مبارکباد یوم پاکستان مبارک

مابدولت کی جانب سے تمام اہلیان وطن کو بالعموم اور احباب اردومحفل کو بالخصوص یوم پاکستان مبارک ہو اور مابدولت اس لڑی کے اختراع پر برادرم شاہد شاہ کو خراج تحسین پیش کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔:):)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ابھی پریڈ کے دوران بھابھی بتا رہی تھیں کہ کچھ دن پہلے فیس بک پہ صدر ممنون حسین کے نام سے ایک لطیفہ پڑھا۔
مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں؟؟ میں وہ ہوں جسے 23 مارچ والے دن دھوپ لگوائی جائے گی۔
:laugh:
پاکستان میں صدرپر طنز غالبا اس لیے کیا جاتا ہے کہ وہ بہت لو پروفائل رکھتا ہے۔
ایک آئینی صدر جو سربراہ حکومت نہیں اسے لو پروفائل ہی رکھنا چاہیے کہ اس کے آئینی اختیارات بہت محدود ہوتے ہیں اور منتخب حکومت کی منشا کے خلاف اس کا کوئی قدم نہیں ہونا چاہے۔ منتخب اور بااختیار وزیراعظم کے موازنے پر اس کا امیج بھی خوامخواہ نمایاں نہیں ہونا چاہیے۔
مجھے کینیڈا کی گورنر جنرل کا نام ازبر یاد نہیں۔ یہ کوئی سیاسی کردار نہیں رکھتیں اور کنیڈئین کراؤن کے نمائندہ کے طور پر مصروفیات بہت محدود ہوتی ہیں۔ ایسا ہی رواج دنیا کے ان تمام ممالک میں ہے جہاں برطانوی ویسٹ منسٹر کی طرز پر پارلیمانی نظام رائج ہے۔
پاکستان میں چونکہ جمہوریت مختلف تجربات سے گذرتی رہتی ہے اس لیے وہاں پاکستانیوں کے لیے صدر کا لو پروفائل ہونا شائد انوکھی بات ہے۔
 
آخری تدوین:
Top