قمراحمد
محفلین
یونس خان کپتانی سے دستبردار، استعفیٰ اعجاز بٹ کے حوالے کردیا
اسلام آباد روزنامہ جنگ…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے ایک بار استعفیٰ مسترد ہونے کے بعددوبارہ استعفیٰ دے دیا،ان کاکہناہے کہ وہ اپنے فیصلے پرقائم ہیں۔قوم اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیمپئنزٹرافی میں شکست کی تحقیقات کے لیے چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ،کوچ انتخاب عالم اورکپتان یونس خان کو طلب کیاتھا۔کمیٹی کے سامنے کپتان یونس خان نے چیئرمین پی سی بی کواستعفیٰ پیش کردیاجسے اعجاز بٹ نے مستردکردیا۔اس موقع پر یونس خان نے کہاکہ انہیں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جمشیددستی کی طرف سے لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات پرافسوس ہوا ہے، اگرکپتان کواسی طرح طلب کیاجاتارہے گاتو کھل کر ٹیم کی قیادت نہیں کرسکے گا،یونس خان نے اجلاس کے بعد اعجاز بٹ کو دوبارہ استعفیٰ پیش کردیا۔ان کاکہناہے کہ وہ اپنے فیصلے پرقائم ہیں ، انہوں نے صحافیوں سے بات چیت سے گریز کیا تاہم جیو نیوز کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ استعفے کا فیصلہ ہونے کے بعد کرینگے۔