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے کی جبکہ ماضی میں ایف سولہ اس قسم کے مظاہروں کی قیادت کرتا رہا ہے
 
وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کو سارا ضروری اسلحہ پاکستان میں بنانا چاہئے، اس کے لئے خلیجی ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
 
arifkarim

معطل
امریکہ ایف 35 بنا رہا ہے اور ہم ابھی تک چینی ٹیکنالوجی جو کہ انہوں نے اسرائیل سے خریدی تھی پر کام کر رہے ہیں۔
 
ممکن ہے۔ ایف 16 گراؤنڈ ہو گئے ہوں۔
ویسے پاکستانی حکام اور انجنئرز اکثر ایف 17 کا ذکر فخر سے ہی کرتے آرہے ہیں۔
 
x boy

محفلین
F35, The jet that ate the Pentagon
Published on Feb 6, 2014

F35, Too Slow, 1.5 Trillion Dollars, Lockheed Martin, Tax Money, Cutting Budget, Education, Health Care, Inferrastructure, War, Money, Business,

محمد امین

لائبریرین
ممکن ہے۔ ایف 16 گراؤنڈ ہو گئے ہوں۔
ویسے پاکستانی حکام اور انجنئرز اکثر ایف 17 کا ذکر فخر سے ہی کرتے آرہے ہیں۔

جے ایف 17 میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔ موجودہ زمانے کے لحاظ سے دو ٹکے کا بھی نہیں ہے سوائے اس کے، کہ پاکستان میں بنا ہے، وہ بھی زیادہ تر چائنا کا ہی حصہ ہے اس میں۔ جے ایف 17 میں جو انجن لگا ہے وہ موجودہ زمانے کی وار فئیر کے لیے قابل نہیں ہے۔ یہ طیارہ بنیادی طور پر پرانے چائنا-میڈ-رشین-فرسٹ کوپی طیاروں کی جدید شکل ہے، لیکن دیکھا جائے تو اس میں کہیں سے بھی کوئی جدیدیت نہیں ہے۔ پرانا انجن، قدیم طرز کا ائیر فریم، ایویونکس میں بھی ابھی مارک 2 میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، لیکن پھر بھی یہ ایف -16 سے کئی سال پیچھے ہے۔ ڈوگ فائٹ میں ایف-16 کا مقابلہ نہیں کرسکتا تو کس بات کا جدید طیارہ ہوا؟ انڈیا کے پاس موجود روسی سوخوئی-30 طیاروں کے سامنے جے ایف -17 صرف اللہ ہی کے بھروسے پر ہوگا ۔۔۔
 
قیصرانی

یعنی روسی طیارے شیطان کے بھروسے پر ہوں گے؟ یعنی نعوذ باللہ اللہ کے سہارے والے ہار جائیں گے؟ توبہ توبہ۔ اتنی کفر کی باتیں۔ قربِ قیامت کی علامت ہے۔ کل کو آپ یہ کہیں گے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم بالکل احمق ہیں اور سارے وزراء گاؤدی؟ ٹھہرئیے تو ذرا، ابھی پہرے داروں کو بلواتا ہوں۔ وہ آپ کی ساری ایمانی کمزوریاں دور کرتے ہیں پہنچ کر :p
 
arifkarim

معطل
جے ایف 17 میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔ موجودہ زمانے کے لحاظ سے دو ٹکے کا بھی نہیں ہے سوائے اس کے، کہ پاکستان میں بنا ہے، وہ بھی زیادہ تر چائنا کا ہی حصہ ہے اس میں۔ جے ایف 17 میں جو انجن لگا ہے وہ موجودہ زمانے کی وار فئیر کے لیے قابل نہیں ہے۔ یہ طیارہ بنیادی طور پر پرانے چائنا-میڈ-رشین-فرسٹ کوپی طیاروں کی جدید شکل ہے، لیکن دیکھا جائے تو اس میں کہیں سے بھی کوئی جدیدیت نہیں ہے۔ پرانا انجن، قدیم طرز کا ائیر فریم، ایویونکس میں بھی ابھی مارک 2 میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، لیکن پھر بھی یہ ایف -16 سے کئی سال پیچھے ہے۔ ڈوگ فائٹ میں ایف-16 کا مقابلہ نہیں کرسکتا تو کس بات کا جدید طیارہ ہوا؟ انڈیا کے پاس موجود روسی سوخوئی-30 طیاروں کے سامنے جے ایف -17 صرف اللہ ہی کے بھروسے پر ہوگا ۔۔۔

بالکل۔ اگر اتنی محنت کرنی ہی تھی تو امریکی ایف 35 پر کر لیتے۔ لیکن اس پراجیکٹ میں تو ترکی اور اسرائیل بھی شامل ہے اور یہودیوں سے لین دین کی ہمیں بالکل اجازت نہیں ہے!
http://en.wikipedia.org/wiki/Lockheed_Martin_F-35_Lightning_II
 
امریکی ایف 35 بہت مہنگا پروجیکٹ ہے۔ خود امریکہ کو مہنگا لگتا ہے :)۔ تقریباً 8 جے ایف-17 کی لاگت کے برابر ایک ایف-35 ہے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جے ایف سترہ 15 سے 25 ملین ڈالرز جبکہ جے ایس ایف یعنی جائنٹ سٹرائک فائٹر (ایک ہی ائیرفریم کو ہوائی، بری اور بحری افواج کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم بنا کر پیش کرنا) کی یونٹ کی قیمت 150 سے 190 ملین ڈالر ہے۔ تاہم جے ایف 17 کی پروگرام کی کل قیمت 500 ملین ڈالر جبکہ جےایس ایف 35 کے پروگرام کی قیمت (ریسرچ وغیرہ ملا کر) 850 ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔ تاہم دونوں جہازوں کی ضروریات اور پھر یہ دیکھتے ہوئے کہ جے ایس ایف 35 اگلے پچاس سال کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، ان کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں
 
آخری تدوین:
Top